کہوٹ قریش ایک قبیلے کا نام ہے جو عرب کے قبیلہ قریش کی شاخ بنو ہاشم سے تعلق رکهتا ہے اور پنجاب اور سندھ میں آباد ہے۔ پاکستان کا معروف شہر کہوٹہ، اس قبیلے کے افراد یعنی کہوٹوں کا ہی آباد کردہ ہے۔ یہ ایک گاؤں کا نام ہے جو تحصیل کلرکہار میں واقع ہے۔[1]

تعارف قبیلہ کہوٹ قریش ترمیم

حضرت علی رضی اللہ تعالی کے اٹھاراں بیٹوں میں سے ایک محمد ابن حنفیہ تھے۔آپ کا نام محمد، کنیت ابو قاسم ہے۔آپ محمد بن الحنفیہ کے نام سے مشہور ہیں۔کیونکہ آپ کی والدہ خولہ بنت جعفر کا تعلق قبیلہ بنو حنفیہ سے تھا۔آپ کو محمد الاکبر بھی کہا جاتا ہے۔حضرت محمد بن الحنفیہ کے دس فرزند تھے۔آپ کی بیوی ام جعفر سے آپ کے دو بیٹے تھے۔بڑے کا نام علی جو عبد المنان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ چھوٹے کا نام جعفرالاصغر ہے۔ جو عبد الفتاح کے نام سے مشہور ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کے پوتے اور زین العابدین کے بیٹے امام زید کی کوفہ میں اموی حکومت کے ہاتھوں شہادت کے بعد ان کے بیٹے امام یحیىٰ نے خراسان ہجرت کی۔ امام یحییٰ کی والدہ ریطہ محمد بن حنفیہ کی پوتی تھیں۔ چنانچہ ننھالوں نے بھی امام یحییٰ کے ساتھ خراسان ہجرت کی۔ جن میں عبد المنان اور عبد الفتاح کی اولاد شامل تھی۔ امام یحییٰ کو بھی اموی حکومت نے خراسان میں شہید کر دیا۔ ان کو جوزجان دفن کر دیا گیا۔ چنانچہ عبد المنان اور عبد الفتاح کی اولاد میں سے کچھ لوگ خراسان بس گئے۔

عبد الفتاح کی اولاد سے دسویں پشت میں عمر نامی شخص ترکستان کے قصبے سہرام میں رہائش پزیر ہوئے۔ اسی خاندان کے ایک بزرگ احمد یسوی ترکستان کے قصبہ یسئ جا بسے۔ احمد یسوئ کے خاندان سے نواب علی نے میر سید علی ہمدانی کے ہمراہ کشمیر ہجرت کی۔ ایک معرکے میں نواب علی سیالکوٹ کے مقام پر شہید ہو گئے۔ یہ واقع فیروز تغلق کے عہد میں 1359ء میں ہوا۔ نواب علی شہید کا بیٹا کہوٹ کوہستان نمک کے نزدیک گکنیرا رکھ سُرا میں آباد ہو گیا۔ کیونکہ فیروز تغلق نے یہ علاقہ جاگیر کے طور پر کہوٹ کے حوالے کیا تھا۔[2]

شجرہ نسب ترمیم

حضرت علی رضی اللہ عنہ والد محمد حنفیہ والد عبد الفتاح والد عبد الجبار والد عبد القہار والد عبد الرحمن والد اسحاق باب والد هارون شيخ والد مومن شيخ والد موسى والد شيخ حسن والد شيخ عثمان والد شيخ عمر والد شيخ افتخار والد شيخ محمد والد شيخ محمود والد شيخ ابراهيم والد صدر اتا شيخ برادر خواجہ احمد يسوی والد محمد سيد اتا والد سيد ولى والد سيد عظمت والد سيد كريم والد سيد برہان والد على شير والد نواب على والد محمد على عرف كہوٹ۔

حوالہ جات ترمیم

  1. کہوٹ خاندان
  2. احمد جاوید (جون 2018ء)۔ کہوٹ نامہ۔ راولپنڈی: ایس ٹی پرنٹرز، گوالمنڈی، راولپنڈی۔ صفحہ: 140۔ ISBN 978-969-23168-0-4