کیرلا میں پھولوں کی کاشتکاری

حالانکہ ریاست کیرلا میں قائم کمپنیاں جیسے کہ “اے وی تھامس” اور “بینا نرسری” نے زندہ پودوں، سجاوٹی پودوں اور کٹے ہوئے پھولوں جیسی مصنوعات بر آمد کرنا کافی سالوں سے جاری رکھا ہے، تاہم کیرلا میں پھولوں کی کاشتکاری ملک بھر میں کافی کم رہی تھی۔ بھارت میں پھولوں کی کاشتکاری میں کرناٹک پہلے مقام میں ہے جہاں یہ 34% پیداوار ہے۔ اس کے بعد یہ کاشتکاری تمل ناڈو میں 25% فیصد ہے۔ آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال بھی محاذ پر قابل لحاظ موجودگی رکھتے ہیں۔ کیرلا میں کئی روایتی پھولوں جیسے کہ یاسمین اور گیندے کی کاشت نہیں ہوتی۔ ریاست میں پھولوں کی مانگ 95% پڑوسی ریاست کرناٹک اور تمل ناڈو سے مکمل ہوتی ہے۔ ریاست بھر کی یہ صورت حال پالگھاٹ اور الاپوڑا میں مستتثنٰی ہے، جہاں یاسمین کی محدود پیمانے پر کاشت ہوتی ہے۔ تاہم ریاست میں آرکیڈ، اینتھریم کے سجاوٹی کٹے ہوئے پھول اور اسی طرح دیگر پھول اور سوکھے سجاوٹی پھول کی پیداوار میں اچھا خاصا مقام رکھتی ہے۔[1]

کیرلا میں سنترے کے رنگ کا پھول
کیرلا میں گلابی رنگ کا ایک پھول
کیرلا میں سفید رنگ والا ایک پھول

کیرلا میں پھولوں کی کاشتکاری کے مواقع ترمیم

پھولوں کی کاشتکاری، بالخصوص سجاوٹی پودوں کی کاشتکاری کے لیے ریاست کیرلا کو چار قطعوں میں بانٹ دیا جا سکتا ہے:
O پالگھاٹ ضلع کم بارش، کم رطوبت اور کم خرچ مزدوری کی بنا پر یاسمین، گیندے اور کروسانڈرا کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔
O پہاڑی قطعہ جو سمندر سے 1000 میٹر بلندی پر ہے، اہنتھریم، گلاب، گلاڈیولس، گیربیرا کے لیے موزوں ہے۔
O پہاڑی قطعہ جو سمندر سے 1000-2000 میٹر بلندی پر ہے، سیمبیڈیم آرکیڈ، گلاڈیولس اور برڈ آف پیراڈائس کے لیے موزوں ہے۔
O دیگر ساحلی اور بین زمینی علاقہ جات آرکیڈ، اینتھریم اور سوکھے کٹے پھولوں کی کاشت کے لیے موزوں ہیں۔[2]

نیدر لینڈز سے تعاون ترمیم

کیرالا مختلف زمروں میں نیدر لینڈز کے ساتھ تعاون کرتے آیا ہے۔ مئی 2019ء میں کیرلا کے وزیر اعلٰی پی وجین کان کیس گوئیٹ سے اس سلسلے میں ایک ملاقات کی جو اُس ملک کی وزارت زراعت، ماحول اور غذائی کوالٹی میں معتمد عمومی ہیں، اس ملاقات کے دوران کیرلا حکومت نے کیرلا حکومت کی جانب سے ریاست کے مرکز برائے عمدہ پھولوں کی کاشتکاری (Centre of Excellence for floriculture) کا ایک سرکاری خط بھی پیش کیا جو اس زمرے سے متعلق ریاستی عمل آوریوں کو ظاہر کرتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. AEZ Kerala
  2. "ORCHIDS, ANTHURIUMS AND INDOOR PLANTS"۔ 03 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2019 
  3. Glimpses of World History through Kerala and Dutch


خارجی روابط ترمیم