کیماڑی ٹاؤن
کیماڑی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ (کیماڈی اصل میں کیہاماڈی ہے جو بلوچی لفظ ہے جس کے معنی ہیں کیہا کی بلڈنگ یا حویلی) اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں کیماڑی ٹاؤن بھی شامل ہے۔
کیماڑی ٹاؤن | |
---|---|
تاریخ تاسیس | 14 اگست 2001 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان |
تقسیم اعلیٰ | کراچی |
متناسقات | 24°49′06″N 66°59′01″E / 24.8183°N 66.9836°E |
آبادی | |
کل آبادی | 383788 (1998) |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
یہ قصبہ کراچی شہر کے جنوبی و مغرب علاقوں پر مشتمل ہے اور بندرگاہ واقع ہونے کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بندرگاہ کے علاوہ طویل ساحلی پٹی اور ساحلی تفریح گاہیں اور تیمر کے جنگلات بھی یہاں واقع ہیں البتہ منوڑے کا جزیرہ اس میں شامل نہیں ہوتا جو بحریہ کا اڈا ہونے کے باعث چھاؤنی شمار کیا جاتا ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 3لاکھ 83ہزار سے زیادہ ہے۔ رقبے کا بیشتر حصہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے تاہم آبادی میں شہری علاقوں کو برتری حاصل ہے۔
آر سی ڈی شاہراہ اور لیاری ندی کیماڑی ٹاؤن کی شمال مشرقی سرحد تشکیل دیتی ہیں جبکہ حب ندی جنوب مغربی اور بحیرہ عرب جنوبی سرحد پر واقع ہے۔
2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ہمایوں خان ہیں جبکہ اسلم ساسولی ان کے نائب ہیں۔
انتظامی تقسیم
ترمیمکیاماڑی ٹاؤن مندرجہ ذیل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
|
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- کراچی شہری حکومت کی باضابطہ سائٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachicity.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- شہری حکومت کی ویب گاہ پر کیماڑی ٹاؤن کا صفحہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 125.209.91.254 (Error: unknown archive URL)