کراچی ڈویژن
کراچی ڈویژن، پاکستان میں صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کا تیسرا کلیہ ہے جو 1960ء میں صدر ایوب خان نے قائم کیا اور 1972ء میں بننے والے صوبہ سندھ کا ایک ڈویژن بن گیا۔ کراچی ڈویژن میں موجودہ سات اضلاع شامل ہیں۔
کراچی ڈویژن کو کراچی سٹی کا بھی نام دیا جاتا ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء میں کراچی ڈویژن کی آبادی دو کروڑ تین لاکھ بیاسی ہزار آٹھ سو اکیاسی 20,382,881 افراد پر مشتمل ہے۔
Karachi Division | |
---|---|
کراچی ڈویژن | |
کراچی ڈویژن کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
منقسم | ضلع کراچی 1843-1960 |
تحلیل | 2001 |
بحال | 2011 |
تشکیل | 1960 |
قائم از | ایوب خان |
مرکزی شہر | کراچی |
حکومت | |
• قسم | ڈویژنل ایڈمنسٹریشن |
• منتظم (کمشنر) | سید حسن نقوی |
• اضلاع | ضلع اورنگی ضلع کراچی ضلع کورنگی ضلع کیماڑی ضلع گلشن ضلع ملیر ضلع ناظم آباد |
رقبہ | |
• کل | 3,527 کلومیٹر2 (1,362 میل مربع) |
بلندی | 8 میل (26 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 20,382,881 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 74XXX–75XXX |
ٹیلی فون کوڈ | 021 |
تاریخ
ترمیمایسٹ انڈیا کمپنی نے 1843ء میں سندھ پر قبضہ کیا اور ضلع کراچی بنایا۔
دسمبر 1960ء میں لسبیلہ کو قلات ڈویژن سے الگ کرکے کراچی کا مشترکہ کراچی- بیلا ڈویژن بنا دیا گیا۔
1972ء میں ضلع لسبیلہ کو واپس قلات ڈویژن میں شامل کردیا گیا اور کراچی - بیلہ ڈویژن ختم کر کے کراچی کو نئے بننے والے صوبہ سندھ کا ڈویژن بنا کر تین اضلاع ضلع کراچی شرقی، ضلع کراچی غربی اور ضلع کراچی جنوبی میں تقسیم کیا گیا۔
1996ء میں، کراچی ڈویژن میں دو مزید اضلاع ضلع کراچی وسطی اور ضلع ملیر بنائے گئے۔
2013ء میں ضلع شرقی کو تقسیم کر کے ضلع کورنگی کا قیام ہوا۔
2020ء میں ضلع غربی کو تقسیم کر کے ضلع کیماڑی کو تشکیل دیا گیا۔
2023ء میں سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع؛ ضلع کراچی غربی کا نام ضلع اورنگی، ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد اور ضلع کراچی شرقی کا نام ضلع گلشن، ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھ دیا۔
اضلاع
ترمیمکراچی ڈویژن کے موجودہ 7 اضلاع ہیں:
- ضلع اورنگی (1972ء)
- ضلع کراچی (1972ء)
- ضلع گلشن (1972ء)
- ضلع ناظم آباد (1996ء)
- ضلع ملیر (1996ء)
- ضلع کورنگی (2013ء)
- ضلع کیماڑی (2020ء)
علم شماریاتِ آبادی
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق کراچی ڈویژن کی آبادی دو کروڑ تین لاکھ ستاون ہزار چار سو چوہتر 20,357,474 افراد پر مشتمل ہے جن میں مردوں کی تعداد 10,787,338 جبکہ خواتین کی تعداد 9,567,463 ہے۔ شہری علاقوں میں 18,843,844 افراد جبکہ دیہی علاقوں میں 1,513,630 افراد ہیں۔
زبانیں
ایک کروڑ تین لاکھ پندرہ ہزار نو سو پانچ 10,315,905 اردو/مہاجر، سولہ لاکھ پینتالیس ہزار دو سو بیاسی 1,645,282 پنجابی، بائیس لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو اسی 2,262,180 سندھی، ستائیس لاکھ باون ہزار ایک سو اڑتالیس 2,752,148 پشتو، آٹھ لاکھ آٹھ ہزار تین سو باون 808,352 بلوچی، پچاس ہزار نو سو بیاسی 50,982 کشمیری، چھ لاکھ تریپن ہزار نو سو تین 653,903 سرائیکی، چھ لاکھ تریپن ہزار سات سو ستائیس 653,727 ہندکو، پچھتر ہزار نو سو ترانوے 75,993 براہوی، اکیس ہزار آٹھ سو ساٹھ 21,860 شینا، چھبیس ہزار نو سو چھ 26,906 بلتی، تیس ہزار تین سو پچھتر 30,375 میواتی، چھ سو چودہ 614 کلاشہ، چودہ ہزار تہتر 14,073 کوہستانی، نو لاکھ تیالس ہزار ایک سو پینسٹھ 943,165 دیگر ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2024