کے جی ایف: چیپٹر 1 2018ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی کنڑا زبان کی ہنگامہ خیز-تاریخی جرم فلم ہے۔ یہ فلم تمل، تیلگو، ملیالم اور ہندی زبانوں کے ڈب ورژن کے ساتھ جاری کی گئی۔[3] اس فلم کو پرشانت نیل نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔ اس فلم کے پروڈیوسر وجے کرگندر ہیں، جو ہومبیل فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے یش اور سری ندھی شیٹی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 15 اگست، 2018ء کو ختم ہوئی اور یہ فلم 21 دسمبر، 2018ء کو کنڑا زبان، تمل، تیلگو، ملیالم اور ہندی میں جاری کی گئی۔

کے جی ایف: چیپٹر 1
فائل:KGF(film)poster.jpeg
ہدایت کارپرشانت نیل
پروڈیوسروجے کرگندر
تحریرپرشانت نیل
منظر نویسپرشانت نیل
کہانیپرشانت نیل
ستارےیش
سری ندھی شیٹی
واسشتا این سمہا
رمیا کرشنن
مالاویکا اویناش
راویاننت ناگ
موسیقیروی بسرور
سنیماگرافیبھون گوڑا
ایڈیٹرسری کانت
پروڈکشن
کمپنی
ہومبیل فلمز
تقسیم کارایکسل انٹرٹینمنٹ اے اے فلمز (ہندی)
واراہی چلنا چترم (تیلگو)
وشال فلم فیکٹری (تمل)
ہومبیل فلمز (کنڑا)
تاریخ نمائش
  • 21 دسمبر 2018ء (2018ء-12-21)[1]
ملکبھارت
زبانکنڑا
بجٹ80 کروڑ[2]

یہ فلم کنڑا سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہے، اس فلم کا بجٹ 50 کروڑ سے 80 کروڑ بتایا جارہا ہے۔ اس فلم کی موسیقی کو روی بسرور نے کمپوز کیا۔ فلم کے سنیما گرافر بھون گوڑا ہیں جبکہ ایڈیٹر سری کانت ہیں۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اس فلم میں ایک گانے میں خصوصی ظہور کیا۔ 11 جنوری، 2019ء کو فلم کا ہندی ڈب ورژن پاکستان میں 71 سے زائد اسکرینوں پر جاری کیا گیا۔ یہ پاکستان میں جاری ہونے والی پہلی کنڑا فلم تھی۔

کہانی

ترمیم

ایک صحافی آنند انگلاگی (اننت ناگ ) کی کتاب ایل ڈوراڈو ، جو 1951 سے موجودہ دن کے درمیان کولار گولڈ فیلڈز میں ہونے والے تفصیلی واقعات پر مبنی تھی ، ہندوستانی حکومت کی جانب سے اس کتاب پر پابندی عائد کردی گئی اور تمام شائع شدہ کاپیاں جلا دی گئیں۔ تاہم، ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل کامالک (ٹیئیس ناگرمن) کتاب کی ایک کاپی بحفاظت نکال لاتا ہے اور ایک نیوز چینل رپورٹر دیپا ہیگڑے (مالویکا اویناش) کے ذریعے صحافی آنند انگلاگی کا انٹرویو لیا جاتاہے۔

آنند انگلاگی اصل کہانی بیان کرتا ہے کہ 1951 ء میں ہندوستان کے میسور اسٹیٹ (موجودہ : ضلع کولار ، کرناٹک) کے جنوبی حصے میں کمیشن کے سرکاری حکام کو ایک جگہ سے سونا دریافت ہوتا ہے۔ اسی دن میسور کے علاقے میں راجا کرشنا اپّا بیریا ‘‘راکی’’ بھی پیدا ہوتا ہے جس کی ماں ایک غریب بیوہ عورت ہے۔ ان دنوں امریکا اور رروس کی سرد جنگ کے دوران سونے کی بہت مانگ تھی۔ چنانچہ سوریا وردھن (رمیش اندرا )دھوکا دہی کر کے سونا دریافت کرنے والے ان سرکاری ملازمین کو مار کر سونا دریافت ہونے کی خبر دبا دیتا ہے۔ ساتھ ہی وہ اس زمین کو چونے کی کان کنی کے نام پر 99 سال کی اجرت پر خرید لیتا ہے اور اس سونے کی کان یعنی کے جی ایف کا نام ناراچی رکھتا ہے۔ سوریا وردھن کے پانچ ساتھی ہیں، ایک اس کے دوست بھارگو کا بیٹا کمل(وششٹھ سنگھ)؛ دوسرا کمل کی منگیتر رینا (شریندھی شیٹی) کے والد راجیندر ڈیسائی(لکشمن)؛ تیسرا اینڈریو (بی ایس اویناش) جو کونکن اور مالابار کے ساحلوں پر نگرانی کرتا ہے۔ ؛ چوتھا گرو پانڈین (اچیت کمار)، جو ایک طاقتور سیاست دان اور ڈی ایس ایس پارٹی کا صدر ہے؛ اور پانچواں سوریا وردھن کا بھائی آدھیرا ۔ یہ پانچوں کے جی ایف کا کام باہر سے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم، ان میں سے ہر ایک کی آنکھیں ان سونے کی کانوں پر قبصہ کرنے پر پڑی ہیں۔ شیٹی (دنیش منگلور )، بمبئی میں ایک سونے کا اسمگلر ہے جو اینڈریو کے تحت کام کرتا ہے، اس شہر میں اور بھی ایک اسمگلرز ہیں۔ دبئی میں مقیم ڈان عنايت خلیل کی آنکھیں بھی کولار کی سونے لی کانوں پر ٹکی ہیں۔

راکی (یش) ایک بہت بہادر لڑکا ہے، سب سے زیادہ امیر اور کامیاب آدمی بن کر مرنے کا خواب دیکھتا ہے اور یہ خواب اس کا خود کا نہیں بلکہ اس کی ماں کا ہے۔ راکی کی ماں نے مرنے سے پہلے اس سے وعدہ لیا ہے، وہ دنیا کے سب سے امیر آدمی بن کر مر ے گا، راکی ماں کی بات کو گانٹھ باندھالیتا ہے، راکی نے دس سالہ عمر سے شیٹی کے لیے کام شروع کر دیا، وہ بعد میں شیٹی کا خاص آدمی بن جاتا ہیں اور افریقہ سے بمبئی کے ساحل آنے والے لوہے اور سونے کی اسمگلنک کرتے ہیں، جلد ہی راکی کی طاقت اور شہرت میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور وہ جرم دنیا میں شیٹی سے بڑا نام بن جاتا ہے۔ یہ بات اینڈریو کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو اسے بمبئی کے بدلے سوریا وردھن کے بڑے بیٹے گروڈا (رامچندر راجو ) کو قتل کرنے کی پیشکش کرتا ہے، جو اپنے والد سوریا وردھن کے مفلوج ہونے کے بعد KGF کا وارث بن بیٹھا ہے ۔ راکی یہ پیشکش قوبل کرکے بنگلور آجاتا ہے جہاں اس کی ملاقات راجندر ڈیسائی کی بیٹی رینا سے ہوتی ہے اور راکی اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ ​​ راکی سیکورٹی کے ساتھ جانے والے چند ٹرکوں کا مشاہدہ کرتا ہے اور یہ بات محسوس کرتا ہے کہ سونا افریقہ یا کسی غیر ممالک سے درآمد نہیں کیا جارہا بلکہ یہ بنگلور میں سے ہی آرہا ہے۔ اینڈریو اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے گروڈا کو مارنے کی منصوبہ بندی ہوتی ہے جس میں راکی ​​ناکام ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ راکی K.G.F میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے کہ وہ گروڈا کو اس کی اپنی جگہ پر مارے گا۔

1978 میں، کے جی ایف میں، فالج زدہ سوریا وردھن اپنے بھائی آدھیرا کو نظر انداز کرکے ، اپنے بیٹے گروڈا کو جانشین کی حیثیت سے متتخب کرتا ہے، آدھیرا اعلان کرتا ہے کہ وہ گروڈا کے زندہ رہنے تک وہ کے جی ایف پر نظر نہیں ڈالے گا۔ گروڈا اپنے ساتھی کمانڈر وانرم (ایپا پی شرما )کے ساتھ کے جی ایف میں بے رحم طریقے سے کام کرواتاہے ۔

راکی جلد ہی کے جی ایف میں پہنچنے اپنا راستہ بنالیتا ہے۔ وہاں وہ دیکھتا ہے کہ کان کے مزدوروں کو اٹھاکر لایا جارہا ہے اور ان پر زبردستی کام کرنے کے لیے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اگرچہ وہ اپنے مقصد سے نہ بھٹکنے کے لیے ان چیزوں کی طرف دھیان نہیں دتا تاہم کچھ ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں جن میں ایک ماں اور بیٹے کی ایک نگران کے ہاتھوں بے رحمانہ موت شامل ہے، راکی چپکے سے ایک واچ ٹاور میں گھس کر کان کا نقشہ دیکھتا ہے ایک مزدور راکی کی حقیقت کو جان لیتا ہے۔ وہ اس امید پر کہ اس کے بیوی بچہ بچ جائیں گے راکی کو بچانے کے لیے خود اپنی جان قربان کردیتا ہے ۔ کے جی ایف کے باہر ہر کوئی سوچتا ہے کہ راکی ​​مر گیا ہے جن میں ڈیسائی ، رینا اور کمل بھی شامل ہیں ، کمل رینا کو راکی کے نام پر طعنے دیتا ہے۔ ایک اندھے مزدور کو بچانے کے لیے راکی ​​کان کی نگرانی کے ایک یونٹ کے ساتھ لڑتا ہے اور انھیں مار کر جلادیتا ہے ۔ ڈیسائی کے ایک مخبر کلکرنی اور گروڈا کے نیک سیرت بھائی ویراٹ (ونیہ بیدپا ) کے ذریعے یہ خبر ڈیسائی ، رینا اور کمل تک پہنچتی ہے کہ راکی ابھی زندہ ہے۔ رینا فخر سے کمل کو نتاتی ہے کہ جو شخص چلا گیا اس کا عاشق ہے ۔ ک ان کی نگرانوں کو مارنے کے بعد راکی ​​مزدوں کی نظر میں ایک ہیرو کے طور پر ابھرتا ہے۔ رینا کو اس کی غیر موجودگی میں اس کی یاد آتی ہے۔ کان کی نگرانوں کو مارنے کی خبر جب وانرم کے ذریعے گروڈا کو ملتی ہے تو وہ غصے میں ہزار ہزار غلاموں کو ہلاک کرنے کے لیے نکل کھرا ہوتا ہے، لیکن اس دوران ویراٹ اپنے اور گروڈا کے فالج زدہ والد سوریا وردھن کو قتل کردیتا ہے، والد کے موت کی خبر سے گروڈا گھر واپس آجاتا ہے ۔ راکی ٹاور کے نیچے کی ایک سرنگ کے ذریعہ گروڈا کیے محل پہنچ جاتا ہے جہاں وہ گروڈا کے قید کیے تین جاسوسوں میں سے ایک کو مار کر ان کی جگہ لے لیتا ہے۔ گروڈا ان تینوں کو دیوتا کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ گروڈا ، انھیں مندر لے جاکر ایک ایک کرکے ان کی گردنیں کاٹنے لگتا ہے ان میں سے ایک چھپا ہوا راکی ​گروڈا کی تلوار ہی سے اس کی کردن اڑا دیتا ہے۔ اور یہ خبر سب جگہ پھیل جاتی ہے کہ گروڈا مارا گیا۔ گروڈا کو قتل کرنے پر کے جی ایف کے مزدور راکی کو اپنا لیڈر مان لیتے ہیں ۔ ہزاروں مزدوروں کی ان فوج کے ذریعے راکی کے جی ایف پر قبضہ کرلیتا ہے۔

صحافی آنند انگلاگی کہانی روک کر بتاتا ہے کہ یہ کے جی ایف کی کہانی ایک پہلا حصہ ہے، دوسرے حصے میں پتہ چلے گا کہ سوریا وردھن اپنے بھائی آدھیرا اور دبئی میں مقیم ڈان عنايت خلیل کی نظریں کے جی ایف پر ٹکی ہیں اور دوسری جانب وزیر اعظم رامیکا سین بھی بھارتی آرمی کو راکی ​​کو ختم کرنے کا حکم دیتی ہے، کیونکہ 1981ء میں وہ بھارت کا سب سے بڑا مجرم بن چکا ہے۔

کردار

ترمیم
  • ارچنا جایس - روکی کی ماں
  • یش - روکی ، عرف راجا کرشنپا بئیر
  • انمول وجے - روکی کا بچپن
  • لکشمن - راجیندر ڈیسائی
  • شریندھی شیٹی - رینا، راجیندر ڈیسائی کی بیٹی
  • رمیش اندرا - سوریاوردھن
  • رام چندر راجو - گروڈا ، سوریاوردھن کا بڑا بیٹا
  • ونیہ بیدپا - ویراٹ، سوریاوردھن کاچھوٹا بیٹا
  • (نامعلوم) - آدھیرا، سوریاوردھن کا بھائی
  • بی ایس اویناش - اینڈریو
  • تارک پونپا - دیا، اینڈریوج کا ساتھی
  • اچیت کمار - گرو پانڈین، سیاسی لیڈر
  • وششٹھ این سنگھ - کمل، بھارگو کا بیٹا
  • ایپا پی شرما - ونارام، گروڈا کا ساتھی کمانڈر
  • دنیش منگلور - شیٹی، بمبئی کا اسمگلر
  • (نامعلوم) - عنایت خلیل، دبئی کا ڈان
  • (نامعلوم) - رامیکا سین، بھارت کے وزیر اعظم 1981 میں
  • جان کوکین - جان، کے جی ایف میں نگراں
  • بی سریش - کے جی ایف میں مزدور
  • ٹی این شری نواس مورتی -کے جی ایف میں مزدور
  • روپا رایپا - شانتی، کے جی ایف میں مزدور
  • اننت ناگ - آنند انگلاگی، صحافی
  • اشوک شرما - نوجوان آنند انگلاگی
  • موہن جونیجا - ناگ راجو، آنند انگلاگی کا انفارمر
  • ہریش رائے - قاسم ، شیٹی کا ساتھی
  • مالوکا اویناش - دیپا ہیگڑے، نیوز چینل میزبان
  • ٹیئیس ناگرمن - نیوز چینل کے مالک
  • گووند گوڑا - نیوز چینل میں اسسٹنٹ
  • تمنا بھاٹیہ - ملکی، آئٹم نمبر "جوکے میں گربھ بجلی" گانے میں
  • مونی روئے - لوسی،آئٹم نمبر " گلی گلی میں پھرتا ہے" گانے میں (ہندی ورژن)

تیاری

ترمیم

25 جون، 2017ء تک فلم کا منصوبہ 50 فی صد مکمل تھا۔ بھاری بارشوں کی وجہ سے شوٹنگ سیٹ کی تباہی کے بعد سیٹ دوبارہ تعمیر کیے جانے کے بعد، شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی۔ شوٹنگ سیٹ دوبارہ تعمیر کرنے میں کافی وقت ضائع ہو گیا۔[4] فلم کا دوسرا شیڈول میسور میں شروع ہوا۔ فلم کولار گولڈ فیلڈز، بنگلور اور میسور میں شوٹ ہوئی۔ کارتیک نے کہا، "ہمارے آئندہ شیڈول میں، ہم بنگلور اور میسور کے علاوہ کولکتا، ممبئی اور لداخ میں شوٹنگ کرنے جائیں گے۔"[حوالہ درکار]

کے جی ایف، کنڑا زبان کے علاوہ، تمل، تیلگو، ملیالم اور ہندی زبان میں جاری کی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی 1970ء کی دہائی اور 80ء کی دہائی کی ابتدا پر مشتمل ہے۔ اداکار یش، 70ء کی دہائی کے ایک ہوشیار اور چالاک شخص، راکی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یش اور سری ندھی شیٹی کے علاوہ، کنڑا سنیما کے دوسرے مشہور اداکار، جیسے اچیوت کمار، واسشتا این سمہا اور بی سریش اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔[5] تمل اور تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ رمیا کرشنن اور اداکار نصر بھی اس فلم میں نظر آئیں گے۔[6] تمنا بھاٹیہ اس فلم کے گانے "جوکئے" (Jokae) میں خصوصی ظہور کریں گی۔

ایک تکنیکی ٹیم، جس میں فلم کے سنیما گرافر بھون گوڑا، موسیقی کے ہدایت کار روی بسرور اور فن (آرٹ) ہدایت کار شوا کمار شامل تھے، نے اس فلم کے منظر اور ماحول کو 70 کی دہائی جیسا دکھانے کی پوری کوشش کی ہے۔[حوالہ درکار] فلم کا باضابطہ ٹیزر 8 جنوری، 2018ء کو یش کی سالگرہ کے دن جاری کیا گیا۔ فلم کا باضابطہ ٹریلر 9 نومبر، 2018ء کو کنڑا، تمل، تیلگو، ملیالم اور ہندی میں جاری کیا گیا۔

گانے

ترمیم

روی بسرور نے فلم کا اسکور اور گانے کمپوز کرنے کے لیے سائن کیا۔ لاہاری میوزک نے کنڑا، تمل اور تیلگو کے گانوں کے حقوق خریدے۔ زی میوزک کمپنی نے ہندی کے حقوق خریدے۔

کنڑا
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."سلام روکی بھائی"ناگریندر پرسادوجے پرکاش، سنتوش وینکی، سچن بسرور، پونیت ردرنگ، موہن، شرینیواس مورتی، وجے یرس4:05
2."گربدھی"کنل راج، روی بسروراننیا بھٹ2:41
3."سڈلا بروا"روی بسروراننیا بھٹ، سنتوش وینکی، سچن بسرور، پونیت ردرنگ، موہن، شرینیواس مورتی، وجے یرس3:31
4."جوکئی (اصل میں اوپیندر کمار نے کمپوز کیا اور بعد میں روی بسرور نے دوبارہ تخلیق کیا۔)"چی اودھے شنکر، آر این جے گوپالارا اوڈپی (اصل میں ایل آر ایشوری کی طرف سے گایا گیا۔)3:44
5."دھیرا دھیرا"روی بسروراننیا بھٹ، سنتوش وینکی، سچن بسرور، پونیت ردرنگ، موہن، شرینیواس مورتی، وجے یرس 
Hindi track list
نمبر.عنوانبولموسیقیSinger(s)طوالت
1."Salaam Rocky Bhai"V. Nagendra PrasadRavi BasrurVijay Prakash, Santhosh Venky, Sachin Basrur, Puneeth Rudrang, Mohan, Shreenevas Moorthi, Vijay Urs4:05
2."Gali Gali (originally composed by Kalyanji-Anandji and re-created by Tanishk Bagchi)"آنند بخشیTanishk Bagchiنیہا ککڑ2:54
Telugu track list
نمبر.عنوانبولSinger(s)طوالت
1."Salaam Rocky Bhai"Ramajogayya SastryVijay Prakash, Shri Krishna, Lokeshwar, Arun Kaundinya, Adithya Lyengar, Ganta Rithesh, Santhosh Venky, Mohan Krishna, H. Shreenivas Moorthi, Vijay Urs4:05
2."Tharagani Baruvaina"Ramajogayya SastryAnanya Bhat2:41
3."Evvadikevvadu Banisa"Ramajogayya SastryAnanya Bhat, Srikrishna, Lokeshwar, Santhosh Venky, Arun Kaundinya, Adithya Lyengar, Ganta Rithesh, Mohan Krishna, H.S Srinivasa Murthy, Vijay Urs3:40
4."Dochai (originally composed by Upendra Kumar and re-created by Ravi Basrur)"Ramajogayya SastryAiraa Udupi3:44
5."Dheera Dheera"Ramajogayya SastryAnanya Bhat, Srikrishna, Lokeshwar, Santhosh Venky, Arun Kaundinya, Adithya Iyengar, Ganta Rithesh, Mohan Krishna, H.Shreenivas Moorthi,Vijy Aurs 
Tamil track list
نمبر.عنوانبولSinger(s)طوالت
1."Salaam Rocky Bhai"KabilanVijay Prakash, Mohan Krishna, Santhosh Venky, Renjith Unni, Balaraj Jagadeesh Kumar, Yogi Sekar, H. S. Srinivasa Murthy, Vijay Urs4:05
2."Karuvinil Enai"Madhura KaviAnanya Bhat2:41
3."Veesum Soora Kaatin"Madhura KaviAnanya Bhat, Mohan Krishna, Santhosh Venky, Renjith Unni, Balraj Jagadeesh Kumar, Yogi Sekar, H.S.Srinivasa Murthy, Vijay Urs3:40
4."Mogam (originally composed by Upendra Kumar and re-created by Ravi Basrur)"KabilanAiraa Udupi3:44
5."Dheera Dheera"   
Malayalam track list
نمبر.عنوانبولSinger(s)طوالت
1."Salaam Rocky Bhai"SudamsuVijay Prakash, Mohan Krishna, Renjith Unni, Balaraj Jagadeesh Kumar, Deepesh, Abhishek Chitra Somani4:05
2."Gabadhinam"SudamsuAnanya Bhat2:41
3."Shwasa Kattin"SudamsuAnanya Bhat, Mohan Krishna, Renjith Unni, Balraj Jagadeesh Kumar, Deepesh A K, Abhishek Chithra Soman3:40
4."Jodi (originally composed by Upendra Kumar and re-created by Ravi Basrur)"SudamsuAiraa Udupi3:44
5."Dheera Dheera"   

حوالہ جات

ترمیم
  1. "'KGF' release postponed to December - Times of India"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2018 
  2. "From Kurukshetra to the Villain and KGF, Kannada cinema is betting on big-budget films - Entertainment News, Firstpost"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2018 
  3. "KGF to be multilingual film" 
  4. A Sharadhaa (25 June 2017)۔ "Storm or shine, Rocking star Yash's KGF stays on schedule"۔ The New Indian Express۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017 
  5. "Vasishta joins KGF set" 
  6. "KGF a period film" 

بیرونی روابط

ترمیم