گوتھک فن تعمیر (انگریزی: Gothic architecture) یورپ کے فن تعمیر اور دوسرے فنون لطیفہ پر گوتھک طرز تقریباً چار سو سال تک حاوی رہا۔ اس پر اتفاق ہے کہ اس اسٹائل کی ابتدا 1140ء میں فرانس سے ہوئی۔ لیکن اس کے الگ الگ پہلوؤں پر کئی سو سال سے خاص طور پر مارنڈی میں تجربات کیے جا رہے تھے۔

گوتھک طرز تعمیر
Gothic architecture
Top: Wells Cathedral (1176–1450); Middle:The Sainte-Chapelle from Paris (1194-1248); Bottom: Tympanum of روان کیتھیڈرل (15th century)
سال فعالLate 12th century-16th century

محرابیں اور نوکدار کمانیں رومی فن تعمیر میں بھی استعمال ہوتی تھیں لیکن گوتھک فن سے پہلے ان چیزوں کو اس قدر باقاعدگی کے ساتھ اور بامقصد طریقہ پر کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

کماندار محرابوں کی افادیت کے بارے میں کافی اختلافات ہیں۔ لیکن یہ بات سب مانتے ہین کہ اس کی مدد سے عمارت دیکھنے میں کافی پر اثر ہو جاتی ہے۔ رومی فن تعمیر میں حجم اور محدود رقبے پر زور دیا جاتا ہے۔ وہاں گوتھک فن میں وسیع رقبی اور ہلکے پھلکے پن کو اہمیت حاصل ہے۔ اس میں دیواروں کو عمارت کا جز بنا دیا جاتا ہے اور ان میں بڑی بڑی کھڑکیاں جڑ دی جاتی ہیں۔ ان کے رنگین شیشوں سے روشنی چھن چھن کر آتی ہے اور اس طرح گوتھک گرجا گھروں کی دیواریں ایسی لگتی ہیں جیسے بے وزن شفاف پردے جڑ دیے گئے ہیں اور ان کلیسائوں میں روشنی کی افراط ایک اہم مذہبی علامت بن جاتی ہے۔

گوتھک گرجا گھر پرانے باسلیکا طرز ہی پر بنائے جاتے ہیں۔ ان کے وسط میں ایک ہال ہوتا ہے۔ دونوں طرف بغلی راستے (aisles) ہوتے ہیں۔ ہال کے سرے پر مذہبی گیت، گانے اور اس کی اطراف میں چلنے پھرنے کی جگہ ہوتی ہے جو چھوٹی نجی عبادت گاہوں سے ملی ہوتی ہے۔ سامنے کی طرف دو مینار ہوتے ہیں۔ سامنے کے حصہ میں داخلہ کے راستے بھی ہوتے ہیں جنھیں مجسموں سے خوب سجایا جاتا ہے۔ صلیب کے عین اوپر اور بازوئوں پر بھی مینار ہوتے ہیں اور اوپری حصہ کی اطراف میں پشتے (buttresses) اور کنگرے (pinnacles) کا جنگل ہوتا ہے۔

گوتھک طرز کی پہلی عمارت سینٹ ڈینس کا گرجا گھر ہے جو 1140ء اور 1144ء کے درمیان میں فرانس میں تعمیر ہوا تھا۔ اس کے بننے کے ساتھ یہ طرز پھیلنے لگا اور بارہویں صدی میں اس طرز کے کئی اور گرجے بننے لگے اور ان میں طرح طرح کی جدتیں ہونے لگیں مثلاً پیرس کے سینٹ چیپل کی تمام دیواریں شیشے کی ہیں۔ انگلستان میں اس طرز کا گرجا سب سے پہلے آخری بارہویں اور شروع کی تیرہویں صدی میں سالسبری میں بنا۔ اٹلی میں چونکہ رومی اثر تھا اس لیے چھتیں زیادہ اونچی رہتیں لیکن جرمنی میں فرانس کی نقل کی گئی اور آہستہ آہستہ یہ طرز پورے یورپ میں پھیل گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Olivier Mignon (2015). Architecture des Cathédrales Gothiques (فرانسیسی میں). Éditions Ouest-France. ISBN:978-2-7373-6535-5.