گیان واپی مسجد وارانسی، اتر پردیش، بھارت میں واقع ہے۔ مشہور ہے کہ اسے مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے سترھویں صدی میں تعمیر کرایا تھا لیکن تاریخی طور پر یہ بات ثابت نہیں ہے۔ بعض مصادر سے معلوم ہوتا ہے کہ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے عہد حکومت میں بھی یہ مسجد موجود تھی، چنانچہ مخدوم شاہ طیب بنارسی کے احوال زندگی میں اس مسجد میں جمعہ ادا کرنا مرقوم ہے۔ اس مسجد کا سنہ تاسیس اور بانی ہنوز نامعلوم ہیں البتہ اورنگ زیب عالمگیر نے سنہ 1658ء میں اس کی تعمیر نو کرائی تھی۔ بعض ہندو مؤرخین کے مطابق اسے کاشی وشوناتھ مندر کے کھنڈر پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مسجد دریائے گنگا کے کنارے دشاشومیدھ گھاٹ کے شمال میں للتا گھاٹ کے قریب واقع ہے۔

گیان واپی مسجد
گیان واپی مسجد
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
ریاستاتر پردیش
ملکبھارت
تفصیلات
گنبد3
مینار2

گیان واپی درحقیقت ایک جامع مسجد ہے جو وارانسی شہر کے قلب میں واقع[1] اور انجمن انتظامیہ مسجد کے زیر انتظام ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Diane P. Mines، Sarah Lamb (2002)۔ Everyday Life in South Asia۔ Indiana University Press۔ صفحہ: 344–۔ ISBN 0-253-34080-2۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2016 
  2. "VHP game in Benares, with official blessings"۔ Frontline۔ S. Rangarajan for Kasturi & Sons۔ 12 (14-19): 14۔ 1995