ہرنولی
ہرنولی (انگریزی: Harnoli) پنجاب، پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ ہے ضلع میانوالی میں واقع ہے۔ یہ قصبہ انتظامی طور پر تحصیل پپلاں کا حصہ ہے۔ ہرنولی میں دو یونین کونسلیں ہیں۔ یہ قصبہ دریائے سندھ سے پندرہ سولہ کلومیٹر دور ہے۔ یہ قصبہ کاشتکاری میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اور یہاں کی مشہور فصل چنا، مونگ پھلی اور گندم ہے۔
قصبہ | |
ہرنولی | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
تاریخ
ترمیمتقسیم ہندوستان سے پہلے یہاں ہندو آباد تھے اُن کے مندر آج بھی موجود ہیں۔ بزگ بتاتے ہیں کہ ہرنولی کی سرزمین کو آباد کرنے سب سے پہلے ”کھیمٹہ “ برادری کا ایک آدمی یہاں رہإیش پزیر ہوا۔ اس کے علاوہ لفظ ”ہرنولی“ کے بارے میں بزگوں کی دو رائے ہیں۔ ایک یہ کہ یہاں ہرن بہت زیادہ تھے اور اس وجہ سے پہلے اسے ”ہرن والی “ کہا جاتا تھا وقت گزرنے کے ساتھ مختصر ہو کر ہرنولی مشہور ہو گیا۔ دوسری روایت ہے کہ یہاں ”ہرنولی“ کے درخت زیادہ تھے اس لیے اس جگہ کا نام ہرنولی مشہور ہوا۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|