ہرکشن سنگھ سُرجیت مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم کے سابق جنرل سیکریٹری اور معروف سیاسی رہنما تھے۔

ہرکشن سنگھ سرجیت
اشتمالی جماعتِ ہند (مارکسی) کا جنرل سیکریٹری
مدت منصب
1992–2005
ای ایم ایس نمبوتیری پاڈ
پرکاش کارات
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مارچ 1916ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 اگست 2008ء (92 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوئیڈا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات عَجزِ قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھگت سنگھ ترمیم

ہرکشن سنگھ سرجیت کی پیدائش صوبۂ پنجاب کے جالندھر کے بسّی جاٹ خاندان میں ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بھگت سنگھ کے نوجوان بھارت سبھا سے کیا۔ بچپن ميں سرجیت، بھگت سنگھ سے کافی متاثر رہے اور انھوں نے بھگت سنگھ کے پھانسی کے دن ہوشیار پور کے عدالت میں ہندوستانی جھنڈے کو لہرایا۔ اس کے لیے انھیں سزا ملی۔ جب انھيں عدالت میں پیش کیا گيا تو انھوں نے اپنا نام ’لندن توڑ سنگھ‘ بتایا تھا۔

کمیونسٹ پارٹی ترمیم

1936ء ميں وہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن بنے۔ وہ پنجاب میں کسان سبھا کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ہيں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں انھوں نے ’دُکھی دنیا‘ اور’ چنگاری‘ کی اشاعت کی۔ ہرکشن سنگھ سرجیت کا شمار نہ صرف ایک عظیم رہنما کے طور پر کیا جاتا تھا بلکہ انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی ہندو نواز سیاسی جماعتوں کے فرقہ وارانہ نظریے کے ایک اہم مخالف کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ انھوں نے 1990ء کے وسط میں بائیں محاذ کی حمایت سے مرکز میں ایک مخلوط حکومت کے قیام کو سر انجام دیا تھا۔ اور 2004ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد پیدا شدہ سیاسی صورتِ حال میں بھی انھوں نے ایک ’کنگ میکر‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ ہرکشن سنگھ سرجیت 1992ء سے 2005ء تک سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری اور 1964ء سے 2008ء تک پولٹ بیورو کے ارکان رہے۔[3] 92 برس کی عمر میں یکم اگست 2008 کو ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. CPI-M leader Surjeet dead — شائع شدہ از: ریڈف ڈاٹ کوم — شائع شدہ از: 1 اگست 2008
  2. بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15520264x — بنام: Harkishan Singh Surjeet — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. Manini Chatterjee. "Nine to none, founders’ era ends in CPMدی ٹیلی گراف (بھارت)۔ 3 اپریل 2008.

بیرونی روابط ترمیم

  • دیش سیوَک ایک پنجابی اخبار جس کو ہرکشن سنگھ سرجیت نے جاری کیا۔