ہندوستان کی موسیقی
ہندوستان میں موسیقی کی روایت ہزاروں سال پرانی ہے ۔ ہندوستان کو موسیقی کی قدیم سرزمین ہونے کے ساتھ ساتھ دنیائے موسیقی کے اہم ماخذ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
قبل از تاریخ
ترمیممدھیہ پردیش میں بھیمبٹکا چٹانوں کی پناہ گاہوں میں یونیسکو کے عالمی ورثہ قرار دیے جانے والے مقام سے تیس ہزار سال پرانی قدیم مصوری (غار کی اندرونی دیواروں پر نقش و نگار) میں ایک قسم کا رقص دکھایا گیا ہے۔ [1] بھیمبٹکا کے غار آرٹ میں پتھروں کے ڈھول اور دیگر سادہ آلات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔[2]
دریائے سندھ کی وادی تہذیب
ترمیمناچتی لڑکی کا مجسمہ (2500 BCE) وادی سندھ تہذیب (IVC) سائٹ سے ملا۔ [3] [4] [5] [6] آئی وی سی دور کی مصوری میں برتنوں کے درمیان ایک مرد کی گردن سے ڈھول لٹکا ہوا ہے اور ایک عورت کے بائیں بازو کے نیچے ڈھولکی رکھی ہوئی ہے۔ [7]
وید اور قدیم دور
ترمیمتلہ یا تال ایک قدیم موسیقی کا تصور ہے جس کا ذکر ہندو مذہب کے ویدوں میں پایا جاتا ہے، سما وید اور ویدوں کے منتروں پر مشتمل گانے اس کی مثال ہیں۔ سمرتی (500 قبل مسیح) تحریریں جو ویدوں کے بعد وجود میں آئیں، ان میں موسیقی اور رقص کے متعدد حوالے موجود ہیں۔ سنگم ادب میں ، متھوراکانکی میں ان عورتیں کا ذکر موجود ہے جو ولادت کے وقت خدا کی رحمت کے لیے گیت گاتی تھیں۔
سنسکرت سادھو - شاعر جیادیو ، جو کلاسیکی موسیقی کے عظیم موسیقار اور نامور استاد تھے۔ انھوں نے اوڈرا - مگدھی طرز کی موسیقی کی شکل سنواری اور اوڈیسی سنگیت پر ان کا اثر واضح نظر آتا ہے۔ [8] [9]
قرون وسطی کا دور
ترمیمخلجیوں کے ماتحت چودہویں صدی کے اوائل میں ، ہندوستانی اور کارناٹک موسیقاروں کے مابین محافل موسیقی اور مقابلوں کا انعقاد ہوا کرتا تھا۔ [10]
سولہویں صدی سے ، موسیقی [8] [9] پر لکھے جانے والے مقالوں میں سنگیتامو چندریکا ، گیتا پرکشا ، سنگیتا کالالٹ اور ناٹیا منوراما شامل تھے۔
ہندوستانی موسیقی
ترمیمہندوستانی موسیقی کی روایت وید زمانے کی ہے جہاں ایک قدیم مذہبی متن ، سما وید میں حمد کو سما گانا کہا جاتا تھا اور اسے بلند سروں میں نہیں گایا جاتا تھا۔ یہ کارناٹک موسیقی سے 13 ویں اور 14 ویں صدی عیسوی کے آس پاس الگ ہوا ، جس کی بنیادی وجہ اسلامی اثرات ہیں۔ کئی صدیوں سے ایک مضبوط اور متنوع روایت کو فروغ دیتے ہوئے ، اس کی عصری روایات بنیادی طور پر ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی قائم ہیں۔ کارناٹک موسیقی کے برعکس ، ہندوستان کی دیگر اہم کلاسیکی موسیقی کی روایت جنوب سے شروع ہوتی ہیں۔ ہندوستانی موسیقی نہ صرف قدیم ہندو موسیقی کی روایات ، تاریخی ویدک فلسفہ اور مقامی ہندوستانی آوازوں سے متاثر تھی بلکہ اسے مغلوں کے فارسی طور طریقوں سے بھی تقویت ملی۔ کلاسیکی اصناف میں دروپد ، دھمر، خیال ، ترانہ اور صدرا اور کئی نیم کلاسیکی اشکال بھی شامل ہیں۔
کارنٹک موسیقی کے نام کیا مادہ سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ کرنم کے معنی ہیں کان اور آتکم کے معنی ہیں میٹھا یا چلتے رہنے والا۔
ہلکی کلاسیکی موسیقی
ترمیمموسیقی کی بہت سی قسمیں ہیں جو ہلکی پھلکی کلاسیکی یا نیم کلاسیکی کے زمرے میں آتی ہیں۔ کچھ شکلیں ٹھمری ، دادرا ، بھجن ، غزل ، چیتی ، کجری ، ٹپا ، ناٹیا سنگیت اور قوالی ہیں ۔ کلاسیکی موسیقی کی قسموں کے برخلاف یہ موسیقی سامعین سے جذباتی تال میل پر زور دیتی ہے۔
لوک موسیقی
ترمیمتامنگ سیلو
ترمیمیہ تامنگ لوگوں کی موسیقی کی ایک صنف ہے اور مغربی بنگال ، سکم ، ہندوستان اور پوری دنیا میں نیپالی بولنے والی جماعت کے درمیان مقبول ہے۔ اس کے ساتھ تامنگ آلات ، میڈل ، ڈمفو اور ٹنگنا موجود ہیں ، حالانکہ آج کل کے موسیقاروں نے جدید آلات کو استعمال کیا ہے۔ تامنگ سیلو پراثر، رواں یا آہستہ اور مدھر ہو سکتا ہے اور اسے عام طور پر غم ، پیار ، خوشی یا روز مرہ کے واقعات اور لوک داستانوں کی کہانیاں سنانے کے لیے گایا جاتا ہے۔ [11]
ہیرا دیوی وائیبا کو نیپالی لوک گانوں اور تامنگ سیلو کے سرخیل کی حیثیت سے سراہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا گانا ' چورا تا ہوینا آستورا ' تامنگ سیلو کا پہلا ریکارڈ کیا جانے وال گانا ہے۔ انھوں نے 40 سالوں پر محیط اپنے موسیقی کے کیریئر میں 300 کے قریب گانے گائے ہیں۔ 2011 میں وائیبا کی موت کے بعد ، ان کے بیٹے ستیہ آدتیہ وئبا (پروڈیوسر / منیجر) اور نونیت آدتیہ وائبا (گلوکار) نے باہمی تعاون سے ہیرا دیوی کے مشہور گانوں کو دوبارہ ریکارڈ کیا اور اماں لئی شردھنجلی (ماں کی شردنجلی- ماں کو خراج تحسین) کے نام سے ایک البم جاری کیا۔ یہ جوڑی نیپالی لوک موسیقی کے صنف میں واحد فرد ہیں جو بغیر کسی ملاوٹ اور جدید کاری کے مستند روایتی نیپالی لوک گیت تیار کرتے ہیں۔ [12] [13]
بھنگڑا اور گِداہ
ترمیمبھنگڑا ( پنجابی : ਭੰਗੜਾ) پنجاب کے رقص پر مبنی لوک موسیقی کی ایک شکل ہے جس میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جاتا ہے اور عموما پنجابی مرد بھنگڑا ڈالتے ہیں۔ لڑکیوں کا رقص پنجاب کے علاقے میں گداہ کہلاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Kapila Vatsyayan (1982)۔ Dance in Indian Painting۔ Abhinav Publications۔ صفحہ: 12–19۔ ISBN 978-81-7017-153-9
- ↑ Manohar Laxman Varadpande (1987)۔ History of Indian Theatre (بزبان انگریزی)۔ Abhinav Publications۔ ISBN 978-8170172215
- ↑ "Collections:Pre-History & Archaeology"۔ National Museum, New Delhi۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2014
- ↑ Dr Suvarna Nalapat (2013)۔ Origin of Indians and their Spacetime (بزبان انگریزی)۔ D C Books۔ ISBN 978-9381699188
- ↑ Upinder Singh (2008)۔ A History of Ancient and Early Medieval India : from the Stone Age to the 12th century۔ New Delhi: Pearson Education۔ صفحہ: 162۔ ISBN 978-8131711200۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2014
- ↑ Jane R. McIntosh (2008)۔ The Ancient Indus Valley : New Perspectives۔ Santa Barbara, CA: ABC-CLIO۔ صفحہ: 281, 407۔ ISBN 978-1576079072۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2014
- ↑ origin of Indian music and arts. Shodhganga.
- ^ ا ب "Culture Department"۔ Orissaculture.gov.in۔ 03 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2012
- ^ ا ب "Orissa Dance & Music"۔ Orissatourism.net۔ 20 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2012
- ↑ Beale, T.W., An Oriental Biographical Dictionary, p. 145
- ↑ Asia⁄Pacific Cultural Centre for UNESCO (ACCU)۔ "Asia-Pacific Database on Intangible Cultural Heritage (ICH)"۔ www.accu.or.jp۔ 05 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2018
- ↑ "Music Khabar हिरादेवी वाइवाका गीतलाई पुनर्जीवन - Music Khabar"۔ 2018-06-10۔ 10 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2020
- ↑ "Daughter revives Mother's songs"۔ The Telegraph۔ 26 January 2017۔ 02 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ