ہیبا پٹیل
ہیبا پٹیل ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کنڑ ، تمل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔[1] ہیبا پٹیل 6 جنوری 1989ء کو ممبئی مہاراشٹر میں پیدا ہوئیں،
ہیبا پٹیل | |
---|---|
ہیبا VVIT، 2016 کے موقع پر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جنوری 1989 ممبئی، مہاراشٹرا، بھارت |
قومیت | بھارتی |
آبائی علاقے | ممبئی، مہاراشٹرا، بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | صوفیہ کالج، ممبئی |
پیشہ | اداکارہ و ماڈل |
دور فعالیت | 2014- موجود |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
فلمی کیریئر
ترمیمہیبا پٹیل نے 2014 میں کنڑ زبان کی فلم ادھیکشا کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا، اس فلم میں وہ ایشوریا نامی ایک اسکول طالبہ کے کردار میں نظر آئیں [2] [3] مخلوط جائزوں میں کئی تاخیر کے بعد فلم ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ [4] یہ فلم دراصل اداکار کارتھکیرن کی تمل زبان کی فلم وروتھپداتا والیبر سنگم(ہندی ڈب: میں تجھ پر قربان) کا ری میک تھی۔ اس فلم کی کہانی کو تیلگو زبان میں کرنٹ تھیگا (ہندی ڈب: ڈون کی جنگ) کے نام سے بھی بنایا گیا جس میں منوج منچو، رکول پریت سنگھ اور سنی لیونی مرکزی کردار میں تھے۔
اس کے بعد ہیبا پٹیل تیلگو فلم آلا ایلا میں نظر آئیں۔ [5] جس نے باکس آفس پر سست آغاز کیا، بعد میں فلم کو مثبت تاثرات ملے۔ [6] اس کے بعد ہیبا فلم کماری 21 ایف [7] [8] (2015) میں مرکزی ٹائٹل کردار میں نظر آئیں ، جو ایک آنے والی عمر کی محبت کی کہانی تھی۔ اس فلم کو ملے جلے تاثرات ملے، ہیبا کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔ دکن کرانکل ایک ایک جائزہ نگار نے لکھا ہے کہ ہیبا پٹیل نے شو لوٹ لیا"۔ [9] کماری 21 ایف سے ہیبا کو تیلگو فلموں میں ایک نئی شناخت ملی، ہیبا پٹیل کی فلم ایںجل کے پروڈوسر شری سںدراپو کرشناریڈی اور ہدایتکار باہوبلی پلانی تھے، اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار ناگا اَنویش نظر آئے۔ ہیبا پٹیل کی دیگر تیلگو فلموں میں اینجل، ایکادیکی، نانا نینو نا بوائے فرینڈز، مسٹر اور 25 کسسز شامل ہیں۔ہیبا پٹیل کی اکثر فلموں مثلا کماری 21 ایف، ایڈو راکم ادو راکم، نانا نینو نا بوائے فرینڈز، اندھاگاٖڑو میں ان کے ساتھ اداکار راج ترون نظر آئے۔
فلموں کی فہرست
ترمیم† | ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں |
سال | عنوان | کردار | ساتھی فنکار | ڈائریکٹر | زبانیں | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|---|
2014 | ادھیکشا | ایشوریا | شرن، پی روی شنکر | نندا کشور | کنڑ | کناڈا ڈیبیو |
تیرومانام انوم نکاح | نسیمہ | جے، نظریہ ناظم، | انیس | تمل | تمل ڈیبیو | |
الا ایلا | شروتی | راہل رویندرن، بھانوشری مہرا | انیش کرشنا | تیلگو | تیلگو ڈیبیو | |
2015 | کماری 21 ایف | مینا "کماری" | راج ترون، ہیما، نویل شین | پلنتی سوریہ پرتاپ | ||
2016 | ایڈو راکم ادو راکم | سوپریہ | راج ترون، وشنو منچو، سوناریکا بھاٖڈوریا، راجیندر پرساد | جی ناگیسوارا ریڈی | ہندی ڈب: ہائپر | |
ایکادیکی پوتھو چننواڈا | نتھیا / عمالہ | نکھل سدھارت، نندیتا شویتا، اویکا گور | وی آنند | ہندی ڈب: ایکادیکی | ||
نانا نینو نا بوائے فرینڈز | پدماوتی (پڈو) | راج ترون، راؤ رمیش، تیجسوی مدیواڑا | بھاسکر بانڈی | ہندی ڈب: دلہا وانٹیڈ | ||
2017 | مسٹر | میرا | سائے ورون تیج، لاونیا ترپاٹھی | سرینو ویتلا | ہندی ڈب: ڈیرنگ باز3 | |
اندھاگاٖڑو | ڈاکٹر نیٹرا | راج ترون، راجیندر پرساد، مرلی شرما | ویلیگونڈا سرینواس | ہندی ڈب: فولادی ایک مرد | ||
اینجل | نشترا | ناگا انوش، سمن، کبیر سنگھ دھون | باہوبلی پلانی | ہندی ڈب : اینجل | ||
2018 | 24 کسسز | سری لکشمی | ادھت ارون، راؤ رمیش | ایودھیاکمار کرشنامسیٹی | ہندی ڈب: 24 کسز |
نوٹ
ترمیمفوٹ نوٹ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Y. SUNITA CHOWDHARY۔ "Favoured by lady luck"۔ دی ہندو
- ↑ Sangeetha Devi Dundoo۔ "The man behind 'Ala Ela'"۔ The Hindu
- ↑ "Jai was very supportive: Heebah Patel"۔ The Times of India
- ↑ "Hebah Patel Roped in for Adyaksha"۔ The New Indian Express۔ 2015-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-16
- ↑ "Ala Ela review by jeevi - Telugu cinema review -Rahul Ravindran, Vennela Kishore, Shani, Heebah Patel & Bhanusri Mehra"
- ↑ Sangeetha Devi Dundoo۔ "Ala Ela: A question of answers"۔ The Hindu
- ↑ "Kumari 21 F Movie Review"۔ The Times of India
- ↑ "Review: Kumari 21F"۔ Sify
- ↑ "Movie review 'Kumari 21F': Bold and beautiful!"۔ Deccanchronicle