ہیر سوہو
ہیر سوہو ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 2002 سے مئی 2018 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔
ہیر سوہو | |
---|---|
رکن سندھ صوبائی اسمبلی | |
مدت منصب 2002 – 28 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 ستمبر 1975ء (49 سال) میر پور بٹھورو |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیموہ 26 ستمبر 1975 کو میر پور بٹھورو میں پیدا ہوئی ۔ [1]
اس نے زراعت میں ماسٹرآف سائنس اور اکنامکس میں ماسٹر آف آرٹس کیا ہے۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیموہ 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں۔ [3]
وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 238 (ٹھٹھہ II) سے ایم کیو ایم کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں اوراس انتخاب میں وہ سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ہار گئیں۔ اسی انتخاب میں ، وہ حلقہ پی ایس 85 (ٹھٹھہ II) سے آزاد امیدوار کے طور پر اور حلقہ پی ایس 86 (ٹھٹھہ II) سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے بھی انتخاب لڑی تھیں ، لیکن ان دونوں حلقوں میں بحی وہ ناکام رہیں اور دونوں سیٹیں بالترتیب سسی پلیجو اور شاہ حسین شاہ شیرازی سے ہار گئیں۔ [4] اسی انتخابات میں ، وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔ [2]
وہ 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 85 (ٹھٹھہ II) سے ایم کیو ایم کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی تھیں ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں اور یہ نشست امیر حیدر شاہ شیرازی سے ہار گئی۔ [5] اسی انتخابات میں ، وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔ [6]
مارچ 2018 میں ، انھوں نے ایم کیو ایم چھوڑ دی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہو گئیں۔
2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 27 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018
- ^ ا ب "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 28 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018
- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 11 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018
- ↑ "2013 Sindh Assembly women notification" (PDF)۔ Election Commission of Pakistan۔ 27 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018