یوسف امتیاز
اردو زبان کے مشہور مزاح نگار اور خاکہ نگار
یوسف امتیاز حیدرآباد، دکن میں پیدا ہونے والے اردو زبان کے مشہور مزاح نگار اور خاکہ نگار تھے۔ ان کا حقیقی نام مرزا یوسف بیگ تھا۔ وہ 1938ء میں پیدا ہوئے تھے اور 26 جنوری، 2017ء کو ٹورانٹو، کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے والد مرزا حسین بیگ حیدرآباد ہائی کورٹ کے جج رہ چکے تھے۔[1]
مقامی نام | مرزا یوسف بیگ |
---|---|
پیدائش | 1938ء حیدرآباد، دکن |
وفات | 26 جنوری، 2017ء ٹورانٹو |
قلمی نام | یوسف امتیاز |
زبان | اردو، کینیڈا |
نمایاں کام | ہم بھی کھڑے ہیں (مزاحیہ مضامین)، پرچھائیاں (خاکے)، نو پرابلم (مزاحیہ مضامین)، پرچھائیوں کے دیس میں (فلمی شخصیتوں پر خاکے اور مضامین) |
تعلیم
ترمیمیوسف نے شروع میں نظام کالج سے بی اے کیا۔ بعد میں انھوں نے انگلینڈ اور جرمنی سے بزنس مینیجمنٹ میں تعلیم حاصل کی تھی۔[2]
ملازمت
ترمیمشروع میں یوسف نے روزنامہ سیاست میں ملازمت کی۔ پھر وہ 1960ء میں بغرض تعلیم یورپ چلے گئے۔ وہاں انھوں نے بزنس مینیجمنٹ میں تعلیم پائی۔ پھر 1965ء سے وہ کینیڈا میں قیام پزیر ہو گئے۔[2]
ادبی تخلیقات
ترمیم- پرچھائیاں خاکوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں فیض احمد فیض، مخدوم محی الدین، مرزا فرحت اللہ بیگ، راجندر سنگھ بیدی، طلعت محمود، مجروح سلطانپوری، ساحر لدھیانوی اور کچھ اور شخصیات کے بارے میں تاثراتی اور تنقیدی مضامین لکھے گئے ہیں۔
- ہم بھی کھڑے ہیں نشائیوں کا مجموعہ ہے۔ اس میں مغربی زندگی کے موضوعات پر نشتر زنی کی گئی ہے۔
- پرچھائیوں کے دیس میں در حقیقت فلمی شخصیتوں پر خاکے اور مضامین کا مجموعہ ہے۔[2]