اوگاریتی زبان

(یوگریٹک سے رجوع مکرر)

اُوگارِیتی شمال مغربی سامی زبانوں میں سے ایک معدوم زبان ہے، جسے کچھ لوگوں نے اَموری زبان کے لہجہ سمجھا ہے اور اس لیے صرف معروف اموری بولی تحریری طور پر محفوظ ہے۔ یہ 1929 میں فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کے ذریعہ Ugarit میں دریافت ہونے والے یوگیریٹک متون کے ذریعے جانا جاتا ہے، جس میں کئی بڑے ادبی متن بھی شامل ہیں، خاص طور پر بال سائیکل۔ اسے عبرانی بائبل کے ماہرین نے بائبل کے عبرانی متن کو واضح کرنے کے لیے استعمال کیا ہے اور اس نے ایسے طریقوں کا انکشاف کیا ہے جن میں قدیم اسرائیل اور یہوداہ کی ثقافتیں پڑوسی ثقافتوں میں مماثلت پائی جاتی ہیں۔

اوگاریتی
مقامی اوگاریت
معدومبارہویں صدی ق م
Ugaritic alphabet
زبان رموز
آیزو 639-2uga
آیزو 639-3uga
گلوٹولاگugar1238[1]
اس مضمون میں بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی صوتی علامات شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو یونیکوڈ حروف کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی علامات پر ایک تعارفی ہدایت کے لیے معاونت:با ابجدیہ ملاحظہ فرمائیں۔
فائل:Ugr.jpg
یوگریٹک

عہدِ قدیم میں کنعان تین حصوں پر مشتمل تھا، اس کا وسطی حصہ فونیقیا (موجودہ لبنان)فونیقی قوم کا سرسبز وشاداب علاقہ تھا، جنوب میں فلسطین کا مقدس خطہ تھا اور شمالی حصّہ جو اب شام کہلاتا ہے، یوگریٹک(یوگارت) تہذیب کا مرکز تھا۔ اس تہذیب کے آثار آج بھی بندرگاہ لتاکیہ کے قریب ایک بستی راس شمراءمیں پائے جاتے ہیں۔

دریافت

ترمیم

تقریباً 1929ء میں فرانسیسی ماہرینِ آثارقدیمہ نے راس شمراء کے مقام سے کافی تعداد میں یوگریٹک رقم الخط میں لکھی گئی الواحیں برآمد کیں جن سے اس علاقے کے لوگوں کے عقائد اور رسم و رواج کا پتہ چلتا ہے۔

فائل:Ugr1.jpg
یوگریٹک زبان کے حروف

تاریخ

ترمیم

یوگریٹک(یوگارت) قوم 1500 سے 1200ق م تک شام کے اس علاقہ راس شمراءمیں آباد تھی۔ یہ قوم سامی زبان بولتی تھی اور اپنے جملوں میں ابجدی حروف استعمال کرتی تھی جب سمیریوں کا میخی رسم الخط عکادی، عیلامی، بابلی، کسدی، آشوری، حُرین اورحطی قوم نے اپنا یا میخی اندازِ تحریر مشرق وسطیٰ میں شہرت اختیار کرگیا تو یوگریٹک قوم نے میخی رسم الخط اپنایا اور اسے ابجد کی مناسبت سے تشکیل دیا۔ اس طرح میخی رسم الخط کی ایک نئی قسم سامنے آئی

رسم الخط

ترمیم

یوگریٹک (یوگارت) خط اس دور کی دوسری میخی خطوں کی طرح مٹی کی تختیوں پر اور انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں سمت پر لکھا جاتا تھا، اس میں تقریباً 30 حروف تہجی ہوتے تھے جو بالترتیب اب ج خ د ہ و ز ح ط ی ک ش ل م ذ ن ظ س ع ف ص ق ر ث غ ت، ہوتے یوگریٹک میں دو حرف علّت اِ اُ بھی شامل تھے اورساتھ ہی اس رسم الخط میں ”س“ کا ایک نے ا لہجہ ملتا ہے جو”ژ“ سے مماثل ہے۔ اس خط میں جملوں کو الگ ظاہر کرنے کے لیے ایک فُل اسٹاپ بھی موجود تھا۔

یوگریٹک (یوگارت) خط میں گنتی بھی موجود تھی جو موجود عربی گنتی سے مماثلت رکھتی تھی، مثال کے طور پر:

احد (ایک)، ثن (دو)، ثلث (تین)، اربعہ (چار)، خمس (پانچ)، ثت (چھ)، سبعہ (سات)، ثمن(آٹھ)، تس (نو)، عشر (دس)، عشت عشر (گیارہ)، ثن عشر(بارہ)، ثلث عشر(تیرہ)، عشرم (بیس)، ثلثم (تیس)، اربعم (چالیس)، خمسم (پچاس)، ثتم (ساٹھ)، سبعم (ستّر)، ثمنم (اسّی)، تسعم (نوّے)، مِہ (سو)، الف (ہزار)۔

یوگریٹک (یوگارت) خط کی الواح زیادہ تر کنعانی مذہب کی داستانوں پر مشتمل تھے اِن میں کریٹ (Kret) کی داستان، دانیال کی داستان، بعل الیان کی اساطیر اور بعل کی موت کی داستان قابلِ ذکر ہیں۔ اِن الواح سے معلوم ہوتا ہے کہ اہلِ کنعان ”ایل“ کی پرستش کرتے تھے اور ایل کا تہوار موسمِ گرما کے آغاز میں مناتے تھے راس شمراءکی الواح میں ایل کے تہوار پر پیش کیے جانے والے ڈراموں کی لوح بھی ملی ہیں یہ الواح آج بھی شام کے نیشنل میوزیم آف الف الفو میں موجود ہیں۔

فائل:Ugr2.jpg
یوگریٹک چند الفاظ معنی

سامی النسل ہونے کی وجہ سے یوگریٹک (یوگارت) زبان کثیر الفاظ ایسے تھے جو بعد میں آنے والی سامی زبانوں عبرانی، عربی اور اردو وغیرہ میں موجود رہے۔ ساتھ ہی یونانی، لاطینی اور گیز (حبشی) زبان پر بھی اس کے اثرات ملتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Ugaritic"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری