یہوداہ اسکریوتی
یہوداہ اسکریوتی یا اسخریوطی، عبرانی میں یہ نام "ایش قریتی" تھا جو بگڑ کر اسکریوتی ہو گيا۔ یسوع المسیح کا ایک رسول[2]،یہ شمعون اسکر یوتی کا بیٹا تھا۔ اس کے بارے مسیحی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس نے ہی کچھ رقم کے عوض مسیح کی مخبری کی تھی جس پر بعد میں شرمساری کی وجہ سے خودکشی کر لی۔[3]
یہوداہ اسکریوتی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
یہوداہ اسکریوتی کی خودکشی کا منظر
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | یہودیہ | ||||||
وفات | 30ء کی دہائی یروشلم |
||||||
وجہ وفات | پھانسی [1]، دماغی چوٹ | ||||||
طرز وفات | حادثاتی موت ، خود کشی [1] | ||||||
شہریت | یہودیہ | ||||||
مناصب | |||||||
رسول | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
استاذ | یسوع مسیح | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | آرامی | ||||||
درستی - ترمیم |
یہوداہ بطور رسول
ترمیمبارہ رسل میں یہ واحد شخص تھا جو گلیلی نہ تھا۔[2] یہ ایک تیز دماغ شخص تھا، اس کو حواریوں میں سے خزانچی بنایا گيا۔[4] اس نے قریب ایک سال مسیح کے ساتھ بسر کیا، اس کی غداری کی بنیاد ظاہر ہے کہ لالچ تھی اس لیے یہ جھوٹا ایمان لایا تھا یہ سمجھتے ہوئے کہ مسیح کوئی دنیاوی سلطنت قائم کریں گئے، مگر جب یہ سب نہ ہوتا ہوا نظر آیا تو اس نے مسیح سے غداری کر کے مال کمانے کی کوشش کی۔
مسیح کی مخبری
ترمیمچاروں ہی اناجیل میں یسوع مسیح کو دھوکے کے ساتھ پکڑوانے کا ذکر ہوا ہے۔[5][6][7][8] اناجیل کے مطابق گتسمنی کے باغ میں رسول اور یسوع مسیح چھپے ہوئے تھے کہ ایک دم ہی کچھ لوگ آ گئے، جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور تلواریں تھیں۔ اس وقت یہوداہ اسکریوتی آ گئے آیا اور جس طرح اس نے ان لوگوں کو بتا رکھا تھا کہ میں جس کا بوسہ لوں وہ یسوع مسیح ہو گا، وہ آ گئے آیا اور یسوع مسیح کا بوسہ لیا پھر مسلسل بوسے لیے۔ اس دوران ہی وہ لوگ یسوع مسیح کو پکڑ کر لے گئے۔ اس غداری کے عوض اس نے ان لوگوں سے 30 چاندی کے سکے لیے تھے۔ اس کام پر وہ نادم ہوا اور جا کر ایک باغ میں خودکشی کر لی۔[9]
یہوداہ سے منسوب کتب
ترمیم- یہوداہ کی انجیل، یہ عہد نامہ جدید میں شامل نہیں،[10] کیونکہ یہوداہ اسکریوتی مسیحیوں کے نزدیک ایک غدار شخص ہے، جس نے اناجیل کے مطابق یسوع مسیح کو پکڑوایا تھا۔[11] اس انجیل کے اوراق مصر میں 1970ء میں ملے تھے۔ اس انجیل میں واقعہ صلیب کا رد کیا گیا ہے، اسی طرح اس میں یسوع مسیح کے خدا ہونے کے مسیحی عقیدے کی نفی کی گئی ہے۔[12]
پُتلا جلانے کی رسم
ترمیممسیحی تاریخ میں یہوداہ کا کردار انتہائی متنازع خیال کیا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے یسوع مسیح کی گرفتاری کی مخبری کی تھی۔ بعض ممالک جن میں میکسیکو، وینزویلا وغیرہ شامل ہیں، میں تہوار ایسٹر کے موقع پر یہوداہ کا پتلا بنا کر جلایا جاتا ہے۔[13]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: متی — عنوان : εὐαγγέλιον κατὰ Μαθθαῖον
- ^ ا ب قاموس الکتاب، صفحہ 1186
- ↑ متی کی انجیل، باب27، ورس 3 تا 5
- ↑ یوحنا کی انجیل، 4:12
- ↑ متی کی انجیل، باب 26
- ↑ مرقس کی انجیل، باب 14
- ↑ لوقا کی انجیل، باب 22
- ↑ یوحنا کی انجیل، باب 18
- ↑ متی کی انجیل، 3:27
- ↑ published، Stephanie Pappas (8 اپریل، 2013)۔ "Truth Behind Gospel of Judas Revealed in Ancient Inks"۔ livescience.com
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ متی کی انجیل، 16:32
- ↑ جریدہ نیشنل جیو گرافک، مئی 2006
- ↑ "میکسیکو: ایسٹر پر غدار حواری کا پتلا جلانے کی رسم – DW – 06.04.2015"۔ dw.com