الجدیدہ (المغرب)

(El jadida سے رجوع مکرر)

سابقہ نام مازاگان (Mazagan)

الجدیدہ (المغرب)
(عربی میں: الجديدة)
(فرانسیسی میں: El Jadida ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

انتظامی تقسیم
ملک المغرب
پرتگیزی سلطنت (1506–1769)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ صوبہ الجدیدہ   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 33°14′03″N 8°31′22″W / 33.2342°N 8.5228°W / 33.2342; -8.5228   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 7.50 ہیکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 194934 (مردم شماری ) (2014)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  • گھرانوں کی تعداد 49160 (2014)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1538) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 6546786  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

الجدیدہ (انگریزی: El Jadida) (عربی: الجديدة)، ایک لاکھ چوالیس ہزار چار سو چالیس افراد کی آبادی کے ساتھ المغرب کا ساحلی شہر اور صوبہ الجدیدہ کی بندرگاہ ہے، جو مراکیش سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہر کا طرز تعمیر روایتی موریش طرزتعمیر سے مختلف ہے جو سمندر کی جانب سے دیکھنے پر پرتگالی طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

الجدیدہ جس کا سابقہ نام مازاگان (Mazagan) تھا کو پرتگالیوں نے 1502ء میں فتح کیا اور 1769ء میں چھوڑا۔ 1580ء سے 1640ء تک پرتگال ہسپانوی شاہی خاندان کے زیر تسلط رہا جس کی وجہ سے الجدیدہ بھی بالواسطہ ہسپانیہ کے زیر اثر رہا۔

مازاگان کا 2004ء میں یونیسکو ورثہ کی جگہوں (ورلڈ ہیریٹیج سائٹس یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ) میں اندراج کیا گیا، جو یورپ اور المغرب کے درمیان تہذیبی تبالہ کی مثال ہونے کے ساتھ ساتھ پرتگالی طرز تعمیر کی بھی مثال ہے۔ یونیسکو کے مطابق شہر کے اہم ترین تاریخی ورثہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیر زمین جگہیں جنہیں سسٹرن (انگریزی Cistern) کہتے ہیں اور گرجا گھر مانولینے (Manueline) شامل ہیں۔

شہر کی موجودہ اہم تجارتی مصنوعات میں لوبیہ، بادام، مکئی، مٹر، اون، گوند اور انڈے شامل ہیں جو شہر سے باہر بھیجی جاتی ہیں اور جو چیزیں باہر سے منگوائی جاتی ہیں ان میں اونی مصنوعات، چینی، چاۓ اور چاول شامل ہیں۔ قریبی بندرگاہ اور کارخانوں کی وجہ سے شہر کو آلودگی کا مسئلہ درپیش ہے۔

جڑواں شہر

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1.    "صفحہ الجدیدہ (المغرب) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 نومبر 2024ء 
  2. ^ ا ب http://rgph2014.hcp.ma/file/166326/