مرموز' یا تشفِیر (encoding) سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کسی ایک قالب (format) سے دوسرے قالب میں ڈھالنے یا ان کی حالت کو تبدیل یا transform کرنا ہوتی ہے۔ جس طرح ترمیز کا لفظ رمز سے بنا ہے اسی طرح تشفیر کا لفظ شِفرہ سے بنا ہے اور اس کا مطلب بھی code یا رمز ہی ہوتا ہے، تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ترمیز اور تشفیر میں فرق کیا ہوا؟ اس کی وضاحت نیچے چند سطور میں کی گئی ہے۔

coding اور encoding میں فرق کیا ہے؟ اگر ترمیز یا coding کی تعریف دیکھی جائے تو اس کا مفہوم بھی یہی ہے کہ

  • ترمیز سے مراد کسی بھی قسم کی معلومات کو (مثلا تحریر یا RNA وغیرہ) کو رمز (code) میں لکھنے یا ڈھالنے کی ہوتی ہے۔

تو پھر coding اور encoding میں فرق کیا ہے؟ اگر علمی لحاظ سے تعریف کی بات کی جائے تو بعض اوقات ترمیز اور تشفیر میں ان کے استعمال کیے جانے کے موقع پر سیاق و سباق کا فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ مثلا ترمیز یعنی coding کو ایسی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے کہ جہاں زور رمز پر ہو نہ کہ داخلیہ یعنی input پر مثلا protein coding gene جبکہ تشفیر یعنی encoding کو ایسے مواقع کے لیے استعمال میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں زور داخلیہ یا اس کے نتائج پر ہو مثلا gene encoding a specific domain of a protein۔ مگر اس طرح کا استعمال مستقل یا لازمی نہیں اور اکثر اس طرح کے فرق کی کوئی پابندی نہیں کی جاتی۔ اکثر ترمیز یعنی coding کو تشفیر یعنی encoding کے ساتھ ادل بدل کر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ایسا نہ صرف انٹرنیٹ یا internet پر ہو رہا ہے بلکہ علم کمپیوٹر، طب، وراثیات اور سائنس کی مستند کتب تک میں دیکھنے میں آتا ہے۔

  • تشفیر کا لفظ مندرجہ ذیل معنوں میں استعمال ہو سکتا ہے (کم از کم اس دائرہ المعارف پر ایسا ہی ہے)
  • تشفیر حروف (character encoding) یعنی کسی زبان میں موجود حروف کے مجموعہ (set) مثلا ابجد یا مقطع (syllable) کو کسی دوسری قسم کے مجموعہ (مثلا اعدادی کا برقی) میں منتقل کردینا۔
  • لحمیاتی تشفیر کے ليے دیکھیے لحمیاتی تالیف (protein synthesis)
  • مبادرہ تشفیر متن (Text Encoding Initiative)
  • تشفیر معنویت (Semantics encoding)
  • برقی تشفیر (Electronic encoding)
  • محرمیت یا رازداری کی خاطر معلومات کی انکرپشن Encryption کردینا۔

مشفرہ : Encoded

مشفر : Encoder

مزید دیکھیے

ترمیم

  یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔