لیگوریا
لیگوریا | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | جینوا (Genoa) |
صدر علاقہ | کلاودیو برلاندو (Claudio Burlando) |
صوبوں کی تعداد | 4 |
کمونے کی تعداد | 235 |
رقبہ | 5,420 مربع کلومیٹر (اٹھارواں ۔ 1.8 فیصد) |
آبادی | 1,610,134 (بارھواں ۔ 2.7 فیصد) |
علامت | |
فائل:Liguria-Stemma.png |
لیگوریا (انگریزی، اطالوی: Liguria) شمالی اٹلی کا ساحلی علاقہ ہے جس کے مغرب میں فرانس، شمال میں اٹلی کا علاقہ پیامونتے اور ایمیلیا رومانیا اور تسکانہ مشرق میں واقع ہیں۔ علاقائي صدر مقام اٹلی کا سابقہ دارالحکومت جینوا ہے۔
علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2006ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | جینوا (Genoa) | 890,863 | 1,838 | 67 |
2 | امپیریا (Imperia) | 204,233 | 1,156 | 67 |
3 | لاسپیزیا (لا سپیتسیا) | 215,137 | 881 | 32 |
4 | ساوونا (Savona) | 270,825 | 1,545 | 69 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
اقتصادیات
ترمیمپہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے زراعت محدود ہے، زیادہ تر زرعی پیداوار میں زیتون، پھل اور پھول شامل ہیں۔ زیادہ تر صنعتیں جہازسازی سے وابستہ ہیں، تاہم کیمیائی مادے، سٹیل اور پٹرولیم کی مصنوعات بھی تیار ہوتی ہیں۔ علاقائی آمدنی کا زیادہ تر انحصار جینوا اور امپیریا کی بندرگاہوں اور لاسپیزیا کی بحری فوجی اڈا (naval base) پر ہے۔
طرز آبادی
ترمیمانتہائی کم شرح پیدائش اور اسی اور نوے کی دہائی میں اقتصادی ناکامی کے باعث علاقہ کی آبادی میں تقریبا دو لاکھ افراد کی کمی ہوئی۔ لیکن نوے کی دہائی کے آخر میں اقتصادی بحالی اور غیر ملکی مہاجرین کی آمد سے کچھ بہتری ہوئي ہے۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 65,994 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 4.1 فیصد ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | جینوا (Genoa) | 620,316 | صوبہ |
2 | لاسپیزیا (لا سپیتسیا) | 94,263 | صوبہ |
3 | ساوونا (Savona) | 61,766 | صوبہ |
4 | سان ریمو (سان ریمو) | 57,120 | کمونے |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
تصاویر
ترمیم-
لاسپیزیا -
ساوونا -
امپیریا (بندرگاہ ماؤریزیو)
مزید پڑھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- لیگورین زبان میں ویکی پیڈیا کا شمارہ
- علاقہ لیگوریا۔ باضابطہ ویب گاہ
- علاقائی حکومت کی باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ liguriainrete.it (Error: unknown archive URL)
- لیگوریا کا نقشہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ italy-weather-and-maps.com (Error: unknown archive URL)
- صوبہ لاسپیزیا۔ اطالوی زبان میں باضابطہ ویب گاہ
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا| لازیو| لیگوریا| لومباردیہ| مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا| سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ| امبریا| وینیتو