سویا پھلی
سویا بین، پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے جس میں سے بیج قابل استعمال ہوتے ہیں اور یہ مشرقی ایشیاء سے پوری دنیا میں برآمد ہونے والا پودا ہے۔ اس پودے کی پھلی میں سے دال کی بجائے تیل سے بھرپور بیج پیدا ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ یہ سالانہ بنیادوں پر پیدا ہونے والی فصل ہے جو چین میں تقریباًً 5000 سال سے کاشت کی جاتی رہی ہے اور خاص طور پر اس کی پھلی دار خصوصیات، زرعی زمین میں نائٹروجن کی مقدار بڑھانے کے لیے دو فصلوں کے درمیانی عرصے میں کاشت کی جاتی تھی۔
جانوروں کی خوراک میں سویا بین خاص طور پر شامل کی جاتی ہے کیونکہ یہ کم لاگت پر دستیاب ہوتی ہے اور اس میں نباتاتی لحمیات کی وافر مقدار موجود ہے۔ سویابین کی پھلی دار بیجوں سے تیار ہونے والا کھانے پکانے کا نباتاتی تیل بھی ایک قیمتی پیداوار ہے جو سویا بین کی فصل سے حاصل ہوتا ہے۔[1]
روایتی طور پر سویا بین کو بطور خوراک استعمال کرنے کا سب سے عام طریقہ اس کے رس کو استعمال کرنے کا ہے جو فصل پکنے سے پہلے اس کے پھلی دار پھل سے حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے بیجوں کا چھلکا، پودا اور تنے سے حاصل ہونے والے مواد کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خمیر شدہ خوراک جو سویا بین سے تیار ہوتی ہے، اس میں شورہ، سویا بین کی چٹنی، میسو، ناٹو اور تعمپ وغیرہ شامل ہیں۔ سویا بین کے بیج سے حاصل ہونے والا تیل نہ صرف کھانے پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ اس میں دوسرے اجزاء شامل کر کے کئی بڑی صنعتوں میں بطور ایندھن اور رگڑ کم کرنے والے مواد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
2007ء میں سویا بین کے بڑی پیداواری ممالک میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں۔
سویا بین کی فصل سے حاصل ہونے والے نباتاتی لحمیات کسی بھی دوسری سبزی کی فصل سے حاصل ہونے والی لحمیات سے دوگنی ہوتی ہیں۔ اسی طرح سویا بین کی لحمیات اگر جانوروں کی خوراک میں شامل کی جائے تو وہ کسی بھی دوسرے چارے کے مقابلے میں پانچ گنا بہتر دودھ کی پیداوار اور پندرہ گنا زیادہ گوشت کی پیداوار دے سکتی ہے۔[3]
پیداوار
ترمیمچوٹی کے سویا پھلی پیداکار - (ملین میٹرک ٹن)
- ریاستہائے متحدہ 90.6
- برازیل 68.5
- ارجنٹائن 52.6
- چین 15.0
- بھارت 9.8
- پیراگوئے 7.4
- کینیڈا 4.3
- یوراگوئے 1.8
- یوکرین 1.68
- بولیویا 1.63
- دنیا 249.0
حوالہ جات
ترمیم- ↑ میاں ریاض (2006ء)۔ سویا بین: بطور خوراک۔ سی آر سی پریس
- ↑ "Soybeans Countries by commodity 2007" (بزبان انگریزی)۔ اقوام متحدہ کا عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت
- ↑ "Soy Benefits" (بزبان انگریزی)۔ نیشنل سویا بین ریسرچ لیبارٹری۔ 2008ء
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر Soybean سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- نئی فصلوں بارے آن لائن معلومات - سویا بین بارے وسیع معلومات
ویکی ذخائر پر سویا پھلی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |