آتما رام سے حسب ذیل مراد ہو سکتے ہیں :

  1. ڈاکٹر آتما رام (12 اکتوبر 1908ء - 6 فروری 1983ء) بھارت کے ایک مشہور سائنس دان تھے۔ ان کی یاد میں بھارت کے مرکزی ہندی ادارے (کیندریہ ہندی سنستھان) کی طرف سے آتمارام پُرسکار (انعام) دیا جاتا ہے۔
  2. آتما رام رواجی دیش پانڈے انل: یہ مراٹھی کے مشہور شاعر تھے۔ ریاستی اور مرکزی سرکاروں میں اونچے عہدے پر رہے۔ ان کی شاعری چالیس برسوں کو محیط ہے۔ انھوں نے مراٹھی شاعری کے کئی دور مثلاً ترقی پسند، رومانی اور عنفوان شباب کے جذبات کی عکاس شاعری اور جدید شاعری کا دور دیکھے۔ وہ سب میں شریک رہے، لیکن اپنی انفرادیت اور اپنا انفرادی رنگ قائم رکھا۔ گویا سب میں شامل بھی رہے اور سب سے الگ بھی۔ ان کی نظموں کا مجموعہ"پھول واٹ" 1932ء میں شائع ہوا۔ ان نظموں میں تازگی بھی ہے اور حسن و عشق کی جذباتی شاعری کے ساتھ ایک اعلیٰ مقصد بھی ہے۔ ان کے ہاں عشق کا جذبہ اقدار کی امیزش سے انسان دوستی اور سماجی شعور کی شاعری کے روپ میں نکھرا ہے جو "بھگن مورتی"کی نظموں کا طرہ امتیاز ہے۔ یہ مجموعہ 1940ء میں شائع ہوا۔
  3. افغان وزیر آتما رام: آتما رام 1800ء کے اوائل میں افغانستان کے ہندو وزیر تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی وزارت کے دوران بھارت اور توران کے درمیان تجارت کو کافی فروغ ملا۔
  4. آتما رام، ہندی فلم: ایک فلم جس میں شتروگھن سنہا نے کام کیا تھا۔
  5. ایک خطاب جو انیسویں صدی کے جین مذہبی رہنما وجے آنند سوری کو دیا گیا تھا۔

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔