آفتاب کریمی

اردو زبان کے نعتیہ شاعر

آفتاب کریمی (پیدائش: 25 دسمبر 1944ء - وفات: 27 جون 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نعتیہ شاعر تھے۔ وہ 25 دسمبر 1944ء کو حکیم کریم الدین احمد خاں کے ہاں دہلی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد طبیب اور صاحبِ دیوان شاعر تھے۔ آفتاب کریمی نے 1958ء میں میٹرک پاس کیا۔ 1963ء میں بی اے پاس کیا۔ 1965ء میں پاکستان کسٹمز میں ملازمت کی اختیار کی۔ شاعری میں ابتدائی طور پر حشمت یوسفی اور غافل دہلوی کی شاگردی اختیار کی کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر آذر سیمابی سے اصلاحِ سخن لی۔ سید علاؤ الدین گیلانی قادری کے ہاتھ بیعت ہوئے۔ 2001ء میں کتابی سلسلے سفیر نعت، کراچی کی بنیاد رکھی۔ اس کتابی سلسلے کے پانچ شمارے شائع ہوئے۔ جس میں دو خاص نمبر محسن کاکوروی نمبر اور صبیح رحمانی نمبر بھی تھے۔ سفیر نعت کا اشاعتی سفر 2005ء میں اختتام پذیر ہوا۔ غزل سے نعت کی طرف آئے۔ ان کے دو نعتیہ مجموعے آنکھ بنی کشکول (1997ء) اور قوسین (2005ء) شائع ہوچکے ہیں۔ تصوف اور عقائد کے حوالے سے ایک کتاب منہاج العقائد کے نام سے شائع ہوئی۔ آفتاب کریمی 27 جون 2007ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔[1][2]

آفتاب کریمی
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جون 2007ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسناد بی اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت پاکستان کسٹم   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حوالہ جات

ترمیم
  1. اکرم کنجاہی، تقسیم ہند کے بعد نعت نگاری، اردو سخن لیہ، پاکستان، 2023ء، ص 261، 262
  2. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 34