ابو زرعہ رازی
ابو زرعہ الرازی (پیدائش: 816ء– وفات: یکم ستمبر 878ء) محدث، عالم، مدونِ حدیث تھے۔
ابو زرعہ رازی | |
---|---|
(عربی میں: أبو زرعة الرازي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 809 رے |
وفات | 1 ستمبر 878 (68–69 سال) رے |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
استاذ | احمد بن حنبل، ابن ابی شیبہ، عبدالرحمن دارمی |
تلمیذ خاص | ابو حاتم رازی، مسلم بن حجاج، ابو عوانہ |
پیشہ | محدث |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | علم حدیث |
درستی - ترمیم ![]() |
کردار اور شخصیت ترميم
ابو زرعہ الرازی مشہور حفاظ حدیث میں سے ایک ہیں۔ ایک قول ہے کہ ابو زرعہ کو سات لاکھ احادیث حفظ تھیں۔ فقیہ پرہیزگار، کنارہ کش، عبادت گزار، متواضع اور خشوع و خضوع والے عالم تھے۔ ان کی پرہیزگاری کی شہادت اِن کے ہم عصر علما نے بھی دی ہے کہ وہ اپنے تمام ہم عصروں کے بلند پایہ عالم تھے۔ ابوزرعہ نے اپنی جوانی امام احمد بن حنبل کے ہمراہ بسر کی ہے اور صرف پنجگانہ فرض نماز کی ادائیگی پر اکتفاء کرتے اور امام احمد بن حنبل سے اپنی گفتگو کو غنیمت جانتے ہوئے نوافل اداء نہ کرتے کہ امام احمد بن حنبل سے اکتسابِ علم زیادہ کرسکیں۔[1]
وفات ترميم
ابو زرعہ کی وفات بروز پیر 29 ذوالحجہ 264ھ/ یکم ستمبر 878ء کو ہوئی۔