اتر پردیش قانون ساز اسمبلی
اترپردیش قانون ساز اسمبلی (ہندی: اترپردیش ودھان سبھا) اتر پردیش کی دو ایوانی مقننہ کا ایوان زیریں ہے۔[2] ایوان میں 403 نشستیں ہیں جو ایک واحد رکن؛ کثرت رائے کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست انتخابات سے بھری جاتی ہیں۔
اترپردیش مجلس قانون ساز | |
---|---|
اتر پردیش کی سترھویں مجلس قانون ساز اسمبلی | |
قسم | |
قسم | Lower house ہائے اترپردیش مقننہ |
تاریخ | |
ماقبل | United Provinces Legislative Council |
قیادت | |
Leader of the House (اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست) | |
Deputy Leader of the House (Deputy Chief Minister) | |
ساخت | |
نشستیں | 403[1] |
سیاسی گروہ | حکومت اترپردیش (317)
Opposition (61) Others (16) Vacant (8)
|
انتخابات | |
First-past-the-post | |
پچھلے انتخابات | 11 February - 8 March 2017 |
اگلے انتخابات | اترپردیش مجلس قانون ساز کے انتخابات، 2022ء |
مقام ملاقات | |
Vidhan Bhavan, لکھنؤ | |
ویب سائٹ | |
http://www.uplegisassembly.gov.in |
1967 تک مجلس 431 اراکین پر مشتمل تھی، جس میں ایک نامزد اینگلو انڈین ممبر بھی شامل تھا۔ حد بندی کمیشن کی سفارش کے مطابق؛ جو ہر مردم شماری کے بعد مقرر کیا جاتا ہے، اسے 426 کر دیا گیا۔ 2000ء کے اتر پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ کے بعد، جس نے نئی ریاست اتراکھنڈ کو اترپردیش سے الگ کیا، اسمبلی کا حجم کم ہو کر 403 اراکین پر مشتمل رہ گیا۔[3] ایک اسمبلی کی مدت پانچ سال ہوتی ہے جب تک اسے پہلے ہی تحلیل نہ کیا جائے۔ اس مجلس کے پاس بھارت کی کسی بھی ریاستی مقننہ کی سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Members of Uttar Pradesh Legislative Assembly"
- ↑ "Uttar Pradesh Legislative Assembly"۔ uplegisassembly.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2020
- ↑ یہ 2008ء کی حد بندی میں 403 + 1 پر رہا جس میں 2001 کی مردم شماری کا ڈیٹا شامل تھا۔ "Delimitation of Parliamentary and Assembly Constituencies Order, 2008" (PDF)۔ The Election Commission of India