ادبیات (جریدہ)

اردو ادبی جریدہ

سہ ماہی ادبیات پاکستان کا معتبر و معروف تحقیقی و ادبی جریدہ ہے جسے اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد شائع کرتا ہے۔

'
نگرانڈاکٹر محمد قاسم بگھیو
مدیر منتظمڈاکٹر راشد حمید
مدیر اعلیٰنکہت سلیم
مدیراختر رضا سلیمی
زمرہاردو ادب
دورانیہسہ ماہی
ناشراکادمی ادبیات پاکستان
بانیپروفیسر پری شان خٹک
تاسیس1987ء
ملک پاکستان
زباناردو
ویب سائٹwww.pal.gov.pk

اجرا

ترمیم

سہ ماہی ادبیات کا اجراجولائی 1987ء میں اکادمی ادبیات پاکستان نے اسلام آباد سے کیا۔ اس کے نگران پروفیسر پری شان خٹک، مدیر اعلیٰ سید ضمیر جعفری، مدیر منتظم غلام ربانی آگرو اور مدیر خالد اقبال یاسر تھے جبکہ مجلس مشاورت میں علامہ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ قاسمی، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، محسن احسان اور عبد اللہ جمال دینی کے نام شامل تھے۔ ۔[1]

ادبیات کے پہلے شمارے میں جن اہل قلم کی تحریریں شائع ہوئیں تھیں ان میں حفیظ تائب، حجاب امتیاز علی، قدرت اللہ شہاب، جیلانی کامران اور ڈاکٹر جمیل جالبی جیسے اکابر شامل تھے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ص 616، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء