اسرا بیلگیچ
اسرا بیلگیچ[2] (ترکی زبان: Esra Bilgiç؛ پیدائش 14 کتوبر 1992ء)[3] ایک ترک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ مشہور تاریخی ڈراما سیریل دیریلش: ارطغرل میں 2014ء سے 2018ء تک انھوں نے حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا تھا۔[4][5][6][7][8][9] حال میں وہ جرم صنف والے ڈرامے رامو میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔
اسرا بیلگیچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 اکتوبر 1992ء (32 سال)[1] انقرہ |
شہریت | ترکیہ |
شریک حیات | گوکخان تورہ (21 اکتوبر 2017–17 جون 2019) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ بلقند مرمرہ یونیورسٹی |
پیشہ | منچ اداکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، صوتی اداکارہ ، ماڈل |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیم2014ء کو "ٹی آر ٹی" کے مشہور تاریخی ڈراما دیریلش: ارطغرل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس ڈراما میں ان کے شریک اداکار انگین آلتان دوزیاتان اور خولیا دارجان تھے۔ دیریلش: ارطغرل دراصل عثمان اول کے والد ارطغرل پر مبنی ہے، جس نے اناطولیہ میں ایک چھوٹے سے خانہ بدوش جنگجو قبیلے کو سلطنت میں بدلا۔[10][11][12] اسرا بیلگیچ نے ڈرامے میں 2018ء تک حلیمہ خاتون کا کردار نبھایا، جو ارطغرل کی شریک حیات بنتی ہے۔ تاہم اپنا کردار مکمل ادا کرنے کے بعد پھر چھوڑ دیا کیونکہ نئے سیزن میں تبدیلیاں عین ضرورت تھی۔ ویسے ان کا کردار 1281 میں مر گیا تھا اتنا جلدی نہیں جیسا کہ ٹی وی سلسلے میں دکھایا گیا ہے۔[13][14][15][16] اسرا ”بیر اومود یتر“ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ سنہ 2019ء میں انھوں نے ”آدانش قدسال قاوغا“ فلم میں کام کیا، جو مارچ 2020ء میں ریلیز ہوئی۔ حال میں وہ ترکی کے جرم صنف والے ٹی وی ڈرامے سلسلے رامو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، جس میں ان کے شریک اداکار مراد یلدرم ہیں۔
ذاتی زندگی
ترمیماسرا نے ترکی کے پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی گوکخان تورہ سے سنہ 2014ء میں تعلق قائم کیا۔ دونوں نے 21 اکتوبر 2017ء کو شادی کی۔ دو سال بعد 17 جون 2019ء کو طلاق ہو گئی۔[17]ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور اس کی بیگم بھی اس شادی میں شامل تھے۔[17][18]ترکی کی "بلقند یونیورسٹی" سے ”بین الاقوامی تعلقات“ کی تعلیم حاصل کی۔ اور حال میں وہ "استنبول شہر یونیورسٹی" سے قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔[19]
شوبز
ترمیمٹی وی سلسلے | |||
---|---|---|---|
سال | عنوان | کردار | حاشیہ |
2014ء–2018ء | دیریلش: ارطغرل | حلیمہ خاتون | مرکزی کردار |
2018ء | بیر اومود یتر | دریا آقار | مرکزی کردار |
2020ء | رامو | سیبل یلدرم | مرکزی کردار |
فلمیں | |||
---|---|---|---|
سال | عنوان | کرار | حاشیہ |
2020ء | آدانش قدسال قاوغا | جمرہ | مرکزی کردار |
اعزازات
ترمیماسرا کئی اعزازات حاصل کر چکی ہے، جن میں کچھ یہ ہیں:
اعزازات | ||||
---|---|---|---|---|
سال | تقریب اعزاز | شعبہ | کام | نتیجہ |
2014 | آنطالیہ ٹی وی اعزاز | سیزن کی بہترین اداکارہ | ارطغرل غازی | فاتح |
2015 | صوصیال فارقیندالیق اودولری | سیزن کی بہترین اداکارہ | فاتح | |
2015 | 18. صدرِ آلشیق تھیٹر اور سنیما اعزازات | بہترین اداکارہ | فاتح | |
2015 | آناطُولیٖ میدیا اودولری | سیزن کی بہترین اداکارہ | فاتح | |
2016 | تورکیہ گنچلک اودولری | بہترین اداکارہ | فاتح |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Esra Bilgiç — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/229876
- ↑ قاموس ترکی از شمس الدین سامی میں bilgiç کا تلفظ بیلگیچ درج ہے
- ↑ "Esra Bilgiç kimdir?"
- ↑ "Diriliş Ertuğrul 74. yeni bölüm fragmanı TRT 1'de nefes kesti – Akşam"
- ↑ "Dirilis Ertugrul 's success is approved!"۔ دسمبر 19, 2014۔ 30 مئی, 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 1, 2018
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|archive-date=
(معاونت) - ↑ "Esra Bilgiç ve Gökhan Töre mutluluğa 'evet' dedi"۔ A Haber
- ↑ "esra bilgiç ile ilgili haberler"۔ CNN Türk۔ 2018-01-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-28
- ↑ "Turkish history-themed series Diriliş Ertuğrul enjoyed in 60 countries"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-27
- ↑ "La TRT fue premiada en varias categorías – TRT Español"۔ www.trt.net.tr
- ↑ "Diriliş 'Ertuğrul' Yılın En Popüler Dizisi Oldu!"
- ↑ "Esra Bilgiç ve Gökhan Töre dün evlendi! - İşte düğün fotoğrafları"
- ↑ "Turkey's new TV series about the founding of the Ottoman empire tops the ratings"۔ 12 دسمبر 2014۔ 2016-11-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-28
- ↑ "Gökhan Töre ile Esra Bilgiç gizlice nişanlandı"
- ↑ "Diriliş Ertuğrul'un Halime'si Esra Bilgiç Gökhan Töre ile nişanlandı"۔ 2 نومبر 2016۔ 2018-01-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-28
- ↑ "Gökhan Töre, Oyuncu Sevgilisi Esra Bilgiç'le Evleniyor"
- ↑ "Esra Bilgiç ile Gökhan Töre evleniyor – Akşam"
- ^ ا ب "Esra Bilgiç ile Gökhan Töre boşandı"۔ CNN Türk۔ 17 جون 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-17
- ↑ "Gökhan Töre ile Esra Bilgiç Evlendi"۔ 2018-01-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-01
- ↑ "Esra Bilgiç – Twitter"