اسد محمود

پاکستان میں سیاستدان
(اسعد محمود سے رجوع مکرر)

مولانا اسد محمود ایک پاکستانی سیاست دان ہیں- آپ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے ہیں- آپ ٹانک سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے- آپ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی ہیں- آپ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مواصلات بھی مقرر ہوئے-آپ جامعہ قاسم العلوم ملتان کے مھتمم بھی ہیں-

اسد محمود
معلومات شخصیت
مقام پیدائش عبدول خیل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت متحدہ مجلس عمل   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مولانا فضل الرحمٰن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
اسجد محمود   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ خیر المدارس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اسد محمود ، مولانا فضل الرحمان کے بڑے بیٹے ہیں۔ یہ 2018ء کے الیکشن میں ٹانک کے حلقہ این اے 37 سے منتخب ہو کر پارلیمان کا حصہ بنے۔ جبکہ 2013ء کے ضمنی الیکشن میں ٹانک کے حلقہ سے ہار گئے تھے۔

یہ ملتان میں قاری حنیف جالندھری کے مدرسہ خیر المدارس سے فارغ التحصیل ہیں اور ملتان میں جامعہ قاسم العلوم کے مہتمم ہیں۔

اسد 2018ء میں پہلی مرتبہ جیت کر سامنے آئے ہیں۔ ان کی سیاسی تربیت مولانا فضل الرحمان نے خود کی ہے۔ اسلام آباد کے صحافی عمر فاروق جو جمعیت علمائے اسلام ف کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں بتاتے ہیں کہ ’ایک بار اسد محمود نے اپنے والد مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ میں قائد اعظم یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقاتِ عامہ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ تو جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم! گھر میں یونیورسٹی چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہو۔‘

حوالہ جات

ترمیم