امان اللہ خان یاسین زئی
امان اللہ خان یاسین زئی (انگریزی: Amanullah Khan Yasinzai؛ پیدائش: 7 اگست، 1954ء)، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے 24ویں اور موجودہ گورنر ہیں۔ آپ عدالت عالیہ بلوچستان کے سابقہ چیف جسٹس بھی ہیں۔
امان اللہ خان یاسین زئی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Amanullah Khan Yasinzai) | |||||||
24ویں گورنر بلوچستان | |||||||
آغاز منصب 4 اکتوبر، 2018ء | |||||||
صدر | عارف علوی | ||||||
وزیر اعظم | عمران خان | ||||||
| |||||||
عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس | |||||||
مدت منصب 14 ستمبر، 2005ء – 5 اگست، 2009ء | |||||||
عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس | |||||||
مدت منصب 27 جنوری، 1997ء – 5 اگست، 2009ء | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 7 اگست 1954ء (71 سال) کوئٹہ |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج | ||||||
تعلیمی اسناد | بیچلر اور ایم اے | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، منصف | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمآپ 7 اگست، 1954ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے فورمن کرسچین کالج سے ماسٹرز اور بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔[1]
کیریئر
ترمیمآپ 27 جنوری، 1997ء سے 5 اگست، 2009ء تک عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس اور 14 ستمبر، 2005ء سے 5 اگست، 2009ء، مستعفی ہونے تک عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔[2] جب سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے نومبر 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کر دی تو انھوں نے صوبائی آئینی حکم کے تحت حلف اٹھایا تھا۔ عدالت عظمی پاکستان کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں معاملہ بھجوانے پر امان اللہ ساتھی ججز سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔[1]
آپ کو صدر پاکستان عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کہنے پر 3 اکتوبر، 2018ء کو 24ویں گورنر بلوچستان کے لیے منتخب کیا۔[3] 4 اکتوبر، 2018ء کو آپ نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Syed Ali Shah (3 اکتوبر 2018)۔ "Retired justice Amanullah Yasinzai appointed Balochistan governor"۔ Dawn۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-07
- ↑ Amanullah Kasi (5 اگست 2009)۔ "CJ, other judges of BHC resign"۔ Dawn۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-07
- ↑ "Justice (retd) Amanullah Khan Yasinzai appointed Balochistan governor"۔ Geo News۔ 3 اکتوبر 2018۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-07
- ↑ "Amanullah Khan Yasinzai takes oath as Balochistan governor"۔ Dunya News۔ 4 اکتوبر 2018۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-07