امین الدین احمد خان (23 مارچ 1911ء - 12 جون 1983ء) ریاست لوہارو کے آخری حکمران نواب تھے، جنھوں نے 1926ء سے 1947ء تک حکومت کی۔ وہ 23 مارچ 1911ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ایچی سن کالج ، لاہور میں تعلیم حاصل کی، بعد ازاں چیمبر آف پرنسز کے ارکان اور مختصر عرصے کے لیے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دیں اور 1961ء میں گوا کی آزادی دیکھی۔

امین الدین احمد خان
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 23 مارچ 1911ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 12 جون 1983ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایچی سن کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ علاقائی انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما تھے اور راجستھان کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے اور اس کے بعد 1967ءسے 1976ء تک 'منسٹر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ'، حکومت راجستھان رہے ۔ وہ ہماچل پردیش کے دوسرے گورنر (1977–1981) اور پنجاب کے 11ویں گورنر (1981–1982) مقرر ہوئے۔ انھوں نے اپنے خاندان کا مشہور اور قیمتی کتب خانہ رام پور کی رضا لائبریری کو عطیہ کیا۔

وفات ترمیم

ان کا انتقال 12 جون 1983ء کو نئی دہلی میں 72 سال کی عمر میں ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم