امین اللہ خان نیازی

پاکستان میں سیاستدان

امین اللہ خان، ایک پاکستانی تاجر اور سیاست دان ہیں جو 2005 سے 2010 تک یونین کونسل داؤد خیل کے ناظم اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی کے بھائی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔

امین اللہ خان نیازی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1971ء (عمر 52–53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-86  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

امین اللہ خان نیازی 15 مئی 1971 کو داؤد خیل، میانوالی میں ایس ایس پی خان اخلاص خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے 3 بھائی ہیں جن میں سابق ڈپٹی آئی جی کوئٹہ پولیس رحمت اللہ خان نیازی، میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی اور مدد خان شامل ہیں۔

تعلیم

ترمیم

امین اللہ خان نیازی نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 1994 میں بی اور 1997 میں ایم اے کیا۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

امین اللہ خان نیازی نے 2005 سے 2010 تک ناظم یونین کونسل داؤد خیل کے طور پر خدمات انجام دیں[2] وہ 2018 کے پنجاب کے صوبائی انتخابات میں PP-86 (میانوالی-II) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔[3] وہ 2023 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر پی پی-86 میانوالی-II سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1339
  2. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1339
  3. "Election Results 2018 - Constituency Details". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). The News. Retrieved 2018-07-29.
  4. "List of PTI Candidates for Provincial Elections In Punjab | 2023". Pakistan Tehreek-e-Insaf (انگریزی میں). 19 اپریل 2023. Retrieved 2023-04-21.