اناؤ میں جنسی زیادتی کے واقعات کی فہرست
اناؤ ضلع بھارت کاایک ضلع ہے جو اتر پردیش میں واقع ہے۔[1] یہ ضلع 2018ء سے قومی سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے کیوں کہ یہاں پر لگاتار کئی آبرو ریزی یا اجتماعی آبرو ریزی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن کا تذکرہ ریاست کے اخبارات اور ذرائع ابلاغ میں ہوتا رہا ہے۔
2017ء کا اناؤ جنسی زیادتی کا واقعہ
ترمیم2017ء کا اُنَّاؤ اجتماعی آبرو ریزی معاملہ یا 2017ء کا اناؤ جنسی زیادتی کا معاملہ[2] 2018ء کے ایک سنگین اجتماعی آبرو ریزی کے معاملے کا نام ہے جس میں بھارت کی ریاست اتر پردیش کی ایک لڑکی مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ایم ایل اے اور اس کے بھائی کی جنسی ہوس کا شکار ہوئی۔ گوکہ یہ معاملہ 2017ء کا ہے تاہم یہ 2018ء میں اس لیے زور پکڑنے لگا کیوں کہ مظلومہ نے اسی سال ملزم ایم ایل اے کی شناخت کُلدیب سنگھ سینگر اور ان کے بھائی اتُل سنگھ سینگر کی ملزمین کے طور پر شناخت کی۔
مظلومہ کا خاندان اور کُلدیب سنگھ سینگر ایک طویل عرصے سے اناؤ میں دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔ کلدیب پہلے کانگریس میں تھے۔ پھر وہ وقت اور حالات کے حساب سے سیاسی وابستگی بدلتے گئے اور بالآخر سر عام الزام تراشی کے وقت بی جے پی میں رہے۔ مظلومہ نے 2017ء کی ایف آئی آر میں کچھ دیگر افراد پر انگلی اٹھائی تھی، جس کے متعلق اس نے بعد میں بتایا کہ پولیس کے دباؤ کی وجہ سے وہ ایسا کر رہی تھی۔ احتجاج جب زور پکڑنے لگا، تب 5 اپریل کو مظلومہ کے باپ کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد مظلومہ نے انصاف کے لیے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیام گاہ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی۔ مبینہ طور پر ایم ایل اے کے بھائی اور ان کے حامی جیل میں قید بوڑھے شخص کو بے رحمی سے پیٹ ڈالتے ہیں۔ بعد ازاں ان زخموں کی تاب نہ لاکر باپ دم توڑ دیتا ہے۔ ایسے وقت میں میڈیا اور سماجی کارکن یہ امید کر رہے تھے کہ وزیر اعلیٰ آگے آئیں گے اور گلدیپ سنگھ کو گرفتار کریں گے۔ مگر 12 اپریل تک اترپردیش پولیس کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاتی ہے۔ وہ ملزم کا نام ایف آئی آر میں تو لاتی ہے، مگر تمام شواہد کو کم زور قرار دیتی ہے۔ یہ مقدمے کی تحقیق تحقیق بھارت کا مرکزی تحقیقاتی ادارہ سی بی آئی کر رہا تھا۔[3][4][5][6][7]
اناؤ کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو دسمبر 2019ء کو مقامی عدالت کے جج نے قصور وار پاتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔[8]
شادی میں دھوکا اور لڑکی کو جلا ڈالنا
ترمیماناؤ ضلع میں 2019ء میں ایک نچلی ذات کی لڑکی اونچی ذات کے لڑکے کے معاشقے میں بھاگ جاتی ہے۔ اسے فرضی شادی کے کاغذات دکھائے گئے اور اس کا استحصال کرنے کے بعد اس سے ترک تعلق کیا گیا۔ اس کے خلاف لڑکی نے مقدمہ درج کرایا۔ لڑکا زیر حراست ہو گیا۔ ضمانت ملتے ہی اس نے پانچ ساتھیوں کی مدد سے اس نے لڑکی کو جلا دیا۔ یہ واقعہ اناؤ کے سِندوپور گاؤں کا ہے۔ چوں کہ یہ واقعہ کافی شہرت پکڑا تھا، مظلومہ کو دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال لایا گیا، جہاں اس نے مرنے سے پہلے سبھی ملزمین کے نام بتائے تھے۔ [9]
تین آدمی کی آبرو ریزی سے دل برداشتہ خاتون کی خود کشی
ترمیم2019ء ہی میں ایک اور واقعہ اترپردیش میں پیش آیا جس میں ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا اور تین لوگ مسلسل تین دن تک اس کے ہاتھ پاؤں باندھے رکھے اور اس کی اجتماعی آبرو ریزی کرتے ہیں۔ ان تین دنوں کے بعد وہ اپنے خاندان سے دو بارہ جا ملی تھی۔ مگر حالات سے اس قدر آزردہ تھی کہ اس نے خود کشی کر لی۔[10]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Unnao district"
- ↑ https://www.urdutahzeeb.com/india/congress-midnight-protest-مارچ-against-unnao-kathua-rape-incidents/[مردہ ربط]
- ↑ "Unnao rape case: Kuldeep Singh Sengar, BJP MLA accused of raping 18-year-old, is a known political turncoat – Firstpost"۔ www.firstpost.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ "All that has happened in Unnao rape case, a timeline"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-04-10۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ "Unnao Rape: FIR Filed Against BJP MLA, Case Transferred to CBI"۔ The Quint (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ Omar Rashid (2018-04-11)۔ "Allahabad HC takes up Unnao rape case"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ Omar Rashid (2018-04-11)۔ "Unnao gang rape case: BJP MLA's wife demands narco test of husband, minor"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ 2017 Unnao rape case: Ex-BJP MLA Kuldeep Singh Sengar gets life imprisonment
- ↑ Unnao rape victim, set on fire a year after being brutalised, dies
- ↑ Uttar Pradesh girl commits suicide days after being abducted, gang-raped