سائنس میں بالعموم اور حیاتیات و سالماتی حیاتیات میں بالخصوص، انتقال کا لفظ Transduction کے ليے استعمال ہوتا ہے۔ اور بنیادی طور پر یہاں انتقال مراد ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں کوئی ایک شے (یا مادہ، منبہ اور توانائی وغیرہ) منتقل بھی ہو رہی ہو اور ساتھ ساتھ اس کی نوعیت بھی تبدیل ہو رہی ہو۔

انگریزی میں transduction کا لفظ trans اور ducere کا مرکب لفظ ہے trans کا مطلب تو منتقل کرنا ہوتا ہے اور ducere کا مفہوم پار یا عبور وغیرہ کا ہوتا ہے اور ان دو الفاظ سے مرکب لفظ transduction کو اس تعریف میں استعمال کیا جاتا ہے جو اوپر درج کی گئی ہے

اب اردو کی طرف آئیے، اردو میں انتقال وہ واحد لفظ ہے کہ جو ہر موقع اور ہر شعبۂ سائنس میں بلاخطر transduction کے متبادل کے ليے اختیار کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انتقال کے لفظ میں transduction کا موجودہ سائنسی مفہوم مکمل طور پر موجود ہے۔ انتقال کا عام مطلب موت کا ہے اور موت میں جاندار اپنی ایک جگہ یعنی اس دنیا سے دوسری جگہ (خالق کی جانب) منتقل ہوتا ہے اور اس منتقلی کے دوران واضع طور پر اس کی نوعیت یا حالت بھی تبدیل ہوتی ہے، بس، یہی مفہوم جو یہاں انتقال کا بیان ہوا ہے یہی مفہوم سائنس میں transduction کا بھی ہے۔

  • اپنے مندرجہ بالا بنیادی مفہوم کے ساتھ انتقال کا لفظ سائنس میں مندرجہ ذیل صورتوں میں استعمال ہو سکتا ہے۔
  1. حیاتی طبیعیات (biophysics) میں انتقال کا لفظ توانائی کی ایک برقیہ (دہندہ) سے دوسرے برقیہ (حاصلہ) تک منتقلی کے ليے اختیار کیا جاتا ہے اور انتقال کی اوپر بیان کردہ تعریف کے مطابق اسی دوران توانائی کی نوعیت میں تبدیلی بھی واقع ہوتی ہے۔
  2. خلیاتی حیاتیات (cell biology) میں انتقال کا لفظ خلیات کے مابین پیغامات یا اشارات (signals) کی ایک سے دوسرے تک منتقلی کے ليے اختیار کیا جاتا ہے اور اسی دوران انتقال کی تعریف کے مطابق اشارے کی نوعیت بھی تبدیل ہوتی ہے۔ دیکھیے اشارہ (حیاتیات)
  3. نفسیات نمو (developmental psychology) میں انتقال کا لفظ مخصوص وجوہات سے مخصوص وجوہات کی جانب تسبیب (reasoning) کے ليے اختیار کیا جاتا ہے، تفصیل کے ليے متعلقہ مضمون دیکھیے۔
  4. ہندسیات (engineering) میں انتقال کا لفظ ایک ایسے عمل کے ليے اختیار کیا جاتا ہے جس میں توانائی کی نوعیت ایک قسم سے دوسری میں تبدیل ہو اور وہ اختراع جو اس فعل کو انجام دیتی ہے اسے انتقالہ (transducer) کہا جاتا ہے۔ دیکھیے انتقالہ۔
  5. وراثیات (genetics) میں انتقال کا لفظ ایک ایسے عمل کے ليے اختیار کیا جاتا ہے جس میں کسی ایک وائرس یا بیکٹیریا کا (یا دونوں کا) DNA ایک عاثیہ (bacteriophage) کے ذریعہ کسی ایک خلیے سے دوسرے میں منتقل ہو رہا ہو۔
  6. آلاتی تعلم (machine learning) کی اصطلاح میں انتقال کا لفظ کسی نمونہ (model) کی تشکیل کے بغیر موجود معطیات (data) سے نئے ڈیٹا کے بارے میں نتائج اخذ کرنے کے ليے استعمال ہوتا ہے، دیکھیے انتقال (آلاتی تعلم)۔
  7. فعلیات (phyosiology) میں انتقال کا لفظ ایک ایسے عمل کے ليے اختیار کیا جاتا ہے جس میں عصبی نظام (nervous system) اپنے منبات (stimuli) کو منتقل کرتا ہے، اس دوران بھی منبات کی نوعیت خلیہ بہ خلیہ تبدیل ہوا کرتی ہے۔ دیکھیے انتقال (فعلیات)۔
  8. علم الاشارات (somiotics) میں انتقال کا لفظ کسی خیال کو ایک شعبہ معلومات سے دوسرے میں اور مختلف شعبۂ معلومات میں ترجمہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ دیکھیے انتقال (علم الاشارات)۔

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔