انجمن (فلم)
انجمن (انگریزی: Anjuman)، اردو زبان میں 1970ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کو سال 1970ء کا بہترین فلم کا نگار ایوارڈ ملا۔[1]
انجمن | |
---|---|
انجمن | |
ہدایت کار | حسن طارق |
پروڈیوسر | صفدر مسعود |
کہانی | آغا حسن امتثال |
ماخوذ از | بلیو اینجل (انگریزی فلم) |
ستارے | سنتوش کمار صبیحہ خانم وحید مراد رانی لہری دیبا تمنا |
موسیقی | نثار بزمی |
ایڈیٹر | الحامد |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک | |
زبان | اردو |
فلم انجمن 31 جولائی، 1970ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز صفدر مسعود، ہدایت کار حسن طارق، مصنف آغا حسن امتثال، موسیقار نثار بزمی اور نغمہ نگار سیف الدین سیف، مسرور انور اور فیاض ہاشمی تھے۔ یہ فلم انگریزی فلم بلیو اینجل، ہندوستانی فلموں بھائی جان اور بے نظیر اور پاکستانی پنجابی فلم دلاں دے سودے کی کہانی پر بنائی گئی تھی مگر حسن طارق نے اپنی ہدایت کاری سے اس فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔[1]
اداکار
ترمیم- سنتوش کمار بطور بڑا بھائی
- صبیحہ خانم بطور بھابی
- وحید مراد بطور چھوٹابھائی
- رانی بطور انجمن
- لہری بطور لالہ
- دیبابطور پنکی
- تمنا[2]
موسیقی
ترمیماس فلم کی موسیقی معروف مسوسیقار نثار بزمی نے ترتیب دی جبکہ نغمات سیف الدین سیف، فیاض ہاشمی اور مسرور انور نے تحریر کیے۔ اس فلم میں میڈم نورجہاں، رونا لیلیٰ اور احمد رشدی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]
نغمات
ترمیمنمبر شمار | گانا | گلوکار / گلوکارہ |
---|---|---|
1 | اظہار بھی مشکل ہے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے | میڈم نورجہاں |
2 | آپ دل کی انجمن میں حسن بن کر آ گئے | رونا لیلیٰ |
3 | دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں | رونا لیلیٰ |
4 | میری بھابھی تم جیو ہزاروں سال | احمد رشدی |
5 | لگ رہی مجھے آج ساری فضا | احمد رشدی |
اعزازات
ترمیمانجمن نے مجموعی طور پر 8 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [1]:
نمبر شمار | شعبہ | نام | ایوارڈ کا نام |
---|---|---|---|
1 | بہترین اردو فلم سال 1970ء | صفدر مسعود | نگار ایوارڈ |
2 | بہترین ہدایت کار | حسن طارق | نگار ایوارڈ |
3 | بہترین موسیقار | نثار بزمی | نگار ایوارڈ |
4 | بہترین نغمہ نگار | مسرور انور | نگار ایوارڈ |
5 | بہترین پس پردہ گلوکارہ | رونا لیلیٰ | نگار ایوارڈ |
6 | بہترین مزاحیہ اداکار | لہری | نگار ایوارڈ |
7 | بہترین آرٹ ڈائریکٹڑ | حبیب شاہ | نگار ایوارڈ |
8 | بہترین تدوین کار | الحامد | نگار ایوارڈ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ص 317، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ انجمن، آئی ایم بی ڈی ڈاٹ کام