اننیا پانڈے

بھارتی اداکارہ اور ماڈل

اننیا پانڈے (انگریزی : Ananya Panday-پیدائش: 30 اکتوبر 1998)بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا شخصیت، ماڈل، انسٹاگرام اسٹار اور اداکارہ ہے۔[3][4] انانیہ ماضی کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔ اننیا پانڈے کی وجہ شہرت بالی وڈ فلم “ سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2” اور فلم 'پتی پتنی اور وہ' بنی، فلموں میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کے ہدایت کار پونیت ملہوترا تھے۔ [5][6] اس کے بعد وہ مزاحیہ فلم پتی پتنی اور وہ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

اننیا پانڈے
(ہندی میں: अनन्या पांडे ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 اکتوبر 1998ء (26 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
مذہب ہندومت[1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد چنکی پانڈے  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

اننیا پانڈے 30 اکتوبر 1998 کو بھارت کے ممبئی میں پیدا ہوئیں۔[7][8][9] وہ 80 اور 90 کی دہائی کے مقبول اداکار چنکی پانڈے کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، ان کی والدہ بھاونا پانڈے ماہر تعمیرات ہیں۔ اس کی ایک چھوٹی بہن ریا پانڈے ہے۔[10]اننیا پانڈے نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔[11]اس کے بعد وہ امریکا کے شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف ساؤدرن کیلیفورنیا میں فیشن اسٹڈیز میں داخلہ لیا اور وہاں سے گریجوئشن کی سند حاصل کی۔ وہ ماضی کی معروف اور سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سنجے کپور کی بیٹی شاہانہ کپور اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بچپن کی دوست ہے۔[12] انھیں 2017 میں پیرس میں لا ویلی لومیئر ، وینٹی فیئر کے لی بال ڈیس ڈوبٹنٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور وہ اس تقریب کی رکن تھیں۔[13] [14]

دلچسپ حقائق ترمیم

اننیا پانڈے کے دادا شراد پانڈے ایک معروف ماہر امراض قلب تھے اور ہندوستان میں تبدیلی دل(Heart Transplant ) کی پہلی کامیاب سرجری (کیم اسپتال میں) انھوں نے ہی کی تھی۔ کئی ایک مشہور فلمی و دیگر شخصیات ان کے مریضوں میں شامل رہیں۔[15]

فنی زندگی ترمیم

فلموں میں آنے سے قبل اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس سے قبل بھی اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں ایک مختصر دورانیے سین کے لیے شامل ہوئیں، مگر بدقسمتی سے فلم کی فائنل ایڈیٹنگ میں اس سین کو شامل نہیں کیا گیا۔سال 2018ء میں اننیا پانڈے لو  بیوٹی پراڈکٹس کمپنی لیکمے کی جانب سے  ہندوستان کی مارکیٹنگ سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

بھارتی فلمی صنعت کے اسٹوڈیو دھرما فلم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 وہ پہلی فلم تھی جس کے ذریعے اننیا پانڈے ایک اداکارہ کی حیثیت سے دنیا کی نظر میں آئی۔[16][17][18] اس فلم کو ٹیِن فلم( یعنی بچوں سے بڑے اور نوجوانوں سے چھوٹی عمر کے لوگ جو تیرہ سے انیس برس تک کے ہوتے ہیں[19]) کی فلم کہا جاتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار پونیت ملہوترا اور پروڈیوسر کرن جوہر تھے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف اور تارا سوتاریہ بھی مرکزی کردار میں تھے اور یہ فلم 10 مئی 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔[20][18] سکرول ڈاٹ کام کے ، نینڈینی رام ناتھ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم میں "محض گیمز اور کوئی لطف نہیں تھا" پھر بھی اننا پانڈے نے صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ [21] 978،1 ملین کی کمائی کے ساتھ، فلم اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی [22] [23] اننیا پانڈے اسی سال فلم پتی پتنی اور وہ (2019) میں نظر آئیں جو اسی نام کی 1978 میں بننے والی فلم کا ریمیک ہے ، جس میں کارتک آریان اور بھومی پیڈنیکر بھی شامل ہیں۔ پانڈے نے فلم میں اصل فلم سے رنجیتا کور کا کردار میں پیش کیا ۔ [24]

ستمبر 2019 میں ، پانڈے نے سپر نیچرل تھرلر فلم خالی پیلی کے لیے پرنسپل فوٹو گرافی کا آغاز کیا ، جو اداکار وجے دیورکونڈا کی 2018 کی تیلگو زبان کی ہارر فلم ٹیکسی والا کا ری میک ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر نظر آئیں گے۔

فلموں کی فہرست ترمیم

ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال فلم کردار نوٹ
2019 اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 شریا رندھاوا پہلی فلم
2019 پتی پتنی اور وہ تپسیا سنگھ
2020 خالی پیلی اعلان ہوگا فلم بندی

حوالہ جات ترمیم

  1. Ananya Panday — اخذ شدہ بتاریخ: 12 جون 2023
  2. عنوان : Hindustan Times
  3. https://www.dreshare.com/ananya-pandey/
  4. https://starsunfolded.com/ananya-pandey/amp/
  5. https://www.dreshare.com/ananya-pandey/
  6. https://m.imdb.com/name/nm9203528/
  7. "Ananya Panday: This is the most special year of my life"۔ The Times of India۔ 31 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2019 
  8. "Ananya Panday: This has been the most special year. I got to live my dream of becoming an actor"۔ India Today۔ 05 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2019 
  9. "This is the Most Special Year of My Life, Says Ananya Panday"۔ News18۔ 08 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2019 
  10. https://wikibio.in/ananya-pandey/amp/
  11. "Who is Ananya Panday?'"۔ 11 April 2018۔ 30 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2019 
  12. https://www.dreshare.com/ananya-pandey/
  13. "Must-see! Chunky Panday's gorgeous daughter at Le Bal"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2019 
  14. "Ananya Panday steals the show in a Jean Paul Gaultier gown at le Bal in Paris"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 28 November 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2019 
  15. https://m.imdb.com/name/nm9203528/trivia?ref_=m_nm_dyk_trv
  16. Nandini Ramnath (10 May 2019)۔ "'Student of the Year 2' movie review: All games and no fun"۔ اسکرول ڈاٹ ان۔ 10 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  17. "Student Of The Year 2 Drops In Week Two"۔ Box Office India۔ 24 May 2019۔ 26 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2019 
  18. ^ ا ب "Pictures that prove Chunky Panday's daughter Ananya Panday is Bollywood ready"۔ Times of India۔ 10 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2019 
  19. https://www.yourdictionary.com/teenager
  20. https://www.dreshare.com/ananya-pandey/
  21. Nandini Ramnath (10 May 2019)۔ "'Student of the Year 2' movie review: All games and no fun"۔ اسکرول ڈاٹ ان۔ 10 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  22. "Student Of The Year 2 Box Office Collection till Now"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 08 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2019 
  23. Harminder Singh (24 May 2019)۔ "Student Of The Year 2 Drops In Week Two"۔ Box Office India۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2019 
  24. "Kartik Aaryan opposite Ananya Panday in 'Pati Patni Aur Woh' remake"۔ Daily News and Analysis۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2019 

بیرونی روابط ترمیم