انگرڈ برگمین
انگرڈ برگمین (انگریزی: Ingrid Bergman) ایک سویڈش اداکارہ تھی جس نے متعدد یورپی اور امریکی فلموں، ٹیلی ویژن فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی۔ [15] پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر کے ساتھ، [16] وہ اکثر سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ بااثر اسکرین شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔ [17] اس نے متعدد ایوارڈز جیتے، جن میں تین اکیڈمی ایوارڈز، دو پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز، ایک ٹونی ایوارڈ، چار گولڈن گلوب ایوارڈز اور ایک برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ شامل ہیں۔ وہ ان تین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے تین اداکاری اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیے ہیں (صرف کیتھرین ہیپبرن یہ ایوارڈ چار مرتبہ حاصل کر چکی ہیں)۔
انگرڈ برگمین | |
---|---|
(سویڈش میں: Ingrid Bergman) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 اگست 1915ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | 29 اگست 1982ء (67 سال)[1][2][3][4][5][6][8] لندن |
وجہ وفات | سرطان پستان |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | بیورلی ہلز، کیلیفورنیا |
شہریت | سویڈن |
قد | 175 سنٹی میٹر |
شریک حیات | لارس شمٹ (1958–1979) |
ساتھی | جان وان آئسن |
اولاد | پیا لنڈسٹروم ، اسوٹا انگرڈ روزیلینی ، ازابیلا روزیلینی |
والد | جسٹس برگمین |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ڈراماٹینس ایلیوسکولا |
پیشہ | آپ بیتی نگار ، منچ اداکارہ ، فلم اداکارہ ، ادکارہ [9] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [10][11]، سونسکا [11] |
شعبۂ عمل | اداکاری |
اعزازات | |
پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ برائے منی سیریز یا فلم میں نمایاں لیڈ اداکارہ (برائے:A Woman Called Golda ) (1982) آسکر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:Murder on the Orient Express ) (1975)[12] آسکر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Anastasia ) (1957)[13] ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (1947) آسکر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Gaslight ) (1945)[14] اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم |
|
نامزدگیاں | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمانگرڈ برگمین 29 اگست 1915ء کو اسٹاک ہوم میں ایک سویڈش باپ جسٹس سیموئل برگمین [19] (2 مئی 1871ء - 29 جولائی 1929ء) اور اس کی جرمن بیوی فریڈا "فریڈیل" ہنریٹ آگسٹ لوئیس (نی ایڈلر) برگمین (12 ستمبر 1884ء - 19 جنوری 1918ء) کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔ اس کے والدین نے 13 جون 1907ء کو ہم برک میں شادی کی۔ [20][21] اس کا نام سویڈن کی شہزادی انگرڈ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اگرچہ اس کی پرورش سویڈن میں ہوئی، لیکن اس نے اپنی گرمیاں جرمنی میں گزاریں اور روانی سے جرمن زبان بول سکتی تھیں۔ [22]
1929ء میں جب انگرڈ برگمین 14 سال کi تھیں، اس کے والد معدے کے کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اتنی چھوٹی عمر میں اپنے والدین کو کھونا ایک صدمہ تھا جسے بعد میں برگ مین نے "درد کے ساتھ جینا" کے طور پر بیان کیا، ایک ایسا تجربہ جس سے وہ واقف بھی نہیں تھیں۔ [23] اپنے والد کی موت کے بعد، برگمین کو اس کی پھوپھی ایلن کے ساتھ رہنے کے لیے بھیج دیا گیا، جو چھ ماہ بعد دل کی بیماری سے مر گئیں۔ اس کے بعد انگرڈ برگمین اپنی خالہ ہلدا اور ان کے شوہر اوٹو کے ساتھ رہتے لگیں جن کے اپنے پانچ بچے تھے۔ اس نے بعد میں کہا کہ وہ "شروع سے جانتی تھیں کہ [وہ] ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں، " [24]:294 بعض اوقات اپنی متوفی والدہ کا لباس پہنتی اور اپنے والد کے خالی اسٹوڈیو میں ڈرامے پیش کرتیں۔
انگرڈ برگمین سویڈش اور جرمن زبان کو مادری زبان کی طرح بولتی تھیں، انگریزی اور اطالوی امریکا اور اطالیہ میں رہتے ہوئے بعد میں سیکھیں، [25] اور فرانسیسی (اسکول میں سیکھی)۔ انھوں نے مختلف اوقات میں ان میں سے ہر ایک زبان میں اداکاری کی۔ [26]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Ingrid Bergman — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118509527 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11891426k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ingrid-Bergman — بنام: Ingrid Bergman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6j968pf — بنام: Ingrid Bergman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/66876 — بنام: Ingrid Bergman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/1665 — بنام: Ingrid Bergman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ صفحہ: 141 — Hedvig Eleonora kyrkoarkiv, Födelse- och dopböcker, SE/SSA/0006/C I/43 (1913-1916), bildid: 00012320_00128 — اقتباس: 207,Aug,29,,1...Ingrid,Fader: Bergman Justus Samuel Fabrikör (18)71 2/5// Moder h.h. Frida Henrietta Augusta Lovisa Auler? - Strandvägen 2 (18)84 2/9 22/9 14
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/59490 — بنام: Ingrid Bergman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/76431
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11891426k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/47032419
- ^ ا ب https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1975
- ^ ا ب https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1957
- ^ ا ب https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1945
- ↑ Obituary Variety، 1 ستمبر 1982.
- ↑ "Biography – The Official Licensing Website of Ingrid Bergman"۔ Ingrid Bergman۔ 30 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2020
- ↑ Justin Harlan (12 اپریل 2018)۔ "Criterion Honors the Great "Betterlater" with ECLIPSE SERIES 46: INGRID BERGMAN'S SWEDISH YEARS"۔ Medium۔ 07 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2020
- ↑ "Ingrid Bergman: a life in pictures"۔ The Guardian۔ 15 جولائی 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2017
- ↑ "The Official Ingrid Bergman Web Site"۔ Ingridbergman.com۔ 30 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2017
- ↑ "Ancestry Library Edition"۔ ancestrylibrary.proquest.com
- ↑ Standesamt Hamburg 3, 1907 No. 173.
- ↑ Arne Lunde (2011)۔ Nordic Exposures: Scandinavian Identities in Classical Hollywood Cinema۔ University of Washington Press۔ صفحہ: 157۔ ISBN 978-0-295-80084-4
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑