انیلا ناز سومرو
ڈاکٹر انیلا ناز سومرو (انگريزی:Dr. Anila Naz Soomro) سندھ پاکستان کی سندھی زبان کی شاعرہ، کالم نگار اور سندھ یونیورسٹی جامشورو میں فریش واٹر بائیولوجی اور فشریز ڈپارٹمنٹ میں پروفيسر ہے۔ انھوں نے اخبارات میں کئی کالم تحریر کیے ہیں۔
انیلا ناز سومرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 جنوری 1975ء (49 سال) تحصیل جوہی ، ضلع دادو ، سندھ ، پاکستان |
رہائش | جامشورو |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ سندھ جامعہ کاگوشیما |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف سائنس ، پی ایچ ڈی |
پیشہ | شاعر ، پروفیسر ، کالم نگار |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی ، انگریزی |
نوکریاں | جامعہ سندھ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمانيلا ناز سومرو نے سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے شہر جوہی کی ادبی اور سماجی شخصيت ڊاڈاکٹر علی نواز سومرو کے گھر میں 8 جنوری 1975ء کو پیدا ہوئیں۔[1]
تعليم
ترمیمڈاکٹر انیلا نے پرائمری تعليم جوہی شہر کے اسکول میں حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جوہی سے 1990ء میں کیا۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کا امتحان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دادو سے 1992ء میں پاس کیا۔ بی ايس سی (آنرس) فريش واٹر بائيولوجی میں فرسٹ کلاس میں جامعہ سندھ سے پاس کی اور ايم ايس سی کی ڈگری فريش واٹر بائيولاجی اور فشريز میں 1999ء میں بھی جامعہ سندھ سے فرسٹ کلاس فرسٹ پوزيشن میں حاصل کی۔ انيلا ايم ايس/ايم فل کی ڈگری 2008ء میں کاگوشيما يونيورسٹی جاپان سے حاصل کی۔[2] 2011ء میں انھوں نے دريائی ماحوليات کے تنوعی تحفظ کے موضوع پر پی ايچ ڈی کی ڈگری بھی کاگوشيما يونيورسٹی جاپان سے میں حاصل کی۔[3]
خدمات
ترمیمانيلا ناز سومرو نے بچپن سے لکھنے کی ابتدا کی۔ اس کو شروع سے ہی شاعری اور کالم لکھنے کا شوق تھا۔ اس نے لکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھا۔ اس نے شاعری میں غزل، نظم لکھے ہیں۔ اس کی شاعری اور کالم معیاری اخباروں اور رسالوں میں شائع ہوئے ہیں۔[4] انيلا ناز سومرو پہلے جامع سندھ جامشورو میں 2001ء میں فشریز ڈپارٹمنٹ میں ليکچرر مقرر ہوئی۔ بعد میں ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفيسر، بعد ازاں ايسوسی ايٹ پروفيسر بنیں۔[5] اور اب 2018ء سے پروفيسر کی حیثیت سے خدمتیں سر انجام دے رہی ہیں۔[6] ان کی نگرانی میں اسکالر ايم فل اور پی ايچ ڈی کر رہے ہیں۔ انيلا سومرو کے کالموں کا موضع ماحولیات ہے جو اکثر شائع ہوئے ہیں۔[7] ڈاکٹرر انيلا عورتوں کے حقوق کی تنظیم سے بھی وابستہ ہیں۔[8] انيلا سومرو دراصل میٹھے پانی کے سلسلے میں ماحوليات کی ماہر ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹریٹ کا جو مقالا لکھا وہ بھی میٹھے پانی کے دريائی ماحولياتی نظام میں جھينگے مچھلی کی نقل مکانی کے طريقہ کار, تحفظ، ماحوليات ، مقدار يا ان کی آبادی کے مطالعے پر منحصر ہے۔ اس حوالے سے میٹھے پانی میں حیاتیات، ماحوليات اور ان کے دفاع یا افسائش کے سلسلے کے علم پر ڈاکٹر انيلا خاص مہارت رکھی ہیں۔ ان کی تحقيق کا مرکز سندھ میں میٹھے پانی کی حیاتیات کے ماحولياتی نظام کا مطالعہ اور آبادی اور تبديل ہونے والے ماحولياتي نظام کا مچھلی کی افسائش پر اثر رہا ہے۔ یہ دریائے سندھ کی حیاتیات کی نقل مکانی اور سندھ دريا کے ڈاؤن اسٹریم والے پانی کی حیاتیات کی نقل مکانی پر پڑنے والے اثرات پر بھی کام کر رہی ہے۔ انیلا نے میٹھے پانی میں ڈولفن اور کچھوے کے ماحولياتی تحفظ کے سلسلے میں بھی مھارت رکھتی ہیں۔ ماحولیات کے حوالے سے اس کے 30 سے زیادہ انگریزی میں تحقيقی مقالے قومی اور ٻين الاقوامی سطح پر معياری رسالوں میں شائع ہو چکے ہیں۔[9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://azizkingrani.wordpress.com/2020/09/09/dr-anila-naz-soomro/
- ↑ https://sindhsalamat.com/threads/14305/
- ↑ https://azizkingrani.wordpress.com/2014/12/18/poets-and-writers/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 20 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2020
- ↑ https://usind.academia.edu/AnilaNazSoomro/CurriculumVitae
- ↑ https://www.researchgate.net/profile/Anila_Soomro
- ↑ https://www.pahenjiakhbar.com/%da%8d%d9%86%da%8d%d9%88%d9%86-%db%bd-%d8%a7%d9%86%d9%87%d9%86-%d8%ac%d9%8a-%d8%a7%d9%87%d9%85%d9%8a%d8%aa-%d8%a7%d9%86%d9%8a%d9%84%d8%a7-%d9%86%d8%a7%d8%b2-%d8%b3%d9%88%d9%85%d8%b1%d9%88/[مردہ ربط]
- ↑ http://roshni-2k17-ii.blogspot.com/2017/10/shaista-soomro-interview-with-aneela.html?m=1
- ↑ https://www.nepjol.info/index.php/ON/search/authors/view?firstName=Anila&middleName=Naz&lastName=Soomro&affiliation=&country=PK[مردہ ربط]