اڈاری (پنجابی: اڈاری‎؛ روشن: پرواز کرنا، اڑنا) ایک پاکستانی ڈراما سیریل ہے جو پہلی مرتبہ  ہم ٹی وی پر 10 اپریل 2016 کو نشر ہوا۔[1] اس کو فرحت اشتیاق نے لکھا ہے اور مومنہ درید کے ساتھ مل کر اس ڈراما سیریل کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس ڈراما سیریل میں مندرجہ ذیل اداکاروں نے کام کیا ہے۔ عروہ حسین، سعید، بشریٰ انصاری، سمعیہ ممتاز، مریم فاطمہ، ریحان شیخ، احسن خان اور فرحان سعید۔[2][3]

اڈاری
ہدایت کار محمد احتشام الدین   ویکی ڈیٹا پر (P57) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسکرپٹ نگار فرحت اشتیاق   ویکی ڈیٹا پر (P58) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اداکار سمیا ممتاز   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیزن 1   ویکی ڈیٹا پر (P2437) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اقساط 20   ویکی ڈیٹا پر (P1113) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کار ہم نیٹورک   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیٹ ورک ہم ٹی-وی   ویکی ڈیٹا پر (P449) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیرونی روابط
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آئی ایم ڈی بی صفحة البرنامج  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اڈاری پاکستانی معاشرے میں عورتوں کی سماجی اور اقتصادی پسماندگی پر مرکوز ہے، یہ ڈراما سیریل پاکستانی معاشرے میں بہت گہرے سمائے ہوئے مسائل مثلا چائلڈ لیبر اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر روشنی ڈالتا ہے۔

پلاٹ

ترمیم

یہ دو قریبی پڑوسیوں کی زندگی  پر توجہ مرکوز کر تا ہے، ڈراما دو پڑوسیوں کے ارد گرد گھومتا ہے، شیداں (بشریٰ انصاری) اور ساجدہ (سمعیہ ممتاز)۔

شیداں ماجد (ریحان شیخ) سے شادی شدہ ہے۔ ان کی ایک بیٹی بنام میرا (عروہ حسین) اور ایک بیٹا بنام اعجاز ہے۔ شیداں اور اس کا خاندان مقامی موسیقار، گلوکار اور شادیوں پر تفریح مہیا کر نے والے لوگ ہیں۔ اور اس طرح یہ لوگ معاشرے میں بہت قابل احترام نہیں ہیں۔

میرا الیاس کے ساتھ محبت میں ہے، جو ایک اعلیٰ طبقے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ مرحوم پرویز کا ایک دوست، امتیاز (احسن خان)، ساجدہ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ پہلے تو وہ اسے منع کر دیتی ہے، لیکن آخرکار شادی کے لیے راضی ہو جاتی ہے۔ اسی دن (شادی کے دن) شیداں کا میاں انتقال کر جاتا ہے۔ امتیاز اس بات سے کہ اس نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی ہے، پر پچھتانہ شروع ہو جاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے وہ میرا اور زیبو برا سلوک شروع کر دیتا ہے۔ شیداں کو میرا اور الیاس کے درمیان میں تعلق کا علم ہو جاتا ہے۔ الیاس کی ماں کو بھی اس بات کا علم ہو جاتا ہے اور وہ ساجدہ کو میرا کے بدکردار ہونے کے بارے میں بتاتی ہے اور اس بات کی تنبیہ بھی کرتی ہے کہ وہ امتیاز کو اپنے جال میں پھنسا سکتی ہے۔

اپنے بھائی کی بھوک مٹانے کے لیے میرا کو مجبوراً ساجدہ کے گھر جا کر کھانا تلاش کرنا پڑتا ہے۔ امتیاز اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پر زیادتی کرنے کی کوشش کر تا ہے لیکن میرا وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ جب شیداں ساجدہ کو امتیاز کی حرکتوں کے بارے میں بتانے جاتی ہے تو ساجدہ اس کی بات ماننے سے انکار کر دیتی ہے اور اسے گھر سے باہر نکال دیتی ہے۔ اور دونوں ایک دوسرے کے گھر میں آنا جانا بند کر دیتے ہیں میرا بھی یہ سن کر کہ الیاس کسی دوسری لڑکی سے شادی کر رہا ہے، ناخوش ہوتی ہے۔

وہ اور اس کے خاندان والے بعد میں ایک شادی میں شرکت کے لیے جاتے ہیں اور۔ ملی، ایک شہری لڑکی لاہور  سے، اس شادی میں میرا کو گاتے ہوئے دیکھتی ہے اور اس کی آواز کو بہت پسند کرتی ہے ملی اصل میں ایک بینڈ کی  رکن ہے وہ میرا کی گاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرلیتی ہے۔ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جب لیڈ گلوکارہ (فروہ) اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے بینڈ چھوڑ دیتی ہے اور وہ ایک گلوکار کی تلاش میں ہوتی ہے۔ وہ میرا سے اپنے بینڈ میں شامل ہو جانے کی درخواست کرتی ہے۔ شیداں اس آفر میں دلچسپی لیتی ہے۔ جب ملی میرا کی گانے کی وڈیو اپنے دو بینڈ ارکان کو دیکھا تی ہے، تو وہ اسے پسند نہیں کرتے۔

شیداں خود ایک بری حالت میں ہے، جب کبھی بھی وہ سج دھج کر تیار  ہوتی ہے، امتیاز اس کا مذاق اڑاتا ہے اور اسے برے ناموں سے پکار تا ہے۔ بعد میں، وہ ناراض ہو جاتا ہے کیونکہ وہ سوچتا ہے کہ کھانا برا پکا ہے۔ ساجدہ تونا شروع کر دیتی ہے۔ امتیاز اسے تنگ کرنا شروع کردیتا ہے ایک دن امتیاز اپنی سوتیلی بیٹی کو اس کے کندھوں کا مساج کرنے کا کہتا ہے۔ امتیاز زیبو کو نجی کمرے میں مساج کرنے کے لیے بلاتا ہے اور اس کے آنے کے بعد وہ  اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ اور اسے زندہ مار دینے کی دھمکی دیتا ہے، اگر اس نے کسی کو کچھ بتایا تو۔ اسی دوران ملی اپنے دوستوں کو میرا سے ملانے کے لیے اس کے گاؤں میں لی جاتی ہے۔ لیکن عرش کو اس کی آواز پسند نہیں آتی۔ ملی پھر بھی میرا کو لاہور آنے کی دعوت دے دیتی ہے۔

شیداں اور میرا  لاہور پہنچ جاتے ہیں اور ملی اور حارس کے گھر رہنے لگ جاتی ہیں۔ پہلے تو میرا کو وہاں ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہو تی ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ وہاں پر ایڈجسٹ ہو جاتی ہے اور بینڈ میں اپنی آواز کی وجہ سے جگہ بنا لیتی ہے۔ اسی دوران میرا اور حارث کے درمیان میں نزدیکیاں اور بڑھ جاتی ہیں۔ دریں اثنا امتیاز زیبو کا شکار شروع کر دیتا ہے۔

کاسٹ

ترمیم

طفل کردار

ترمیم
  • اریشہ احسن بطور زیبو
  • سعد بطور اعجاز

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Play Udaari to go on air"۔ The Nation۔ 10 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2016 
  2. "Udaari – Coming Soon On HUM"۔ Ahmed Hussain۔ Gosip.pk۔ جنوری 30, 2016۔ 08 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 3, 2016 
  3. "Urwa Hocane Dons Desi Look For Upcoming Drama Serial 'Udaari'"۔ Harrem Azfar۔ brandsynario.com۔ جنوری 21, 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 3, 2016 

بیرونی روابط

ترمیم