اکتوبر 2021 تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج

اکتوبر 2021ء تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع ہونے والا جاری احتجاج ہے، جس کا مقصد ٹی ایل پی کے امیر سعد حسین رضوی کو رہا کرنا اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا ہے۔ تحریک لبیک نے لاہور میں ملتان روڈ پر دھرنا دیا، اپنے رہنما سعد حسین رضوی کی رہائی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انھوں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا۔ [5] [6] [7]

اکتوبر 2021 تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج
تاریخ22 اکتوبر – جاری
مقام
لاہور، پاکستان
مقاصد
طریقہ کاراحتجاج، دھرنا
صورتحالخاتم
تنازع میں شریک جماعتیں
مرکزی رہنما
سعد حسین رضوی
مفتی وزیر علی[1]
عمران خان
شیخ رشید احمد
نور الحق قادری
متاثرین
10 مظاہرین وفات،
100 سے زائد مظاہرین زخمی [2]
7 پولیس اہلکار وفات،
270 زخمی[3][4][2]

پس منظر

ترمیم

تحریک لبیک کے کارکنان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو 12 اپریل 2021ء کو دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جب ان کی جماعت نے شان رسالت کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے دوران توڑ پھوڑ کے علاوہ پولیس افسران کو بھی قتل کیا گیا تھا، جس کے لیے انھیں نامزد کیا گیا تھا۔ 13 مختلف معاملات میں سعد رضوی چھ ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔ ان کے چچا امیر حسین رضوی نے ان کی نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ [8] [9]

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر 2021ء کو سعد حسین رضوی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ [10] لیکن 26 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کے خط کے بعد فیڈرل ریویو بورڈ نے سعد حسین رضوی کی نظر بندی میں 2 اکتوبر کو ایک ماہ کی توسیع کر دی تھی۔ [11] [12]

اس نوٹیفکیشن کو ٹی ایل پی نے فیڈرل ریویو بورڈ میں چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے آئینی طور پر کالعدم قرار دیے گئے حکم میں توسیع کیسے کی؟ جبکہ ڈی سی لاہور نے خط لکھنے کے بعد فیڈرل ریویو بورڈ کو آگاہ نہیں کیا کہ ان کی نظر بندی میں توسیع کے خط کے بعد عدالت نے نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا۔ [13]

9 اکتوبر کو فیڈرل ریویو بورڈ نے ویڈیو لنک اجلاس میں درخواست کا جائزہ لیا اور سعد رضوی کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد ڈی سی لاہور نے سعد حسین رضوی کی رہائی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ [14] [15]

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ "سعد رضوی کی نظر بندی کولاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے"۔ اس کے بعد سعد رضوی کی رہائی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ [16]

تاہم سعد رضوی کی رہائی عمل میں نہیں آئی جس کی وجہ سے تحریک لبیک نے 20 اکتوبر کو لاہور میں ملتان روڈ پر دھرنا دیا اور حکومت سے کہا کہ وہ اپنے سربراہ کی رہائی کے لیے 21 اکتوبر کو شام 5 بجے تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرے۔ . [17]

رد عمل

ترمیم

وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو واپس بلا لیا ۔ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ وطن واپس آئے۔ [18] [19]

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری معاملات حل کرنے لاہور پہنچ گئے ۔ [20]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "کالعدم ٹی ایل پی مارچ:صورتحال کشیدہ، پولیس افسرجاں بحق،متعدد زخمی"۔ Samaa TV 
  2. ^ ا ب "تحریکِ لبیک پاکستان سے 'عسکریت پسند' گروہ کے طور پر نمٹا جائے گا، وفاقی کابینہ"۔ BBC News اردو 
  3. "Four Pakistani police killed in violence at far-right TLP protest"۔ Al Jazeera۔ 27 October 2021 
  4. Imran Gabol (October 22, 2021)۔ "3 policemen martyred, several injured in clash with TLP protesters in Lahore"۔ DAWN.COM 
  5. "Two police officers killed at far-right TLP rally in Pakistan"۔ www.aljazeera.com 
  6. "Lahore, Islamabad, Pindi partially sealed"۔ www.thenews.com.pk 
  7. Asif Chaudhry (October 22, 2021)۔ "Hundreds rounded up as TLP announces long march on Islamabad"۔ DAWN.COM 
  8. "TLP chief's release orders issued as govt withdraws reference"۔ 10 October 2021 
  9. "Conflicting reports emerge on TLP chief Saad Rizvi's release from Lahore jail"۔ 20 April 2021 
  10. "Supreme Court keeps Saad Rizvi from being released | SAMAA" 
  11. "Federal Review Board extends detention of TLP chief Saad Rizvi"۔ 3 October 2021 
  12. "SC's review board extends Saad Rizvi's detention" 
  13. "CDA special magistrate's appointment challenged"۔ 22 October 2021 
  14. "Lahore deputy commissioner issues release orders for TLP chief Saad Rizvi"۔ 9 October 2021 
  15. "DC Lahore issues release orders for TLP chief Saad Rizvi"۔ 9 October 2021 
  16. "Lahore DC orders release of TLP chief Saad Rizvi"۔ www.geo.tv 
  17. "TLP announces 'long march' to Islamabad"۔ 21 October 2021 
  18. "پاک بھارت میچ دیکھنے یو اے ای جانیوالے شیخ رشید کو وزیراعظم نے واپس بلالیا" 
  19. "Rasheed returns from UAE to deal with law and order situation in country"۔ 23 October 2021 
  20. "کالعدم تنظیم کا جلوس لاہور سے نکل گیا، مظاہرین کو روکنے کیلئے خندق کھود دی گئی"۔ urdu.geo.tv