ایشیا میں اسلام
مغربی ایشیا میں واقع جزیرہ نمائے عرب میں ساتویں صدی عیسوی میں اسلام کا آغاز ہوا اور یہیں سے اسلام کی دعوت پوری دنیا میں پھیلی۔ کہا جاتا ہے کہ اسلام بھارت کے شمال مشرق میں واقع منی پور میں 615ء میں شیتاگونج ساحل کی راہ سے پہنچا، یہ وہ دور تھا جب شاہراہ ریشم آباد اور انتہائی اہم تجارت اس راستے سے ہوا کرتی تھی۔
اسی طرح ریاست کیرالا (مالابار) میں اسلام ساحل کے ذریعہ پہنچا، مقامی روایات کے مطابق ایک عرب قافلہ مالابار کے ساحل پر اترا جس میں کچھ صحابہ خصوصاً مالک بن دینار بھی ساتھ تھے۔ اس قافلہ نے باشندگان مالابار کو نئے دین کی آمد کی خوش خبری سنائی اور قبول اسلام کی دعوت دی۔ مالک بن دینار نے ہندوستان کی پہلی مسجد چیرامن مسجد 629ء میں مالابار میں تعمیر کی۔
موجودہ صورت حال
ترمیماسلام اس وقت ایشیا کا سب سے بڑا مذہب (25 فیصد) ہے، اس کے بعد ہندو مت ہے۔[1] 2010ء میں ایشیا میں مسلمانوں کی کل آبادی 1 بلین کے قریب تھی جو مجموعی آبادی کا 25 فیصد ہے۔ ایشیا میں مسلمانوں کی کثیر آبادی موجود ہے، جس میں مشرق وسطی (مغربی/جنوب مغربی ایشیا)، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا انتہائی کثیر آبادی والے علاقے ہیں اور اس حوالے سے ان علاقوں کی خاصی اہمیت ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد کی 62 فیصد آبادی ایشیا میں انڈونیشیا، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں آباد ہے۔ جزیرہ نمائے عرب سے باہر اسلام کی اشاعت کا ایک سبب تجارت بھی ہے جس کے وسیع راستے مشرق وسطی کو چین سے ملاتے تھے۔
علاقہ | مجموعی آبادی | مسلمان | ٪ مسلمان | ٪ از کل مسلمان |
---|---|---|---|---|
وسطی ایشیا | 92,019,166 | 76,105,962 | 82.707٪ | 5.155٪ |
مشرقی ایشیا | 1,527,960,261 | 39,609,350 | 2.592٪ | 2.683٪ |
مشرق وسطی | 274,775,527 | 252,219,832 | 91.791٪ | 17.085٪ |
جنوبی ایشیا | 1,437,326,682 | 456,062,641 | 28.947٪ | 28.184٪ |
جنوب مشرقی ایشیا | 571,337,070 | 239,566,220 | 41.931٪ | 16.228٪ |
کل | 3,903,418,706 | 1,023,564,005 | 26.222٪ | 69.336٪ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ [1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pewforum.org (Error: unknown archive URL) accessed April 3,2012.
بیرونی روابط
ترمیم- حسین کتانی، تعداد مسلمانان عالمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pupr.edu (Error: unknown archive URL)