ایلی کوہن (Eli Cohen)ا(عبرانی: אֱלִיָּהוּ בֵּן שָׁאוּל כֹּהֵן‎‎, عربی: ايلي كوهين‎; 26 دسمبر1924 – 18 مئی1965ء)،یک اسرائیلی جاسوس تھا۔ اس کو عربی زبان پر عبور حاصل تھا۔ اس نے شام کی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اس قدر اثر و رسوخ حاصل کیا کہ اسے شامی وزارت دفاع میں بطور مشیر ذمہ داریاں تک دے دی گئیں، صرف یہی نہیں بلکہ اعزازی طور پر میجر کا عہدہ بھی دیا گیا تھا۔ ایلی کوہن اپنا کام انتہائی ذہانت سے کر رہا تھا اور شام کو اُس پر بالکل بھی شک نہیں تھا کہ روس کی وجہ سے شام کو ایلی پر شک ہو گیا۔ اصل میں جب بھی ایلی کوہن اپنے ملک اسرائیل بذریعہ سیٹیلائٹ رابطہ کرنے کی کوشش کرتا تو روس کے سگنل بُری طرح متاثر ہوتے۔ جب معاملہ زیادہ پیچیدہ ہوا تو روس نے شام سے شکایت کی، لیکن شام نے واضح طور پر انکار کیا کہ اُن کی طرف سے تو ایسا کچھ نہیں کیا جا رہا۔ پھر جب روس نے باقاعدہ ثبوت فراہم کیے تو شام نے تحقیقات کا آغاز کیا تو سراغ ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایلی کوہن کے گھر تک پہنچ گئے اور 24 جنوری 1965ء کو ایلی کوہن ریڈیو سگنل بھیجتا ہوا گرفتار ہو گیا۔ شام کی فوجی عدالت سے اس کو سزائے موت سنائی جس کو رکوانے کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے مگر 18 مئی 1965ء کو شام کے شہر دمشق میں اس کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے 1965ء میں ایلی کوہن کے لیے ہی پہلی بار ون مین آرمی کی اصطلاح استعمال کی گئی۔

  1. https://www.newsweek.com/netflix-spy-what-it-gets-wrong-eli-cohen-1458312
ایلی کوہن
אלי כהן
(عبرانی میں: אלי כהן ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 26 دسمبر 1924(1924-12-26)
اسکندریہ, مملکت مصر
وفات 18 مئی 1965(1965-50-18) (عمر  40 سال)
Marjeh Square, دمشق, سوریہ
وجہ وفات پھانسی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت اسرائیلی
زوجہ نادیہ
اولاد صوفی, اریت, شائی
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ جاسوس ،  مترجم ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان مصری عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  فرانسیسی ،  جدید عبرانی ،  انگریزی ،  ہسپانوی ،  سوری عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت موساد   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم جاسوسی فی: 31 مارچ 1965)سزا: سزائے موت )[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں