باربرا لینیٹ بیویج (25 نومبر 1942ء - 29 اپریل 1999ء) نیوزی لینڈ کی ایک سابق خاتونکرکٹ کھلاڑی تھی جو دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے درمیانے بالر کے طور پر کھیلتی تھی۔ وہ 1973ء اور 1982ء کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے پانچ ٹیسٹ میچوں اور 16 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نظر آئیں۔ وہ بنیادی طور پر ویلنگٹن کے لیے مقامی کرکٹ کھیلتی تھیں اور ساتھ ہی ایک بار آکلینڈ کے لیے بھی کرکٹ مقابلوں میں شریک ہوئی تھیں۔ [1] [2]

باربرا بیوج
ذاتی معلومات
مکمل نامباربرا لینیٹ بیوج
پیدائش25 نومبر 1942(1942-11-25)
ویلنگٹن, نیوزی لینڈ
وفات29 اپریل 1999(1999-40-29) (عمر  56 سال)
ویلنگٹن, نیوزی لینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 64)21 مارچ 1975  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ26 جنوری 1979  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 1)23 جون 1973  بمقابلہ  ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو
آخری ایک روزہ6 فروری 1982  بمقابلہ  آسٹریلیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1962/63آکلینڈ
1967/68–1981/82ویلنگٹن
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 5 16 67 33
رنز بنائے 400 488 2,803 1,215
بیٹنگ اوسط 44.44 32.53 31.49 43.39
100s/50s 1/2 1/3 2/14 1/9
ٹاپ اسکور 100* 101 123 101
گیندیں کرائیں 202 134 1,018 209
وکٹ 0 3 25 4
بالنگ اوسط 16.00 17.52 17.75
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/17 5/44 3/17
کیچ/سٹمپ 3/– 3/– 48/– 12/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 16 نومبر 2021ء

ایک اہم اعزاز ترمیم

وہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ سنچری اور ایک روزہ بین الاقوامی دونوں سنچری بنانے والی پہلی خاتون تھیں۔ [1] اس کی ٹیسٹ سنچری بھارت کے خلاف 1976-77ء میں ڈیونیڈن میں سامنے آئی جبکہ اس کی ایک روزہ بین الاقوامی سنچری انٹرنیشنل الیون کے خلاف 1982ء کے عالمی کپ میں بنائی گئی، جب اس نے لیسلی مرڈوک کے ساتھ 180 رنز بنائے۔ انھوں نے 39 سال اور 48 دن کی عمر میں اپنی پہلی ایک روزہ سنچری بنانے والی معمر ترین خاتون کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انھوں نے ٹیسٹ میچ کرکٹ میں 44.44 کی اوسط سے 400 رنز بنائے۔ [3] ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں، اس نے 32.53 کی اوسط سے 488 رنز بنائے۔ [4] انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف 17 رنز پر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں جو ان کی واحد ایک روزہ میچوں کی حاصل کردہ وکٹیں ہیں۔ [5]

انتقال ترمیم

وہ طویل علالت کے بعد 29 اپریل 1999ء کو ویلنگٹن, نیوزی لینڈ میں 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [6]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Player Profile: Barb Bevege"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2021 
  2. "Player Profile: Barb Bevege"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2021 
  3. "All-round records | Women's Test matches | Cricinfo Statsguru | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  4. "All-round records | Women's One-Day Internationals | Cricinfo Statsguru | ESPN Cricinfo"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017 
  5. "1st Match, Jamshedpur, Jan 1 1978, Women's World Cup: Australia Women v New Zealand Women"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2021 
  6. "Obituaries in 1999"۔ Cricinfo۔ 2005-12-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2021