بحرین میں اسلام
اسلام بحرین کا ریاستی مذہب ہے۔ تارکین وطن کی آمد اور غیر مسلم ممالک سے مہمان کارکنوں، جیسا کہ بھارت، فلپائن اور سری لنکا کے باعث، 20 ویں صدی کے آخر تک ملک میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ بحرین کی 2010ء کی مردم شماری کے مطابق 70.2 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔[1] آخری سرکاری مردم شماری (1941ء میں) میں مسلمان آبادی کا 53% اہل تشیع مسلمانوں پر مشتمل تھا۔[2]
تاریخ
ترمیماسلام سے قبل، قطر اور بحرین کے باشندے عرب کی بت پرستی کے عقیدے پر تھے اور بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ساتویں صدی عیسوی میں اسلام نے پورے عرب میں کامبیابی سے پھیل گیا۔ پیغمبر محمد بن عبد اللہ نے ابو العلاء حضرمی کو بطور پہلے سفیر کے منذر میں ساوی التمیمی کی طرف بھیجا، جو اس وقت بحرین کے تاریخی خطہ کا حکمران تھا، جس سے 628ء میں کویت کے جنوب میں قطر بشمول الحساء، قطیف اور بحرین کے جزائر تک ان سب ساحلی علاقوں میں اسلام کی دعوت میں توسیع ہوئی۔ منذر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا اور بحرین اور قطر بشمول کچھ فارسی جو قطر میں مقیم تھے، اس سب عرب باشندوں نے اسلام قبول کر لیا، یہ بحرین میں اسلامی دور کی شروعات کا آغاز تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بحرین میں مسجد خمیس قدیم ترین مسجد ہے، جس کی تاریخ عمر بن عبد العزیز کے دور سے جڑی ہوئی ہے۔
موجودہ صورت حال
ترمیمغیر سرکاری اعداد و شمار، جیسا کہ کتب خانہ کانگریس کے مطالعہ ممالک،[3] اور نیو یارک ٹائمز،[4] نے مسلمان فرقون کی آبادی کا تخمینہ لگایا ہے جس کے مطابق بحرین میں مسلمان آبادی میں 45% اہل سنت اور 55% اہل تشیع ہیں۔ ایک سرکاری دستاویز کے مطابق بحرین میں مسلمان آبادی کا 51% اہل سنت ہیں جب کہ، 49% آبادی اہل تشیع پر مشتمل ہے۔[5]
ملک میں سرکاری طور پر اسلامی عیدیں، عید الاضحی، عید الفطر، اسلامی نبی محمد صل للہ علیہ والہ وسلم کی یوم ولادت (عید میلاد النبی) اور اسلامی نیا سال منائے جاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "General Tables"۔ بحرینی مردم شماری 2010۔ 22 جولائی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2018
- ↑ پبلک ریکارڈ آفس: پبلک ریکارڈ آفس، بحرین کی مردم شماری، FO 371/149151 (31 دسمبر 1955ء)، 1955، اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2018
- ↑ Bahrain Country Study Library of Congress
- ↑ 1981 Plot in Bahrain linked to Iranians New York Times, 25 جولائی 1982, اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2018
- ↑ الجزیرہ: وثيقة بحرينية: الشيعة أقل من النصف، 1973, اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2018
بیرونی روابط
ترمیم- Conspiring Against the Shia of Bahrainآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bahrainrights.org (Error: unknown archive URL)، Bahrain Center for Human Rights, اکتوبر 2006
- Discrimination in Bahrain: The Unwritten Lawآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bahrainrights.org (Error: unknown archive URL)، Bahrain Center for Human Rights, ستمبر 2003
- Video: Political Naturalization in Bahrain (2002)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bahrainrights.org (Error: unknown archive URL)
- At least Bahrain is trying to address Sunni-Shiite divisions، Daily Star editorial, 12 مئی 2006 (from Bahraini.tv website)