بربر بغاوت (انگریزی: Berber Revolt) 740-743 عیسوی (122-125 ہجری اسلامی کیلنڈر) اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے دور میں ہوئی اور اس نے خلافت (دمشق سے حکومت کی) سے پہلی کامیاب علیحدگی کی نشاندہی کی۔ خارجی کثر مذہبی مبلغین کے ذریعہ بربر نے اپنے اموی عرب حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا آغاز 740ء میں طنجہ سے کیا تھا، اور اس کی قیادت ابتدائی طور پر میسرہ المطغری نے کی تھی۔ یہ بغاوت جلد ہی المغرب العربی (شمالی افریقا) اور آبنائے اندلس تک پھیل گئی۔

امویوں نے افریقیہ (تونس، مشرقی الجزائر اور مغربی لیبیا) اور الاندلس (ہسپانیہ اور پرتگال) کو باغیوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن بقیہ المغرب العربی میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اموی صوبائی دار الحکومت قیروان پر قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد، بربر باغی فوجیں تحلیل ہو گئیں، اور مغربی المغرب العربی چھوٹی بربر ریاستوں کے ایک سلسلے میں بٹ گیا، جن پر قبائلی سرداروں اور خارجی اماموں کی حکومت تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم