برکھا مدن
برکھا مدن ایک سابق بھارتی ماڈل ، فلمی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہیں جو ہندی اور پنجابی زبان کی فلموں میں نظر آئیں۔ وہ ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی نمودار ہوئیں اور کچھ ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔ بدھ مت کے نظریات سے متاثر ہوکر ، نومبر 2012 میں ، اس نے بدھ مت کی راہبہ بننے کا ارادہ کیا تھا اور اپنا نام تبدیل کرکے وین گیلٹن سیمٹن رکھ لیا۔ [1]
برکھا مدن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اگست 1974ء (50 سال) پنجاب |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، شریک مقابلہ حسن ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ٹی وی پروڈیوسر |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمبرکھا ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ مس انڈیا مقابلہ 1994 میں فاتح سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کے ساتھ فائنلسٹ تھیں ۔ اس سال کے دیگر شرکاء میں پریا گِل ، شویتا مینن ، جیسی رندھاوا اور مانینی ڈی تھے۔ وہ 1994 میں ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں مس ٹورزم انٹرنیشنل میں رنر اپ بن گئیں ایک کامیاب ماڈل بن کر اور انھوں نے بڑی اسکرین پر 1996 میں بالی ووڈ کی فلم ' کھلاڑیوں کا کھلاڑی' میں اکشے کمار اور ریکھا کے ساتھ اپنی کارکردگی کا مظاہر کیا۔ [2]
اداکاری کا کیریئر
ترمیماگرچہ اس نے کھلاڑیوں کے کھلاڑی میں متاثر کن کارکردگی کے بعد ان کو بہت ساری پیش کشیں موصول ہوئیں ، لیکن برکھا نے زیادہ فلموں میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔ انھوں نے ہند ڈچ فلم ڈرائیونگ مس پامین کے ساتھ غیر ملکی فلموں میں انٹری دی۔ یہ رام گوپال ورما کی 2003 کی ہارر فلم بھوت تھی جو برکھا کے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ مووی بہت جلدی کامیاب ہو گئی ۔ انھوں نے اس فلم میں ایک بھوت کا کردار ادا کیا ، اس کردار کے لیے ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔
روحانیت کی طرف رجوع
ترمیمبرکھا بدھ مت کے نظریات سے بہت متاثر ہوئیں اور دلائی لامہ کی ایک پیروکار ہیں۔ نومبر 2012 میں ، اس نے بدھسٹ راہبہ بننے کا ارادہ کیا۔ انھوں نے 4 نومبر کو لیما زوپا رنپوچے کی نگرانی میں سیرے خان خانقاہ سے بدھ مت اپنانے کا عہد لیا اور اپنا نام تبدیل کرکے وین گیلٹن سیمٹین رکھ لیا۔ بعد میں اس نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی میں اب تک کا سب سے اہم اور صحیح فیصلہ تھا۔ [3]
فلموگرافی
ترمیم- کھلاڑیوں کے کھلاڑی (1996)
- ڈرائیونگ مس پلمین (1996)
- تیرا میرا پیار (1999)
- بھوت (2003)
- سمے : وین ٹائم سٹرائیکس (2003)
- سوچ لو (2010)
- سرخاب (2012)
قابل ذکر ٹیلی ویژن کام
ترمیم- 1857 کرانٹی ۔ . . .رانی لکشمی بائی
- گھر ایک سپنا ۔ . . دیویکا
- ستارے پیارے
- نیائے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ഗ്ലാമര് റാണിയില് നിന്ന് സന്യാസിനിയായി മാറിയ താരം"۔ manoramaonline۔ 6 May 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2015
- ↑ "About Us | Indian Entertainment Online"۔ Indianentertainment.info۔ 03 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2013
- ↑ "The "Bollywood" Nun: An Indian Actress Takes Ordination Vows « Mandala Publications"۔ Mandala.fpmt.org۔ 4 November 2012۔ 02 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2013