ریکھا
بھنوریکھا گنیسان (ولادت: 10 اکتوبر 1954) ایک بالی وڈ فلمی اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی استقامت کے لیے مشہور ہیں اور ان کو ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔[13] انھوں نے 180 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور قومی فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز جیت چکی ہیں۔
ریکھا | |
---|---|
(ہندی میں: रेखा) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | چنئی [1][2][3] |
10 اکتوبر 1954
رہائش | حیدر آباد |
شہریت | بھارت [4][5][2][6] |
نسل | بھارتی شہری [2] |
قد | 174 سنٹی میٹر |
جماعت | آزاد سیاست دان |
شریک حیات | مکیش اگروال (شادی. 1990; وفات. 1990) |
والد | جیمنی گنیشن [2] |
والدہ | پشپ دیوی [2] |
رشتے دار | ساویتری (سوتیلی ماں) کملا سیلوراج (سوتیلی بہن) شبھا (کزن) ویدنتم راگھوایہ (چاچا)[7] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، پس پردہ گلوکار ، موسیقار [1][8]، ادکارہ [1][9][2][3][6][8]، فلم اداکارہ [5][10] |
پیشہ ورانہ زبان | تمل ، تیلگو |
کارہائے نمایاں | مقدر کا سکندر ، خوبصورت ، سلسلہ (1981ء فلم) ، خون بھری مانگ ، امراؤ جان [4] |
اعزازات | |
ایفا حاصل زیست اعزاز (2012) فنون میں پدم شری (2010) بولی ووڈ فلم اعزاز-بہترین معاون اداکارہ (برائے:کوئی۔۔۔ مل گیا ) (2004) فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2003) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:کھلاڑیوں کا کھلاڑی ) (1997) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:خون بھری مانگ ) (1989) قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:امراؤ جان ) (1982) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:خوبصورت ) (1981) زی ساین حاصل زیست اعزاز سکرین اعزاز برائے بہترین ولن پدم شری اعزاز |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحہ[11][12] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمریکھا 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں پیدا ہوئیں۔ وہ تیلگو اداکارہ پشپاویلی اور تمل اداکار جیمنی گنیسن کی اولاد ہیں جب ریکھا پیدا ہوئیں تھیں تو یہ جوڑا غیر شادی شدہ تھا۔[14]ریکھا کی ایک چھوٹی بہن ، رادھا (ولادت 1956) ہے۔[15]
ریکھانے 15 سال کی عمر میں تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ حالانکہ انھیں اپنی فلمی زندگی میں بے حد جدوجہد کرنی پڑی۔
امراؤ جان
ترمیمیوں تو ریکھا نے ہندی کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ لیکن ان کی فلمی زندگی میں سنہ 1981 میں بڑا موڑ آیا۔ جب انھوں نے فلم ‘ امراﺅ جان ’ میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا۔ ریکھا نے اس فلم میں ادا کاری کے لیے باقاعدہ اردو زبان سیکھی تھی۔ اسی لیے اشعار و مکالموں کی ادائیگی میں زبردست برجستگی ہے۔ یہ فلم ان کی زندگی میں بہت بڑا موڑ ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ان کی کامیابی کو پر لگ گئے۔
دیگر کامیاب فلمیں
ترمیمریکھا کی کامیاب فلموں میں ساون بھادو، رام پور کا لکشمن، گورا کالا، کہانی قسمت کی، نمک حرام، دھرم کرم، دھرماتما، اتسو، مقدر کا سکندر، سلسلہ، پیار کی جیت، پھول بنے انگارے، زبیدہ، کوئی مل گیا اور اوم شانتی اوم کے بھی نام لیے جاتے ہیں
خانگی زندگی
ترمیمان کی خانگی زندگی بہت ناکام رہی ہے۔ کبھی ان کا معاشقہ فلم اداکار ونود مہرا کے ساتھ تھا اور کبھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا نام لیا جاتا تھا لیکن شادی انھوں نے دہلی کے ایک بڑے تاجر مکیش اگروال سے سنہ 1990 میں کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی مکیش نے خودکشی کر لی۔
اعزازات
ترمیمبے شمار فلمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ ریکھا کو 2010 میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازاگیا۔
گذشتہ 33 سال سے وہ ہر موقع پر ایک دوسرے سے آنکھیں چراتے ہوئے ملے، لیکن 14 جنوری کو ممبئی میں ا سکرین ایورڈس تقریب کے دوران یہ ’سلسلہ‘ ٹوٹ گیا۔ امیتابھ اور ریکھا اتنے طویل عرصہ بعد پہلی مرتبہ گرمجوشی سے ملتے ہوئے نظر آئے کہ ذرائع ابلاغ خبرجاری کرنے پر مجبور ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ’ ہیلو‘ ہوئی ادھر امیتابھ مسکراے تو ادھر ریکھا نے بھی شرماتے ہوئے جوابی تبسم رسید کیا۔ امیتابھ کے ساتھ موجود جیہ نے بھی ریکھا کے ہاتھ پکڑ لیے۔ یہ منظر ہے ممبئی میں منگل کی رات کا جب اسکرین ایورڈس کے دوران میں بچن کنبہ اور ریکھامیں قربت محسوس کی گئی جو سابقہ ملاقاتوں سے قطعی مختلف تھا۔ امیتابھ ابھی تک ریکھا کو دیکھتے ہی آنکھیں چرا لیا کرتے تھے لیکن اس بار ملاقات میں گرمجوشی تھی‘ امیتابھ نے ہیلو کیا تو ریکھا نے بھی جواب کچھ ایسے ہی کہا۔ جیہ اور ریکھا کو گذشتہ کچھ برسوں کے دوران میں اس طرح ملتے ہوئے شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہوگا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ 80 کی دہائی میں ریکھا اور امیتابھ کے معاشقوں کی خبریں جب منظر عام پر آئی تھیں تو برصغیرمیں جاری ’سوتن‘رقابت کی روایت کے تحت ریکھا اور جیہ کے رشتوں میں تلخی آ گئی تھی۔ حتی کہ 1981 میں فلم سلسلہ کے بعد ریکھا اور امیتابھ کا رشتہ بھی وہیں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد ایک دوسرے سے بچ کرچلنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا جو اس رات ختم سا محسوس ہوا۔ کہنے والے آج بھی کہتے ہیں کہ امیتابھ کی کامیابی میں جہاں راجیو گاندھی کی قربت کی بدولت اندراگاندھی کے اس تعارفی خط کا دخل ہے جو انھوں نے بالی وووڈ کی اہم شخصیات کو تحریر کیا تھا وہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر فلم کے پردے پر ریکھا جیسی منجھی ہوئی اداکارہ کا ساتھ امیتابھ کو نہ ملا ہوتا تو شاید وہ اتنی بلندی تک نہیں پہنچ پاتے جہاں سے انھیں خود ریکھا دکھائی دینی بند ہو گئی۔
کتابیات
ترمیم- Elisabeth Bumiller (1 June 1991)۔ May You Be the Mother of a Hundred Sons۔ Penguin Books India۔ صفحہ: 185۔ ISBN 978-0-14-015671-3
- Diptakirti Chaudhuri (2014)۔ Bollybook: The Big Book of Hindi Movie Trivia (بزبان انگریزی)۔ Penguin UK۔ ISBN 978-93-5118-799-8
- Rohit K. Dasgupta، Sangeeta Datta (2018)۔ 100 Essential Indian Films (بزبان انگریزی)۔ Rowman & Littlefield۔ ISBN 978-1-4422-7799-1
- Rachel Dwyer (2005)۔ 100 Bollywood Films (بزبان انگریزی)۔ Lotus Collection, Roli Books۔ ISBN 978-81-7436-433-3
- Deepa Gahlot (2015)۔ Sheroes: 25 Daring Women of Bollywood (بزبان انگریزی)۔ Westland Limited۔ صفحہ: 29–34۔ ISBN 978-93-85152-74-0
- Ganti, Tejaswini (2004)۔ Bollywood: A Guidebook to Popular Hindi Cinema۔ Routledge۔ ISBN 978-0-415-28853-8
- Gulzar، Govind Nihalani، Saibal Chatterjee (2003)۔ Encyclopaedia of Hindi Cinema (بزبان انگریزی)۔ Popular Prakashan, Encyclopaedia Britannica (India) Pvt. Limited۔ ISBN 978-81-7991-066-5
- Subhash K. Jha، Amitabh Bachchan (2005)۔ The Essential Guide to Bollywood (بزبان انگریزی)۔ Lustre Press۔ ISBN 978-81-7436-378-7
- Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (1999)۔ Encyclopedia of Indian Cinema (بزبان انگریزی)۔ Routledge۔ ISBN 978-1-135-94325-7
- Bibekananda Ray (2005)۔ Conscience of The Race (بزبان انگریزی)۔ Publications Division Ministry of Information & Broadcasting۔ ISBN 978-81-230-2661-9
- Yasser Usman (24 August 2016)۔ Rekha: The Untold Story (بزبان انگریزی) (illustrated ایڈیشن)۔ Juggernaut Books۔ ISBN 9788193284186
مزید پڑھیے
ترمیم- Simi Garewal, Rekha. (3 June 2004). Rendezvous With Simi Garewal. [Television production]. India: STAR World.
- Raheja, Dinesh (17 May 2003)۔ "Rekha: The divine diva"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2011
- Verma, Sukanya (10 October 2001)۔ "An enigma called Rekha"۔ Rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2007.
- Joshi, Meera (25 June 2002)۔ "The One and only... Rekha"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2001
- Raheja, Dinesh (18 October 2009)۔ "Enigma at 55"۔ میڈ ڈے۔ 08 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2011
- "At 55, Rekha still an engima, an icon"۔ دکن ہیرالڈ۔ Indo-Asian News Service۔ 9 October 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2011
- Das Gupta, Ranjan (6 October 2010)۔ "Ever gorgeous"۔ دی ہندو۔ Chennai, India۔ 29 جون 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2011
- Gangadhar, V. (24 April 2004)۔ "Queen bee – The legend of Rekha"۔ دی ٹریبیون; Spectrum۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2011
- Sharma, Amit (10 Oct 2006)۔ "Rekha: The Journey of a Woman"۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2007
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://www.imdb.com/name/nm0004334/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ^ ا ب پ ت ٹ ث https://www.nndb.com/people/054/000134649/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ^ ا ب Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ^ ا ب ناشر: او سی ایل سی — https://viaf.org/viaf/61838591/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ^ ا ب https://portal.dnb.de/opac.htm?method=simpleSearch&cqlMode=true&query=nid%3D1029089779 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15072949m — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ "Memories of the Southern Devadas"۔ thehindu.com۔ 24 مارچ 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2015
- ↑ https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=35436 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ↑ http://www.filmportal.de/person/f24ddadb2e5e4f1294682822996ce3e7 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ↑ ناشر: مکتبہ ریاست بویریا — Deutsche Biographie — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ↑ https://musicbrainz.org/artist/b2918404-8c46-415f-a419-779516c9dfc5 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولائی 2021
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/b2918404-8c46-415f-a419-779516c9dfc5 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ Gulzar, Nihalani & Chatterjee 2003, p. 614.
- ↑ "Who is Rekha?"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2017
- ↑ Usman 2016, p. 32.
ویکی ذخائر پر ریکھا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |