بلال عبد الحی حسنی ندوی

ہندوستانی مسلمان عالم دین

بلال عبد الحئ حسنی ندوی (پیدائش: 1969ء) بھارت کے مشہور عالم و داعی اور کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی اور اردو و عربی کے مشہور انشا پرداز و ادیب سید محمد الحسنی کے فرزند اور مشہور مؤرخ سید عبد الحی حسنی کے پڑپوتے ہیں۔[1] اور سابق ناظم دار العلوم ندوۃ العلماء ڈاکٹر عبدالعلی حسنی ندوی کے پوتے ہیں۔

بلال عبد الحی حسنی ندوی
ندوۃ العلماء کے نویں ناظم
مدت منصب
14 اپریل 2023ء – برسر منصب
محمد رابع حسنی ندوی
 
کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی
مدت منصب
2013ء– برسر منصب
عبد اللہ حسنی ندوی
 
معلومات شخصیت
پیدائش 3 اکتوبر 1969ء (55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رائے بریلی ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  عالم ،  داعی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رائے بریلی کے حسنی قطبی سادات سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم و تربیت رائے بریلی اور لکھنؤ کے مکاتب میں ہوئی، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت و فضیلت کرنے کے بعد مدرسہ ضیاء العلوم سے وابستہ ہو گئے اور شہر رائے بریلی و اطراف میں دعوت و تبلیغ کا کام شروع کیا۔ اپنے برادر اکبر سید عبد اللہ حسنی ندوی کی وفات کے بعد کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی منتخب کیے گئے۔ نیز مدرسہ ضیاء العلوم کے نائب ناظم، اپنے والد کے قائم کردہ ادارہ دار عرفات کے تحت ایک علمی و تحقیقی ادارہ " مرکز الامام أبی الحسن الندوی" کے مدیر ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے ساتھ چھ سال رکن بھی رہے۔ اب ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس انتظامی کے رکن ہیں۔ متعدد اردو و عربی کتابوں کے مصنف ہیں اور عبد الحئ حسنی کی کئی عربی کتابوں کو ایڈٹ کر کے شائع کیا۔ اس کے علاوہ " مرکز الامام أبی الحسن الندوی" سے شائع ہونے والے ماہنامہ "پیام عرفات" (اردو، ہندی) کے مدیر اعلیٰ ہیں۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی ترمیم

سید بلال عبد الحئ حسنی ندوی بن محمد الحسنی بن سید عبد العلی حسنی ندوی بن مؤرخ ہند عبد الحئ حسنی بن فخر الدین بن سید عبد العلی نصیر آبادی کی ولادت رائے بریلی میں 1969ء کو ہوئی۔ نسبی تعلق حسنی قطبی سادات سے ہے۔ ابتدائی تعلیم رائے بریلی اور لکھنؤ میں حاصل کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء سے عالمیت اور علوم حدیث میں فضیلت حاصل کی۔

تدریسی و عملی زندگی ترمیم

تدریس ترمیم

فراغت کے بعد کچھ مدت سید ابو الحسن علی ندوی کی خدمت میں گزارنے کے بعد مدرسہ ضیاء العلوم، میدان پور، رائے بریلی سے وابستہ ہو گئے جہاں علوم حدیث کی کتابیں ان کے زیر تدریس رہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ رائے بریلی کے اطراف میں دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا، آج اطراف رائے بریلی میں آپ کا دعوتی کام سب سے نمایاں ہے۔

دیگر مناصب ترمیم

اپنے برادر اکبر سید عبد اللہ حسنی ندوی کی وفات کے بعد کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی منتخب کیے گئے۔ نیز مدرسہ ضیاء العلوم کے نائب ناظم اور اپنے والد کے قائم کردہ ادارہ دار عرفات کے تحت ایک علمی و تحقیقی ادارہ "مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی" کے مدیر ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی کے ساتھ چھ سال رکن رہ کر حجاج کرام کی خدمت کی سعادت حاصل کی۔ اب ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مجلس انتظامی کے رکن بھی ہیں۔

سابق ناظم ندوۃ العلماء سید محمد رابع حسنی ندوی کی وفات کے بعد؛ 12 صفر 1445ھ مطابق 30 اگست 2023ء کو انھیں مجلس شوریٰ دار العلوم دیوبند کا رکن منتخب کیا گیا۔[2]

دار العلوم ندوۃ العلماء میں ترمیم

28 رمضان المبارک 1442ھ مطابق 11 مئی 2021ء کو ندوۃ العلماء کی مجلس نظامت نے انھیں "ناظر عام ندوۃ العلماء" منتخب کیا۔

سابق ناظم سید محمد رابع حسنی ندوی کی وفات کے بعد 22 رمضان المبارک 1444ھ مطابق 14 اپریل 2023ء کو ندوۃ العلماء کی مجلس نظامت نے انھیں’’ناظم ندوۃ العلماء‘‘منتخب کیا۔[3][4]

بیعت و خلافت ترمیم

تصوف اور احسان و سلوک میں سید ابو الحسن علی ندوی کے دست گرفتہ ہیں۔ محمد رابع حسنی ندوی اور ابو الحسن علی ندوی کے بعض دیگر خلفاء نیز شاہ نفیس الحسینی کے مجاز بیعت و ارشاد بھی ہیں۔

ذاتی زندگی ترمیم

اولاد میں دو فرزند اور ایک بیٹی ہے۔ ماہنامہ "پیام عرفات" جو مرکز الشیخ أبی الحسن الندوی سے شائع ہوتا ہے، اس کے مدیر اعلیٰ ہیں۔[5]

تصانیف ترمیم

بلال عبد الحئ حسنی نے اردو اور عربی میں کئی کتابیں لکھی ہیں، جن میں "حدیث کی روشنی" سب سے مقبول ہوئی۔

اردو کتابیں
  • حدیث کی روشنی
  • سوانح مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی
  • اصلاح معاشرہ سورہ حجرات کی روشنی میں
  • آسان معانی قرآن مختصر حواشی کے ساتھ (اردو ترجمۂ معانی قرآن کریم)
  • اسلامی عقائد قرآن و سنت کی روشنی میں
  • اسوۂ رحمت[6]
  • تحریک پیام انسانیت – اغراض و مقاصد اور طریقۂ کار
  • حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی- دعوت و فکر کے اہم پہلو (مولانا کی تحریروں کی روشنی میں)
  • صحاح ستہ اور ان کے مصنفین – امتیازات و خصوصیات
  • قادیانیت- منظر اور پس منظر
عربی کتابیں
  • مبادئ وأصول في علم حديث الرسول
  • الغناء في الإسلام للشيخ عبد الحي الحسني (تحقیق وتعلیق)
  • نظرات على الكتب الثلاثة في الحديث للأئمة الحنفية (تعریب)

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد ثانی حسنی: سوانح مولانا سید محمد الحسنی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، دسمبر 2013ء، صفحہ 17، و صفحہ 166 (حاشیہ)
  2. سمیر چودھری (30 اگست 2023ء)۔ "ہندوستان دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلاس اختتام پزیر، مولانا بلال حسنی ندوی رکن شوری منتخب"۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2023ء 
  3. "اعلان برائے ناظم ندوۃ العلماء"۔ nadwa.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2021ء 
  4. "Nadwatul Ulama appoints Maulana Bilal Abdul Hai Hasani as new nazim" [ندوۃ العلماء نے مولانا بلال عبدالحی حسنی کو نیا ناظم مقرر کیا۔]۔ چناب ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 16 اپریل 2023 
  5. "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books"۔ 17 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2016 
  6. "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books"۔ 16 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2016 

بیرونی روابط ترمیم