بھارتی سنگھ
بھارتی سنگھ (ولادت: 3 جولائی 1980ء)[1] بھارت کی ایک اسٹینڈ اپ مزاحیہ آرٹسٹ اور اداکارہ ہیں۔ [2] جن کا تعلق پنجاب سے ہیں۔ بھارتی نے ٹی وی پر ابتدائی کیرئر کا آغاز اسٹار ون کے پروگرام د گریٹ انڈین لافٹر سے کیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت پروگرام کامیڈی سرکس سے ملا۔ انھوں نے رئیلٹی شوز جھالک دکھلا جا (2012) ،[3] نچ بلیے 8 (2017)[4] اور فیر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 9 (2019) میں حصہ لیا۔[5]
بھارتی سنگھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | امرتسر، پنجاب، بھارت |
جولائی 3, 1980
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار اور مزاحیہ آرٹسٹ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، پنجابی |
وجہ شہرت | مزاحیہ، ایکٹنگ |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی
ترمیمبھارتی سنگھ 3 جولائی 1980ء کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔[1] بھارتی سنگھ کے والد نیپالی نسل کے ہیں جبکہ ان کی والدہ پنجابی ہندو ہیں۔[6] بھارتی کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ دو سال کی تھیں۔ بھارتی کے دو بہن بھائی ہیں۔
کیرئیر
ترمیمبھارتی سٹار ون پر آنے والے دی گریٹ انڈین لافٹرچیلنج (سیزن 4)کی دوسری رنر اپ رہیں، جہاں ان کی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے غیر حقیقی کردار '' لللی '' کی کافی تعریف ہوئی۔ وہ ایک مدمقابل کے طور پر کامیڈی سرکس کی 2010ء کی سیریز کامیڈی سرکس کے سپرسٹارز اور کامیڈی سرکس کا جادو میں بھی موجود ہوئیں اور 2011 میں جوبلی کامیڈی سرکس، کامیڈی سرکس کے تان سین اور کامیڈی سرکس کا نیا دور میں بھی حصہ لیا جو سونی انٹر ٹیمنمٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوا۔ اور 2011ء میں اسٹار پلس پر نشر ٹی وی سیریز پیار میں ٹوئسٹ میں بھی اداکاری کی، اس کے علاوہ مشہور شخصیت کے ڈانس ريلٹی شو جھلک دکھلا جا 5 (2012ء) میں بھی ایک مقابلہ کے طور پر آئیں۔ 2012ء میں انھوں نے ایک ٹیلی ویژن شو سو سال سنیما کے میں بھی میزبانی کی۔ ماسٹر شیف میں مہمان کے طور بھی آئیں۔[7][8] نچ بلیے 6 میں بھی مہمان کے طور پر آئیں۔ بھارتی سنگھ سالوں سے اسٹینڈ اپ ایکٹ کر رہی ہیں اور پستول اور تیر اندازی میں قومی اسٹار کی کھلاڑی بھی رہی ہیں۔ [9]
ذاتی زندگی
ترمیمبھارتی سنگھ نے 3 دسمبر 2017ءکو مصنف ہرش لمباچیا سے شادی کی۔[10]سنگھ کو بھی تیر اندازی اور پستول کی شوٹنگ میں قومی سطح کی کھلاڑی بھی ہیں۔[11] 21 نومبر 2020ءکو ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کی رہائش گاہ پر تلاشی لی تو 86.5 گرام چرس برآمد ہوئی۔ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا تھا اور بعد میں انھیں این سی بی نے گرفتار کر لیا۔[12][13][14] 2 دن کی تفتیش کے بعد دونوں 23 نومبر 2020 کو ضمانت مل گئی۔[15]
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | ٹی وی شو | کردار | ساتھی اداکار | موضوع | چینل | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|---|
2008 | دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج | کنٹسٹنٹ | اسٹینڈ اپ کامیڈی | اسٹار ون | دوسری رنر اپ | |
2009 | کامیڈی سرکس 3 کا تڑکا | پریش گاترا اور شردكیلكر | سونی ٹی وی | دستیاب نہیں | ||
2010 | کامیڈی سرکس مہاسنگرام | پریش گاترا اور شردكیلكر [16] | ||||
کامیڈی سرکس کے سپرسٹارز | پریش گاترا | |||||
کامیڈی سرکس کا جادو | ابھیشیک | رنر اپ | ||||
جوبلی کامیڈی سرکس | منیش پال | |||||
2011 | کامیڈی سرکس کے تان سین | ابھیجیت ساونت | ||||
کامیڈی سرکس کا نیا دور | سدھارتھ یادو | |||||
2012 | کامیڈی سركس كہانی کامیڈی سرکس | سدھارتھ یادو | واپس لے لیا گیا | |||
کامیڈی سرکس کے عجوبے | سدھارتھ یادو اور وکاس گری | دستیاب نہیں | ||||
2013 | کامیڈی سرکس کےمہابلی | متعدد/ سدھارتھ ساگر | ||||
2012 | جھلک دکھلاجا 5 | سیویاوو بارنیس | رقص (ڈانس) | کلرزٹی وی | رنگ | ہٹا لیا گیا | |
ایف آئی آر (سیریل) | کمسن آہا | کامیڈی | سب ٹی وی | |||
بگ باس 6 | مہمان | ریلٹی شو | کلرز | |||
2013 | بگ باس 7 | |||||
نچ بلے 6 | اسٹار پلس | |||||
انڈياز گاٹ ٹیلینٹ | میزبان | کلرز | ||||
بال ویر | بھارتی ماسی | مزاحیہ (کامیڈی) | سب ٹی وی | |||
2014 | گینگز آف ہنسی پور | مدمقابل | زی ٹی وی | |||
2014 | دل سے ناچے انڈیا والے | خود | ڈانس | زی ٹی وی | ||
2014-2016 | کامیڈی كلاسز | ڈانس ٹیچر بھارتی | کرشنا ابھیشیک | سِٹ کام | لائف اوکے |
اعزازات
ترمیمسال | اعزاز/ایوارڈ | کلاس | برائے | نتائج |
---|---|---|---|---|
2011 | نیو ٹیلنٹ ایوارڈ | کامک رول میں سب سے بہتر نیا اداکار | پیار میں ٹوئسٹ(ٹی وی پروگرام) | فاتح |
2012 | انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایواڈز | سب سے بہتر اداکارہ - كامیڈی | کہانی کامیڈی سرکس | |
پيوپلز چوائس ایوارڈز انڈیا | ||||
2013 | لائنز گولڈ ایوارڈز | سب سے بہتر کامیڈین (فی میل) |
فلموگرافی
ترمیمسال | فلم | زبان |
---|---|---|
2011 | ایک نُور | پنجابی |
2012 | یملے جٹ یملے | پنجابی |
2012 | کھلاڑی 786 | ہندی |
2013 | جٹ اینڈ جولیٹ 2 | پنجابی |
2013 | رنگن اسٹائل | کنڑ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Happy Birthday Bharti Singh: A woman who lives life queen size"۔ 4 جولائی 2018
- ↑ "A dream come true for Bharti Singh" [بھارتی سنگھ کا ایک خواب جو سچ ہوا] (بزبان انگریزی). ٹائمز آف انڈیا. 8 Jun 2012. Retrieved 2015-05-19.[مردہ ربط] [مردہ ربط]
- ↑ "Bharti Singh eliminated from Jhalak Dikhhla Jaa"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-22
- ↑ "Nach Baliye 8 contestants: From Bharti-Harsh, Divyanka-Vivek to Sanaya-Mohit, Dipika-Shoaib; Get the final names of celebrity couples participating on Star Plus dance reality show"۔ 30 مارچ 2017
- ↑ "Khatron Ke Khiladi 9: From Shamita Shetty to Bharti Singh, here are the confirmed list of contestants"۔ 12 جولائی 2018
- ↑ "Indian Comedian Bharati Singh is of nepali origin"۔ 2021-08-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-28
- ↑ "Bharti Singh's birthday surprise on Jhalak sets!" [جھلک کے سیٹ پر بھارتی سنگھ کی سالگرہ کا تحفہ] (بزبان انگریزی). ٹائمز آف انڈیا. 4 جولائی2012. Archived from the original on 2013-12-14. Retrieved 19 مئی 2015.
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(help) - ↑ دیپسمتھا گھوش (10 Jun 2012). "She can dance too!" [وہ ڈانس بھی کرسکتی ہے!] (بزبان انگریزی). ہندوستان ٹائمز. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2015-10-21.
"I'm extremely excited!" gushes the 26-year-old, ..
- ↑ جانو نارائن (14 Jun 2012). "Brave move" [بہادر چال] (بزبان انگریزی). دا ہندو. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2015-05-19.
- ↑ "Bharti Singh and Haarsh Limbachiyaa are wife and husband now. See pics and videos"۔ 3 دسمبر 2017
- ↑ "Brave move"۔ دی ہندو۔ 14 جون 2012
- ↑ "NCB arrests comedian Bharti Singh after cannabis seizure from her house"۔ دی ہندو۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 21 نومبر 2020
- ↑ "After Comedian Bharti Singh, Husband Also Arrested In Drugs Probe"۔ این ڈی ٹی وی۔ 21 نومبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-23
- ↑ "Comedian Bharti Singh, husband remanded in judicial custody till December 4"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 22 نومبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-23
- ↑ Rebecca Samervel / TNN / Nov 24; 2020; 06:05 Ist. "Mumbai: Bharti Singh, husband granted bail in drug consumption case | Mumbai News - Times of India". دی ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-11-25.
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط|last2=
يحوي أسماء رقمية (help)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ "Comedy Circus Mahasangram begins" [کامیڈی سرکس مہاسنگرام شروع]. ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی). 6 Feb 2010. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2015-05-19.