بینظیر بھٹو کا قتل

27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی ، پاکستان میں حملہ

بینظیر بھٹو کا قتل (انگریزی: Assassination of Benazir Bhutto) 27 دسمبر 2007ء کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہوا تھا۔ بینظیر بھٹو، دو بار وزیر اعظم پاکستان (1988ء – 1990ء؛ 1993ء – 1996ء) رہ چکی تھیں اور قتل کے وقت کی حزب اختلاف کی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، جنوری 2008ء میں ہونے والے انتخابات سے قبل انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔[1][4][5] لیاقت قومی باغ میں سیاسی جلسے کے بعد بینظیر بھٹو پر گولیاں چلائی گئیں اور فائرنگ کے فوری بعد ہی خودکش حملہ کر دیا گیا۔ انھیں راولپنڈی جنرل اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق 18:16 بجے (13:16 متناسق عالمی وقت) مردہ قرار دیا گیا۔ اس دھماکے میں بینظیر بھٹو کے علاوہ 23 دیگر افراد ہلاک ہوئے۔[3] اس سے قبل بھٹو پر ایک حملہ ہوا تھا جس میں وہ بچ گئیں تھیں (2007 کے دھماکے) جس میں کم از کم 180 افراد ہلاک ہوئے تھے، بینظیر بھٹو کی جلاوطنی سے وطن واپسی کے بعد یہ دھماکا ہوا تھا۔

بینظیر بھٹو کا قتل
مقاملیاقت قومی باغ، راولپنڈی، پنجاب، پاکستان، پاکستان
متناسقات33°36′26″N 73°03′49″E / 33.60722°N 73.06361°E / 33.60722; 73.06361متناسقات: 33°36′26″N 73°03′49″E / 33.60722°N 73.06361°E / 33.60722; 73.06361
تاریخ27 دسمبر 2007؛ 16 سال قبل (2007-12-27) [18:16 پاکستان کا معیاری وقت]
نشانہبینظیر بھٹو
حملے کی قسمتہدّفی قتل[1]
شوٹنگ
خودکش حملہ[2]
ہلاکتیںکم از کم 24 (ہدف سمیت)[3]
مرتکبالقاعدہ, تحریک طالبان پاکستان

پس منظر ترمیم

 
بینظیر بھٹو، ستمبر 2004ء

بینظیر بھٹو نے جلاوطنی کا انتخاب خود کیا تھا جبکہ بدعنوانی کے الزام میں ان پر عدالتی مقدمات غیر ملکی اور پاکستانی عدالتوں میں چل رہے تھے۔ آٹھ سال دبئی اور لندن میں رہنے کے بعد، 2008ء کے قومی انتخابات کی تیاری کے لیے 18 اکتوبر 2007ء کو کراچی واپس آئیں۔[5][6]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Bhutto 'wounded in suicide blast'"۔ BBC News۔ 27 December 2007۔ 30 دسمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2007 
  2. Matthew Moore، Henry, Emma (28 December 2007)۔ "Benazir Bhutto killed in gun and bomb attack"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ London۔ 30 دسمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2007 
  3. ^ ا ب "Bhutto exhumation OK, Pakistan official says"۔ CNN۔ 29 December 2007۔ 29 فروری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2008 
  4. "Pakistan's Former Prime Minister Benazir Bhutto Assassinated"۔ VOA News۔ Voice of America۔ 27 December 2007۔ 25 جولا‎ئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2008 
  5. ^ ا ب "Benazir Bhutto killed in attack"۔ BBC News۔ 27 December 2007۔ 28 دسمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2007 
  6. "Supporters flock to Karachi for Bhutto's return"۔ CBC News۔ 17 October 2007۔ 21 دسمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2007