تبادلۂ خیال:احبارسے یہاں منتقل۔ ar:أحبار -- بخاری سعید تبادلہ خیال 03:34, 18 جولا‎ئی 2017 (م ع و) --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:43, 18 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

Untitled ترمیم

احبار کو ضم کرنے والوں سے میرا سوال ہے کہ احبار قسییس اور ربی کا فرق جانتے ہیںِ؟یا اس کے ضم کرنے کی وجہ بتا دیں--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 17:34, 18 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

قسییس؟ یا قسیس؟ اگر آپ کا مطلب قسیس ہے تو یہ اسقف سے پہلا کا مسیحی درجہ ہے یعنی دوسرا قسیس اور تیسرا اسقف (بشپ) کا اور مزید دیکھیے ar:أحبار -- بخاری سعید تبادلہ خیال 18:30, 18 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

ابو السرمد محمد یوسف آپ مزید وضاحت کر دیں تو اس کو پھر سے الگ کر دیں گے۔ انگریزی صفحے کو پڑھنے اور عربی ویکی کے صفحے کو دیکھنے سے مجھے لگا کہ یہ ایک ہی ہے۔ آپ تھوڑا معلومات میں اضافہ فرما دیں تو پھر الگ کر دیتےہیں۔ کوئی مسئلہ نہیں۔معذرت چاہتا ہوں مجھے ضم کرنے سے پہلے معلومات میں اضافہ کرنا چاہیے تھا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:08, 18 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
جناب امین اکبر صاحب بخاری سعید صاحب کا مشغلہ یہی ہے کہ مضامین میں گڈ مڈ پیدا کرنا اس سے پہلے یہ احمد یسوی بکرما جیت حذافہ بنت حارث میں یہی تخریب کاری کر چکے ہیں اس کی تازہ مثال تبادلۂ خیال:زید بن سہل میں یہی کر رہے ہیں کہ باحوالہ عنوان کو بغیر حوالہ میں ضم کرانا اسی طرح بغیر حوالہ ربی میں باحوالہ احبار کو ضم کر ا کر

کیا

رہا ربی اور احبار کا فرق مختصر عرض ہےکہ احبار یہود کے چوٹی کے علماء کیلئے اور ربی یہود کی دینی کام کرنے والی جماعت کیلئے استعمال ہوتا ہے--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 01:32, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
یہ فرق دیکھیے اور حذافة_بنت_الحارث بھی دیکھیے باقاعدہ احبار/ کا مواد حذف کرکے حاخام/ربی میں ضم کیا گیا ہے اور مضامین کو پھیلانا آپ کا مشغلہ رہا ہے۔ پھر آپ حاخام کا بھی ایک الگ مضمون بنادیجیے آپ کو کوئی کچھ نہیں بولے گا -- بخاری سعید تبادلہ خیال 02:41, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
سرمد صاحب احبار/حبر یہود کے چوٹی اور ربی یہود کی دینی کام کرنے والی جماعت کا ایک حوالہ دیجیے اور امین بھائی آپ بتائیے عربی ویکی نے باقاعدہ مواد حذف کرکے ضم کیوں کیا؟ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 02:52, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
یہ پڑھیے عربی ویکی کا ضم شدہ مواد:
لقب يُطلق على عالم الدين وخاصة لغير المسلمين ، مثل رئيس الكهنة عند اليهود

الأحبار : ( الديانات ) جزء من أجزاء العهد القديم يشرح طقوس اليهود وأعيادَهم وطريقةَ تقديمهم الذَّبائح ،

حَبْر ، عالِم دينيّ ، وقد يُختص به علماء اليهود

علماء اليهود القائمون على كتابة التوراة، الذين أشار إليهم النبي بأنهم حرفوا التوراة، لأنهم هم المختصون بذلك

والأحبار كذلك الربانيين منهم اليهود والنصارى والذين لا كتاب لهم

أحبار اليهود، وهم قوم كذابون على الله وهم اصحاب حماقات ودعاوي كاذبه

-- بخاری سعید تبادلہ خیال 02:54, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

اگر مندرجہ بالا بیان درست ہے تو یہ کوئی چوٹی کے نہیں بلکہ حبر/ربی/حاخام یہودی عالم دین کو کہا جاتا ہے -- بخاری سعید تبادلہ خیال 02:57, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
یہ پڑھیے ابو السرمد محمد یوسف یہ آپ کا ہی لکھا گیا ہے یہود کے علماء کو احبار بھی کہا جاتا ہے، جس کی واحد حبر ہے، یہود اپنے علماء اور فقہا کے لیے ربی‘ ربانی اور احبار کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اب بھی آپ کو میرا مشغلہ لگتا ہے ؟ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 03:08, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
ابو السرمد محمد یوسف بھائی آپ احبار کے سیکشن میں تین چار پیرا گراف مزید شامل کر دیں تو اس کا تفصیلی مضمون الگ کر دیں گے اور ربی کے مضمون میں ایک پیرا گراف شامل کر کے تفصیلی مضمون کا لنک ڈال دیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:14, 20 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
@امین اکبر: الگ کرنے سے پہلے ابو السرمد کو حوالہ دینے دیں کہ احبار چوٹی کے علما ہیں یا نہیں۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 03:15, 20 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── امین اکبر صاحب بڑے افسوس کی بات ہےکہ آپ نے ایک غلط مشورے پر غلط ایکشن لیا اور پھر مجھے تین چار پیرا گراف شام کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں ۔دوسرا بخاری سعید صاحب ہر کام میں ایسے ٹپک رہے ہیں کہ جیسے مجھے لکھنے کیلئے شاید تنخواہ دے رہے ہیں جبکہ پہلے آپ نے ہی کسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ لیا تھا وہ کدھر گیا ؟کیا مجھے بھی کسی کے کام میں اس طرح مداخلت کرتے دیکھا ہے ؟براہ کرم اپنے بنائے اصولوں کو نافذ بھی کیا کریں مزید الحبر کا مطالعہ کرلیں کہ میں غلط ہوں یا بخاری سعید صاحب--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 11:36, 20 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

ہر مضمون میں کوئی بھی ترمیم کرسکتا ہے تو براہ مہربانی پہلے آپ نے ہی کسی کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا وعدہ لیا تھا مداخلت مت کہیں آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپ کے مضامین میں ترمیم کرنا جرم ہے اور براہ مہربانی کرکے شائستگی و نرم لہجے کے ساتھ گفتگو کیجیے اور تبادلۂ خیال:زید بن سہل کے لہجے کو نرم رکھیں گے تو اس ویکی کا بھلا ہوگا میں آپ سے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی تو آپ کیوں کررہے ہیں پیسے اور ٹپکنے جیسے الفاظ کہہ کر آپ بڑی بات تو کرگئے مگر احبار کٶ تاحال صحیح سے بیان نہیں کرسکے اور الحبر بنادیا کہ چوٹی کے علما ہیں؟ اگر آپ مضامین کو صرف اپنا سمجھتے ہیں اور اپنی جاگیر کہتے ہیں تو میں آئندہ آپ کے کسی مضمون کو غلطی سے بھی نہ دیکھوں؟۔ بات تحمل سے بھی کی جاسکتی ہے۔ میں نے ٹیگ لگایا تھا اور تبادلہ خیال کیا تھا یہ نہیں بولا تھا کہ مضمون نگار کی رائے لئے بغیر ہی ضم کردیں۔ آپ تو ایسے کہہ رہے تھے سرمد صاحب کہ میں ضم کیا ہو۔ آپ سے گزارش ہے زرا احبار چوٹی کے علماء کی وضاحت کردیں اور عربی ویکی نے کیوں ضم کیا اس کا بھی جواب دیجیے اگر آپ یہ سب بغیر بدتمیزی کرے بغیر بول سکتے ہیں تو نوازش ہوگی۔ اور ایک آخری بات مضامین میں کوئی بھی ترمیم کرسکتا ہے تو ان کو اپنا مت بولیے۔ اور زید بن سہل کا اسی وجہ سے تبادلہ خیال ہے تاکہ آپ فرق بتائیں۔ امید کرتا ہوں امن کے ساتھ سب مل جُل کر رہیں۔ شکریہ! -- بخاری سعید تبادلہ خیال 13:35, 20 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

رائے درکار ترمیم

اس مضمون کو ضم رکھا جائے یا الگ کر دیا جائے۔ منتظمین کی رائے درکار ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:49, 20 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

ضم ترمیم

  1.   تائید، رجوع مکرر کا مطلب صرف یہی نہیں ہوتا کہ بالکل وہی موضوع ہے، ایک ہی موضوع کی جزویات کو بھی اسی میں بیان کر کے ان جزویات کو الگ الگ عنوان دے کے رجوع مکرر کر دیا جاتا ہے۔ کیوں کہ احبار، یا کوئی اور لفظ ابھی مضمون جتنا مواد نہیں رکھتا، اس لیے ربی میں ضم کر دیا۔ ربی اردو میں عام فہم ہے اور احبار ویسے بھی جمع ہے اور جہاں جمع کا ذکر ہو وہاں ہی استعمال ہو سکتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے، جیسے خطیب اور خطیب اعظم، یا مفتی اور مفتی اعظم محدث اور محدث کبیر۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:34, 21 جولا‎ئی 2017 (م ع و)
  2.   تائید -- محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں)

الگ الگ ترمیم

واپس "ربی" پر