تبادلۂ خیال:سنڈےمار دریا

گفتگو ترمیم

سنڈےمار دریا کا حوالہ دیں۔ ایسا کوئی دریا کسی فہرست میں نظر نہیں آیا۔ آپ چیزوں کو گڈ مڈ نہ کریں۔ اس سے پہلَ آپ نے قصبہ میں ایک سلطنت قائم کردی تھی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:20, 4 جون 2016 (م ع و)

بہتے ہوئے جسم آب کی کئی اشکال ہوتی ہیں مثلا دریا، ندی، نالہ وغیرہ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:22, 4 جون 2016 (م ع و)

طاہر محمود، یہ ایک چھوٹا دریا ہے، جیسے دریائے کورنگ (Korang)، کورنگ ٹاؤن (Korang town) والی طرف بہتا ہےــ یہاں (اسلام آباد میں) نالے،اور چھوٹے دریا وغیرہ بہت بہتے ہیں، چونکہ مارگلہ کے پہاڑ بہت نزدیک ہیں ــ اور چھوٹے دریاؤں کا اتنا نام نہیں ہوتا، اُس کو تو وہ جانتا ہے، جو اُس کے پاس رہتا ہو ــ-- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 00:48, 5 جون 2016 (م ع و)

جیساکہ آپ نے کہا، مگر قصبہ میں سلطنت قائم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ساری سلطنت ہی قصبہ میں ہے ــ آپ انگریزی ویکیپیڈیا میں (Ror dynasty) کے نام سے وہ پڑھ سکتے تھے، وہ ایک سلطنت تھی اور آپ کو چاہیے کہ صفحات حذف کرنے سے پہلے جس نے لکھا ہو اُس سے تھوڑی گفتگو صفحہ کے تبادلۂ خیال پر کر لیا کریں، جیسا کہ اب کر رہے ہیں، اور حذف کرنے سے پہلے کچھ وقت سوچ لیا کریں، اور کچھ دیر انتظار کر لیا کریں، اور کسی ٹھوس وجہ پر مضامین حذف کریں ــ -- 🍁 مجتبیٰ 🌴 (بات کریں!) 01:01, 5 جون 2016 (م ع و)

dynasty کا مطلب کیا سلطنت ہے؟ اگر آپ کہیں کہ یہ سلطنت، روہڑی میں قائم تھی جو کہ اس وقت ایک چھوٹا سا قصبہ تھا تو بہت عجیب سی بات ہے۔ سلطنت کا مفہوم اس سے الگ ہے۔ دریا ایک بڑا جسم آب ہے۔ دریا گلی محلوں یا شہر کے حصوں میں نہیں بہتے۔ اور جیسا کہ آپ نے کہا کہ ان کا نام نہیں تو ظاہر ہے ان کی کوئی خاص اہمیت بھی نہیں۔ ان کو ندی، نالہ کہا جا سکتا ہے مگر دریا کہنا مناسب نہیں۔ اور آپ سے تو میں نے یہی کہا تھا کہ اس کے لیے کوئی حوالہ دیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:18, 5 جون 2016 (م ع و)
دیکھیے فہرست پاکستان کے دریا --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:21, 5 جون 2016 (م ع و)
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اسے دریا نہیں قرار دیا جاسکتا، ، یہاں پر اس نقشے سے بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس طرح کی کئی ندی نالیاں اور بھی بہت سے سیکٹرز میں موجود ہیں، لیکن یہ سب دریا تو نہیں ہیں ۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 13:47, 5 جون 2016 (م ع و)
ویکیپیڈیا کا مقصد شخصیات، مقامات اور اشیاء کو مشہور کرنا نہیں، مشہور شخصیات، مقامات اور اشیاء پر با حوالہ مواد فراہم کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:13, 6 جون 2016 (م ع و)

حوالہ جات ترمیم

گوگل ارتھ پر تو میں زمین کا ایک ایک انچ دیکھ سکتا ہے۔ میرا گھر، میری دوکان، میری گلی، میرا محلہ سب گوگل ارتھ پر آرہے ہیں۔ کیا سب کے نام سے مضامین بناودوں۔ صاحب مضمون کی کوشش اچھی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر معاونت کے لیے ہم ان کے شکرگزار بھی ہیں مگر واضح حوالہ جات بیان کیا کریں، باقی مضمون حذف ہونا کوئی بری بات نہیں۔ میں نے اپنے بنائے ہوئے درجنوں صفحات حذف کیے اور کرائے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:55, 10 جون 2016 (م ع و)

واپس "سنڈےمار دریا" پر