مضمون ترمیم

Obaid Raza بھائی، اس مضمون کا اصلی نام “وردھمان مہاویر“ رکھا جائے تو بہتر رہے گا۔ اور “مہاویر“ نام سے رجوع مکرر دیں تو درست رہے گا۔ کیوںکہ، ان کا اصلی اور پورا نام “وردھمان مہاویر“ ہے، اس لیے اس مضمون کا نام “وردھمان مہاویر“ رکھاجائے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

یہ مضمون پہلے سے بنا ہوا تھا، مہا اور خالی جگہ کے بعد ویر۔۔۔۔ جس وجہ سے تلاش کرنے پر بھی بھی مجھے نہ مل سکا۔ میں نے آج ابتدائی طور پر جب بنایا، (پہلا پیرا مضمون کا دیکھیں) اور انگریزی ویکی پر گيا تو تب پرانے مضمون کا پتہ چلا، سو وردھمان مہاویر کا مواد اس میں ضم کر کے اسے رجوع مکرر کر دیا۔ ویسے میری رائے میں اس کا معروف ترین نام جس سے یہ جانا جاتا ہے، مہاویر ہے۔ انگریزی ویکی پر بھی مہاویر سے ہی مضمون ہے۔ دوسرا اس سے مواد کاپی کر کے اس میں کرنے اور اسے رجوع مکرر بنانے کا ویکی پیڈیا کا قانون کیا ہے ابھی مجھے نہیں پتہ۔ شعیب بھائی سے بات کر کے رات تک کچھ کرتے ہیں۔ اس کی زبان میں ہندی الفاظ کی بھرمار ہے اور شاید گوگل یا بنگ کا ترجمہ ہے۔ اسے نئے سرے سے اردو میں بھی کرنا ہے۔ میں ابھی چند دن غناسطیت اور عہد نامہ قدیم، عہد نامہ جدید کی کتب پر مقالات لکھ رہا ہوں۔ اس کے بعد باری باری سبھی مذاہب کے چند بڑے موضوعات شروع کونے کا ارادہ ہے۔ آپ اگر ممکن ہو تو تیلگو میں قرآن کے تراجم اور تفاسیر کو تراجم قرآن کی فہرست میں شامل فرما دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:29, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
  • Obaid Raza صاحب، جی بالکل اس مضمون میں ہندی الفاظ کم کرنے کوشش کریں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ، جہاں تک رجوع مکرر کے لئے کوئی مخصوص قانون یا پابندی نہیں ہے، ایک آسان طریقہ، غالباً آپ جانتے بھی ہیں (جسے ہم تیلگو ویکی میں اکثر کیا کرتے ہیں) وہ یہ ہے کہ “مہاویر“ پیج کا مواد کاٹ کر “وردھمان مہاویر“ پیج میں چسپاں کرنا، اور “مہاویر“ پیج کو رجوع مکرر کردینا۔ ( اگر آپ چاہتے ہیں تو ایسا کیجئے)అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:10, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
اصل میں منتظم بننے سے پہلے ایک بار اس طرح مواد اٹھا کر دوسرے میں کیا اور رجوع مکرر بنایا تھا تو مجھے ایسا کرنے سے منع کیا گيا تھا، اس لیے مجھے شک تھا کا ایسا کرنا بنا پوچھے مناسب نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر اس طرح منتقل کرنا ممنوع ہے کیونکہ اس سے پرانے صفحے کا تاریخچہ ضائع یعنی ایک رجوع مکرر میں چلا جاتا ہے اور نئے مضمون میں سارا مواد آپ کے نام سے ہوتا (جو ظاہر ہے آپ نے لکھا نہیں ہوتا)--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
عرفان ارشد صاحب نے بجا فرمایا۔ بہت اچھی اور کام کی بحث ہے۔ اگر مضمون کسی اور نے تحریر کیا ہو، مضمون کو منتقل آپ کررہے ہیں، تو ایسی صورت میں 3 راستے ہیں۔ (1) وہی صارف اس کو منتقل کرے جس نے اس مضمون کو لکھا ہو۔ (2) تاریخچہ کی تاریخ تبادلہ خیال پیج میں چسپاں کرو (3) ایسا کوئی تکنیکی راستہ جس سے پچھلی تاریخ بھی منتقل ہو سکے۔ اس صورتحال میں پہلا اور دوسرا راستہ آسان ہے۔ اگر مضمون لکھا صارف دستیاب نہیں تو دوسرا راستہ بہتر ہے۔ جس میں تاریخچہ کی تاریخ تبادلئہ خیال پیج میں چسپاں کیجئے، تاریخ موجود رہے گی، ورنہ گہرائی میں چلی جائے گی اور مصنف یا صارف اپنے حق سے محروم ہوجائے گا۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:48, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
میری رائے میں بھی اس مضمون کا نام مہاویر ہی رہے تو زیادہ مناسب ہوگا، البتہ وردھمان مہاویر سے رجوع مکرر بنادیا جانا چاہیے۔ اور ہاں خالص ہندی زبان کے الفاظ کا اردو ترجمہ ضروری ہے۔ --:)  —خادم—  16:11, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
ویکیپیڈیا کا متعین کردہ منتقل کرنے کا طریقہ ہی سب سے بہتر ہے کیونکہ اس سے تاریخچہ بھی منتقل ہوجاتا ہے اسی طریقے سے اس مضمون کو وردھمان مہاویر کی جانب منتقل کر دینا چاہیے --عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:30, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

عنوان ترمیم

شعیب بھائی، اس نام سے رجوع مکرر بنا ہوا ہے۔ نام بنانے میں اصل چیز یہی ہوتی ہے کہ وہ کس نام سے معروف ہے (اگر کوئی خاص وجہ نہ ہو تو) تب ہی غیر مشہور نام سے عنوان بنایا جاتا ہے، مہاویر کے نام سے کوغی دوسری شخصیت ویسے بھی معروف نہیں ہے کہ تلاش کرنے والے کو دقت ہو۔ باقی لوگ اپنی رائے دیں، اس کے بعد جو فیصلہ مناسب ہو کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:08, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

ترجمہ ترمیم

اس مضمون کو ترجمہ کرنے سے بہتر لگتا ہے کہ از سر نو لکھا جائے۔ یہ کوشش میں ہی کرتا ہوں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:23, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

صفائی ترمیم

اس مضمون میں ایسے الفاظ تھے، جن کو ہندی الفاظ کہا گیا، لیکن وہ ہندی تو لگتے تھے مگر ہندی نہیں، شاید گوگل ترجمہ کاری کی وجہ سے وہ الفاظ املا، ہجا کی افراتفری کی لپیٹ میں آگئے، کچھ اور ہی الفاظ بن گئے۔ خیر اس مضمون کے متعدد ہندی الفاظ کا اردو ترجمہ کردیا گیا ہے، یوں سمجھئے کہ از سر نو لکھا گیا ہے۔ اب اس مضمون کو ایک نظر دیکھ لیں۔ شعیب صاحب سے گذارش ہے کہ اس کی مزید صفائی کریں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:42, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

واپس "مہاویر" پر